Tag: حنیف عباسی

  • بجٹ پیپلزپارٹی کی مرضی سے تیار ہوا، حنیف عباسی

    بجٹ پیپلزپارٹی کی مرضی سے تیار ہوا، حنیف عباسی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بجٹ پیپلزپارٹی کی مرضی سے تیار ہوا ، یہ نہیں ہوسکتا میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑواتھوتھو۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ میں تو حکومت خطرے میں نہیں لیکن کل کا علم نہیں۔

    پیپلز پارٹی کے تحفظات پر حنیف عباسی نے بتایا کہ بجٹ پیپلزپارٹی کی مرضی سےتیارہوا اور ہتک عزت بل پر دستخط بھی پیپلزپارٹی کی مرضی سے ہوئے، یہ نہیں ہوسکتا میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑواتھوتھو۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اتحاد رکھناپیپلزپارٹی کی مجبوری ہے ن لیگ کی نہیں، جس طرح پیپلزپارٹی کررہی ہے اس طرح کشتی پارنہیں چڑھ سکتی، پی پی اور ن لیگ ایک کشتی کے سوار ہیں، نیت اچھی ہوگی توکامیاب ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ ماسی ویڑا نہیں آپ صدر،گورنرز،چیئرمین سینیٹ ہیں اوراسٹیک ہولڈرزبھی نہیں۔

    ہتک عزت بل کی منظوری کے حوالے سے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کیسےکہہ سکتی ہے ان کا گورنرچھٹی پر تھا اورہتک عزت بل پردستخط ہوگئے، پیپلزپارٹی ہتک عزت بل پر ہم سے ملی ہوئی تھی اور لوگ بیوقوف نہیں ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آپ نے کہا چلیں ہم باہر چلے جاتے ہیں اور پیچھے یہ کرلیں گے، ہمیں ہتک عزت بل پر دستخط پیپلزپارٹی کے گورنر سےہی کرانے چاہیے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اب بجٹ پراعتراض کررہی ہےجبکہ فنانس کمیٹی میں انکابندہ موجودتھا، بیوقوف بنانے سے کام نہیں چلنا ،پیپلزپارٹی کو صدق دل سے کھڑا ہونا پڑے گا۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اکٹھے چلیں گے تو تب ہی آپ کی اورہماری جمہوریت کی کشتی پارہوگی، لگتا ہے پیپلزپارٹی کو جب بھی موقع ملے گا تووہ ضائع نہیں کرےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر مریم ، شہباز شریف قبول ہیں تو پھر وزارت عظمیٰ کیلئے نوازشریف بھی ہوں گے۔

  • آئی پی پیز بجلی پیدا نہیں کررہے تو پیسے کیوں دیں؟ حنیف عباسی

    آئی پی پیز بجلی پیدا نہیں کررہے تو پیسے کیوں دیں؟ حنیف عباسی

    ن لیگ کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے بغیر بجلی پیدا کیے آئی پی پیز کو رقم ادائیگی کی مخالفت کردی، ان کا کہنا ہے کہ بجلی پیدا نہیں کررہے تو ایسے ہی پیسے نہیں دیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئی پی پیز کے کردار پر کڑی تنقید کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر معاہدے غلط بھی ہوگئے ہیں تو کہہ دیں کہ ہم پیسے نہیں دیں گے، انہوں نے ان معاہدوں سے کھربوں روپے کمالیے، میاں منشا ملک کیلئے کچھ ارب روپے چھوڑ دیں گے تو کیا قیامت آجائے گی؟

    مختلف ٹیکسز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سوئی گیس اور سولر پینلز پر ٹیکس لگانا ظلم ہے، یہ ٹیکس نہیں لگانا چاہیے۔

    گزشتہ دنوں انوار الحق کاکڑ سے متعلق زیر گردش خبر سے متعلق حنیف عباسی نے بتایا کہ سابق نگران وزیر اعظم سے سامنا ہوا تو گندم سے متعلق بات چیت ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ کیا آپ مجھے گرفتار کرنے آئے ہیں، تو میں نے کہا کہ میں کیسے آپ کو گرفتار کرسکتا ہوں۔

    حنیف عباسی نے واضح کیا کہ انوارالحق کاکڑ سے تو کوئی فارم47کی بات ہی نہیں ہوئی، انہوں نے کسی اور جگہ فارم47کی بات کی ہو تو الگ ہے۔

    حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ن لیگ کی مرکز میں حکومت اور پنجاب میں دوتہائی اکثریت کے ساتھ وزارت اعلیٰ ہے، ہم الیکشن کہاں ہارے ہیں؟ ہم تو الیکشن جیتے ہیں اسی لیے ہماری حکومت ہے، پنجاب اور مرکز میں سب سے بڑی جماعت ن لیگ ہے۔

  • ’’پہلے کہا باجوہ نے واٹس ایپ پر جتوایا، اب اُنھی کے خلاف باتیں کر رہے ہیں‘‘

    ’’پہلے کہا باجوہ نے واٹس ایپ پر جتوایا، اب اُنھی کے خلاف باتیں کر رہے ہیں‘‘

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے نام لیے بغیر وزیر دفاع خواجہ آصف پر بھی وار کیا، اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں کہا ’’پہلے کہا باجوہ نے واٹس ایپ پر جتوایا، اب اُنھی کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔‘‘

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے اپنی ہی پارٹی رہنماؤں پر گولہ باری کر دی، خواجہ آصف کا نام لیے بغیر کہا ایک آدمی کہتا تھا ’’مجھے تو واٹس ایپ پر جتوایا گیا‘‘ اب وہ اُنھی کے خلاف بات کرتا ہے، اس سے قد نہیں بڑھے گا۔

    حنیف عباسی نے خواجہ آصف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب مولانا اور ہماری پارٹی کے ایک لیڈر باجوہ صاحب پر تنقید کر رہے ہیں، جب کہ پہلے کہتے تھے کہ باجوہ نے واٹس ایپ پر الیکشن جتوا دیا۔ اخلاقی جرات کرتے تو اس وقت بولتے جب وہ عہدے پر تھے۔ مجھے تو اس وقت زیادہ تکلیف ہوئی تھی لیکن میں اس وقت نہیں بولا تو اب کیوں بولوں۔

    مشاہد حسین سے نون اور کتنی بار ڈسی جائے گی: حنیف عباسی

    انھوں نے کہا یہ حکومت چوں چوں کا مربہ نہیں، ساری قوتیں ایک پیج پر ہیں، احتجاج سے تو پی ٹی آئی بھی حکومت نہیں گرا سکی تو مولانا کیسے کر لیں گے، یہ حکومت تو پانچ سال نہیں گرتی، اللہ نہ گرائے تو بندوں سے یہ نہیں ہوگا، فضل الرحمان کو چاہیے جو مل گیا ہے اسی پر اکتفا کر لیں، یہ نہیں ہوتا والد نے حصہ دینے کا کہا تو وہ ملا نہیں اس لیے میں نہیں مانتا، مولانا احتجاج کریں گے تو ان کی خدمت کریں گے، کھانا کھلائیں گے، وہ پہلے بھی آئے تھے اور چلے گئے تھے۔

  • مشاہد حسین سے نون اور کتنی بار ڈسی جائے گی: حنیف عباسی

    مشاہد حسین سے نون اور کتنی بار ڈسی جائے گی: حنیف عباسی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مشاہد حسین سے نون اور کتنی بار ڈسی جائے گی، یہ جس کی مقبولیت دیکھتا ہے ادھر ہو جاتا ہے اور بعد میں پھر واپس آ جاتا ہے۔

    پی ایم ایل این کے رہنما حنیف عباسی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنی ہی پارٹی رہنماؤں پر گولہ باری کر دی، کہا کہ مشاہد حسین کو ہی دیکھیں ہماری لیڈر شپ کتنی بار اس سے ڈسی گئی، مشاہد حسین کسی کی مقبولیت دیکھتے ہیں تو اس طرف چلے جاتے ہیں پھر واپس آ جاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا زبیر عمر بھی اپنا فلسفہ جھاڑ رہے ہوتے ہیں، ان کے ساتھ پارٹی رہنما نہیں لکھنا چاہیے، ایک تنقید اس لیے کرتا ہے کہ اس کو کچھ ملا نہیں اور دوسرا ہار گیا ہے، جاوید لطیف کی میں اکثر پارٹی سے سفارش کرتا تھا لیکن وہ ان کو زیادہ جانتے تھے، وہ مجھے کہتے تھے یہ ٹھیک نہیں تو آج وہ درست ثابت ہوئے میں غلط تھا، کرمانی تو عوامی سطح پر تھا ہی نہیں، پارٹی ان سے علیحدگی کا اعلان کرے۔

    حنیف عباسی نے کہا میاں جاوید لطیف بتائیں انھیں کس نے کہا کہ ان کا حلقہ کھلا تو ساتھ میں نواز شریف کا حلقہ بھی کھلے گا؟ انھوں نے کہا میں جاوید لطیف کے انتخابات سے متعلق بیانات پر حیران ہوں، پارٹی کو پوچھنا چاہیے، جاوید لطیف کوعقل مند سمجھتا تھا مگر وہ تو ریٹنگ بڑھانے کے لیے لیڈر شپ سے کھیل رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا اب وہ اس لیے تنقید کر رہے ہیں کہ ہار گئے ہیں، اب جاوید لطیف حوصلہ کریں، اس کی ہار اور نواز شریف کی جیت کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، جاوید لطیف بتائیں وہ کون ہے جس نے آپ کا حلقہ کھولنے پر نواز شریف کا حلقہ کھولنے کی بات کی؟ جاوید لطیف نام تو بتائیں تاکہ پوچھیں تم کون ہوتے ہو نواز شریف کا حلقہ کھولنے والے۔

  • کون بنے گا وزیراعظم ؟ ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے بتادیا

    کون بنے گا وزیراعظم ؟ ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے بتادیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ دو یا تین سال حکومت کرنے کی آفر سے متعلق علم نہیں، نوازشریف وزیراعظم ہوں گے یا شہبازشریف فیصلہ پارٹی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کس نے بننا ہے یہ پارٹی کااندرونی معاملہ ہے، نوازشریف یا شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے اور فیصلہ پارٹی کرے گی۔

    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ دو یا تین سال حکومت کرنے کی آفر سے متعلق علم نہیں، نہ پارٹی میں گفتگوہوئی ، یہ بچوں کا کھیل نہیں کہ آدھا آدھا بانٹ لیں ،اس طرح توملک نہیں چلتے۔

    پی پی اور ن لیگ کے مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ جومذاکرات چل رہےہیں اس سے پہلے ہمیں حلف لیناہے، 29تاریخ سےقبل حکومت کی تشکیل ہونی ہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا لپ پیپلزپارٹی ملک سے مخلص ہےتواسےمذاکرات میں ہوئی بات چیت منظرِعام پہ نہیں لانی چاہیے، اس گفتگو سے اتفاق بھی نہیں کرتا،گڈاگڈی کا کھیل نہیں، ملک جس صورتحال سےگزررہاہےسب کو قربانی دینا پڑے گی۔

  • این اے 56 راولپنڈی میں دلچسپ معرکہ ، شیخ رشید اور حنیف عباسی آمنے سامنے

    این اے 56 راولپنڈی میں دلچسپ معرکہ ، شیخ رشید اور حنیف عباسی آمنے سامنے

    8 فروری کے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے امیدوار پوری آب و تاب کے ساتھ میدان میں اتر چکے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد این اے 56 راولپنڈی سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، ماضی میں اس حلقے کو این اے 60 کے نام سے جانا جاتا تھا۔

    اس حلقے میں دلچسپ معرکہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، یہاں شیخ رشید کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی سے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافت شہرریاض بھی میدان میں ہے۔

    این اے 56 راولپنڈی کے امیدواروں کی فہرست

    شہریار ریاض 2013 کے انتخابات میں ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی سے دلبرداشتہ ہوگئے تھے اور 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

    اس سے قبل وہ 2008 میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    سال 2018 کے انتخابات میں بھی حنیف عباسی اور شیخ رشید آمنے سامنے تھے اور شیخ رشید کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی تاہم حنیف عباسی کو ایفیڈرین کوٹہ کیس میں 25 سال سزا سنائے جانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔

    اب کی بار صورتحال برعکس ہے،حنیف عباسی بہتر پوزیشن میں نظر آ رہے ہیں، وہ اپنے حلقے میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور شیخ رشید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

  • بلاول لاہور سے ایک نشست بھی لے جائیں تو بڑی بات ہوگی، حنیف عباسی

    بلاول لاہور سے ایک نشست بھی لے جائیں تو بڑی بات ہوگی، حنیف عباسی

    رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلاول لاہور سے ایک بھی نشست لے جائیں تو بڑی بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں شامل تھے۔ ان کے پاس وزارت تھی تمام فیصلوں میں شامل تھے۔ بلاول نے اسمبلی میں ہی کہا شہباز شریف میرے وزیراعظم ہیں۔

    سینئر رہنما ن لیگ نے کہا کہ آج بلاول شہباز شریف پر تنقید کررہے ہیں۔ ان کی آج کی گفتگو پر یقین کریں یا اسمبلی والی گفتگو پر۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔ نواز شریف ایک برانڈ ہیں اور برانڈ کو پروموشن کی ضرورت نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کیا بیچ رہے ہیں، جو وہ بیچ رہے ہیں کوئی نہیں خرید رہا۔ بلاول نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے تنقید کررہے ہیں۔ وہ خود کہتے ہیں کہ نواز چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن رہے ہیں۔ نواز شریف کوئی نوٹیفکیشن کے ذریعے وزیراعظم نہیں بن رہے۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ بلوچستان، کے پی اور سندھ میں ن لیگ بڑا نمبر لے جائے گی۔ 10، 20 لوگ چاہیے ہونگے تو وہ بھی آجائیں گے۔ ہم مطمئن ہیں بڑا نمبر لے کرجائیں گے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔ وہ ایک برانڈ بن چکے ہیں، 4 سال جلاوطن رہے۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف واپس آئے تو بڑا جلسہ کیا،عوام نے استقبال کیا۔ ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہی ہیں۔
    حنیف عباسی نے کہا کہ آصف زرداری کو صدر کے عہدے پر بھی نہیں دیکھ رہا۔ پیپلز پارٹی سندھ سے بھی غائب ہورہی ہے۔ وہ سندھ سے بھی نہیں جیتےگی۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی نہیں اتحادی حکومت ہوگی۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم جیتیں یا نہیں پیپلزپارٹی سندھ سے نہیں جیتے گی۔ مریم نواز کے عہدے سے متعلق پارٹی نے ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

    انھوں نے کہا کہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب بھی نامزد ہوئیں تو ویلکم کریں گے۔ اسحاق ڈار نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، کابینہ میں آنا چاہیے۔

  • پیپلز پارٹی کیساتھ حکومت بنانے سے بہتر ہے ن لیگ حکومت ہی نہ بنائے: حنیف عباسی

    پیپلز پارٹی کیساتھ حکومت بنانے سے بہتر ہے ن لیگ حکومت ہی نہ بنائے: حنیف عباسی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اب اتحادی حکومت نظر نہیں آرہی، پیپلزپارٹی کیساتھ حکومت بنانے سے بہتر ہے ن لیگ حکومت نہ بنائے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ اگر پہلے جیسی اتحادی حکومت ہوئی تو نوازشریف اپنا وژن مکمل نہیں کرسکیں گے، شہبازشریف سے متعلق بلاول کی باتیں اخلاق سے گری ہوئی ہیں، آصف زرداری اور بلاول دونوں شہبازشریف کو  بڑا بھائی کہتے رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا حساب، انگور کھٹے والا ہے، آپ نے شو باز کہا ہے تو پھر آپ بھی سندھ کو ٹھیک کر کے شو بازی کر لیں، پورے سندھ میں پینے کا صاف پانی نہیں، انہوں نے  سندھ والوں کو صحت اور تعلیم بھی نہیں دی۔

    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسکول،کالجز میں جانور بندھے ہیں، وڈیروں نے زمینوں پر قبضہ کرلیا، ہم لاڈلے نہیں، بس انصاف دیر سے ملا، پی پی سے کہتا ہوں محنت کر حسد نہ کر۔

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلاول نے وزیراعظم کو کہا ہمیں لاڑکانہ اور کراچی  ٹھیک کرکے دیں، بلاول نےاسمبلی میں کہا ہمیں سندھ میں شہبازشریف چاہیے۔

    سابق معاون خصوصی حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب میں ہم جیتیں گے، بلوچستان میں بھی ن لیگ حکومت بنارہی ہے، کے پی میں مولانا کے ساتھ اتحادی حکومت بنائینگے، سندھ میں پی پی سے ٹکر کا مقابلہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کی وزارتوں میں مداخلت نہیں کی اور آپ ان کی کارکردگی دیکھ لیں، بلاول بھٹو کی وزارت خارجہ میں کیا کارکردگی رہی، ممی ڈیڈی وزیر خارجہ لگا دیں گے تو کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

    مسلم لیگ کن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت  کے لوگ ق لیگ سے اتحاد کے حق میں نہیں، گجرات کی ایک 2 نشستوں  پر اختلاف تھا اب سیٹ ایڈجسٹمنٹ لیڈر شپ کا فیصلہ ہوگا۔

    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا کر ملک نہیں چل سکتا لیکن  9 مئی والے عناصر کو نکال دیں، اگر 9 مئی والوں کو بھی لیول پلئینگ فیلڈ دینی ہے تو کالعدم تنظیموں کو بھی ہونی چاہیے، شیخ رشید کی بات کا یقین نہیں،کسی کام کا چلہ نہیں کاٹا، جھوٹ بولتا ہے۔

    حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ پرویزالہٰی اتنے مضبوط نہیں، انکو تو کسی نے پریس کانفرنس کا کہا ہی نہیں۔

  • حنیف عباسی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے مستعفیٰ

    حنیف عباسی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے مستعفیٰ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، شیخ رشید نے ان کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، حنیف عباسی کے استعفے کی کاپی وزیر اعظم کو موصول ہوگئی ہے۔

    حنیف عباسی کا اپنے استعفے میں اعتماد کیے جانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی عہدے کے بغیر بھی عوامی خدمت کرسکتے ہیں۔

    حنیف عباسی کو وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا تاہم ان کی تعیناتی کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبوری حکم نامہ میں وزیراعظم کو حنیف عباسی کو معاون خصوصی کے عہدے پر تعیناتی کے فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کو بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی کام سے روکتے ہوئے ریمارکس دئیے تھے سزا برقرار ہو اور کالعدم نہ ہو تو کوئی پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتا۔

  • شیخ رشید کی درخواست : حنیف عباسی کو بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی کام سے روک دیا گیا

    شیخ رشید کی درخواست : حنیف عباسی کو بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی کام سے روک دیا گیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کو بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی کام سے روک دیا اور ریمارکس دئیے سزا برقرار ہو اور کالعدم نہ ہو تو کوئی پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ رشید کی معاون خصوصی حنیف عباسی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کی ، شیخ رشید اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حنیف عباسی کی جانب سے وکیل احسن بھون نے وکالت نامہ جمع کرایا۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کوتقرری پر نظرثانی کالکھا ہے، جس پر چیف جسٹس
    نے ریمارکس دیئے سزابرقرار ہو اورکالعدم نا ہو توکوئی پبلک آفس ہولڈ نہیں کر سکتا۔

    حنیف عباسی کے وکیل احسن بھون نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔

    عدالت نے آئندہ سماعت تک حنیف عباسی کو بطورمعاون خصوصی کام سے روکتے ہوئے کہا امید ہے آئندہ سماعت تک حنیف عباسی عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے۔

    وکیل احسن بھون نے کہا ابھی مکمل ریلیف نہ دیں ہمارے دلائل سن لے ، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت توقع کرتی ہے حنیف عباسی آفیشلی کام نہیں کریں گے۔

    عدالت نے کیس میں 27 مئی تک دلائل طلب کر لیے اور سماعت ملتوی کردی۔