Tag: حوالہ ہنڈی

  • 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے والے مسافر ہوشیار ہوجائیں!

    5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے والے مسافر ہوشیار ہوجائیں!

    اسلام آباد : 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے والے مسافر ہوشیار ہوجائیں ! وفاقی وزیرداخلہ نے بڑا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا ، اس دوران اہم اجلاس کی صدارت میں حوالہ ہنڈی مافیا کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔

    ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیق نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ایف آئی اے کراچی زون کی کارکردگی اور ایشوز سے آگاہ کیا گیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے اور کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے نان کسٹمز پیڈ مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیتے ہوئے 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے والے مسافروں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی۔

    وزیر داخلہ نے بھکاریوں کوبیرون ملک بھجوانےوالی ایجنٹ مافیاکی سرکوبی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے، بھکاریوں کو بھجوانے والے ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے اور ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں، جعلی دوائیوں کے مکروہ دھندے ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے۔

  • ایف آئی اے کا چھاپہ : کروڑوں کی کرنسی اور سونے کے 17 بسکٹ برآمد

    ایف آئی اے کا چھاپہ : کروڑوں کی کرنسی اور سونے کے 17 بسکٹ برآمد

    کراچی : ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کے دفتر سے کروڑوں روپے اور سونے کے متعدد بسکٹس برآمد کرلیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں قائم ایک دفتر میں حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

    ایف آئی اے کے عملے نے کارروائی کے دوران ساڑھے 11 کروڑ روپے برآمد کیے گئے، اس کے علاوہ صدر میں قائم دفتر سے17 سونے کے بسکٹ بھی ملے، ہربسکٹ 10تولے کا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک رقم بھیجی اور وصول کی جاتی تھی، ملزمان دھندہ طویل عرصے سے کررہے تھے۔

    ایف آئی اے نے مطلوبہ ملزمان سلیم اور باسط کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، مطلوبہ ملزمان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آسکی تاہم صدر میں دفتر سے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

  • کراچی :  دبئی سے چلنے والا حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک پکڑگیا

    کراچی : دبئی سے چلنے والا حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک پکڑگیا

    کراچی : ایف آئی اے نے دبئی سے چلنےوالا حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک پکڑلیا، ملزم سے 7 کروڑ روپے اور 11 ہزار 900 ڈالر برآمد ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ای سی ایچ ایس میں چھاپہ مار کر ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم سے 7 کروڑ روپے اور 11 ہزار 900 ڈالر برآمد ہوئے ، دبئی سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان نے کراچی میں ملازم رکھے ہیں، جورائیڈرزکےطورپرکام کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

    ملزم فاروق کی نشاندہی پر گولڈ لیب پر چھاپہ مارا ، جہاں سے 5 کروڑ روپے سے زائد برآمد ہوئے، ملزم فاروق نےحسیب کےکہنے پر ڈیڑھ کروڑ سےزائد رقم آصف موتی والا کو منتقل کی۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سعد سکھر بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ، آصف موتی والا،سعدسکھر حوالہ ہنڈی میں حسیب اور سودیس کےساتھی ہیں۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کہا کہ دبئی سے چلنے والے حوالہ ہنڈی کے ورک کے5افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، مقدمے میں حسیب رضوان ،سودیس رضوان، محمد فاروق ،سعد سکھر اور آصف موتی والا کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

    حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےحوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم  کوگرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے نشترپارک کے قریب عمارت پر چھاپہ مار کر غیرملکی کرنسی کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث ملزم کاظم رضا کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کاظم رضا حوالہ ہنڈی  میں بھی ملوث ہے، چھاپے کے دوران 8 ہزار ڈالر، 110 سعودی ریال اور 5 یو اے ای درہم برآمد ہوا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے 2 ہزار تنزانیہ کی شلنگ، 37 ہزار عراقی دینار، 90 لاکھ روپے اور 2 موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزم کاظم رضا اور اس کے دیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی : حوالہ ہنڈی میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار، ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی : حوالہ ہنڈی میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار، ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی : ایف ائی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 50 لاکھ روپے کیش 250 یورو برامد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف ائی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بہادر آباد میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان میں ملزمہ فریدہ، خبیب ملک، لطیف ملک اور مزمل شامل ہیں، چھاپہ مار ٹیم نے فلیٹ سے 50 لاکھ روپے کیش ڈھائی سو یورو برامد کیے۔

    چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع پر ایک فلیٹ پر کی گئی اور کاروائی کے لیے متعلقہ عدالت سے وارنٹ حاصل کیے گئے، فلیٹ کو حوالہ ہنڈی رقم کا کلیکشن پوائنٹ بنایا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : حوالے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے کہا کہ پاکستان میں یہ کاروبار فریدہ نامی خاتون چلاتی تھی ، سرچ اپریشن کے دوران حوالہ ہنڈی سے متعلق مواد برآمد کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    یاد رہے کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 2 مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر حوالے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ کارروائیاں گارڈن ویسٹ اور شرف آباد میں کی گئیں، گرفتار ملزمان عقیل اورسمیرجاوید نے حوالہ ہنڈی کا سیٹ اپ بنا رکھا تھا۔

  • بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے والوں کوانٹر پول کی مدد سے گرفتارکرنے کا حکم

    بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے والوں کوانٹر پول کی مدد سے گرفتارکرنے کا حکم

    کراچی: بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے والوں کوانٹر پول کی مدد سے گرفتارکرنے کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

    اجلاس میں بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے والوں کوانٹر پول کی مدد سے گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کوریڈ نوٹسز کے ذریعے گرفتار کرنے اور پاسپورٹ بلیک لسٹ کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

    اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال حوالہ ہنڈی، کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کیخلاف 459 کارروائیاں کیں۔

    بریفنگ میں کہنا تھا کہ پشاور زون نے 211،لاہور زون نے 79، کوہاٹ زون نے 27 ملزمان ، گوجرانوالہ زون نے 60، فیصل آباد زون نے 45، ملتان زون نے 36 ، اسلام آباد زور 8، کراچی زون 48، حیدرآباد زون 25، بلوچستان زون نے 27 ملزمان کوگرفتار کیا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1 ارب روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

    ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئےتمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

  • کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان کو کراچی کے علاقے لکی اسٹار سے گرفتار کیا گیا۔

      ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد وقاص اور تلاوت خان شامل ہیں ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

    حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 22000 امریکی ڈالر، 26 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمان کے موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

     ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں مطلوب تھے، گرفتار ملزمان میں محمد عمر، عبداللہ خالد اور شان حیدر شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 25 لاکھ 75 ہزار روپے، موبائل فون اور حوالہ ہنڈی کے شواہد برآمد کرلیے اس لئے علاوہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لیے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان موبائل فون کے ذریعے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

  • کراچی : ٹریڈ بیسڈ حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    کراچی : ٹریڈ بیسڈ حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    کراچی : ٹریڈ بیسڈ حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، کمپنی کراچی میں کروڑوں روپےمالیت کی چینی کرنسی کی غیرقانونی فروخت میں ملوث نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریڈ بیسڈ حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔

    ایف آئی اے نے شرف آباد میں کمرشل ٹاور میں نجی شپنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا ، جس میں شپنگ کمپنی کا فریٹ فارورڈنگ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک چلانے کا انکشاف سامنے آیا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ امپورٹ دستاویزات میں ردوبدل سےحوالہ ہنڈی نیٹ ورک چلایا جارہا تھا۔

    کمپنی کراچی میں کروڑوں روپےمالیت کی چینی کرنسی کی غیرقانونی فروخت میں ملوث نکلی ، کمپنی مقامی تاجروں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی فروخت کرتی تھی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کمپنی مالک بیرونِ ملک سے کراچی میں ساتھیوں کے ذریعے نیٹ ورک چلارہا تھا، کمپنی دفتر سے امپورٹ کے عوض حوالہ ہنڈی اور چینی کرنسی کی مبینہ فروخت کا ریکارڈ برآمد ہوا۔

    ترجمان نے کہا کہ کمپنی عملہ برآمد امپورٹ دستاویزات اور مشکوک ادائیگیوں پرحکام کومطمئن نہ کرسکا، برآمد امپورٹ دستاویزات اور اس کےعوض ادائیگیوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں انکوائری رجسٹرڈ اور ملازمین سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

  • حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نیو انارکلی اور ہال روڈ میں گینگ کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، اس کارروائی میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے 25 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی، ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلی گئی ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔