Tag: حوالہ ہنڈی

  • ایف آئی اے کی  کارروائی ،   سونے کی اینٹیں برآمد

    ایف آئی اے کی کارروائی ، سونے کی اینٹیں برآمد

    پشاور : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے صرافہ مارکیٹ سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور 9 سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کو صرافہ مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے 9 سونے کی اینٹیں ،65 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ برآمد ہونے والے سونے کی مجموعی مالیت 2 کروڑ روپےسے زائد ہے جبکہ ملزمان سے ہنڈی حوالہ، غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد بھی ہوا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • حوالہ ہنڈی : ایف آئی اے نے کتنے ملزمان گرفتار کرلیے؟ رپورٹ جاری

    حوالہ ہنڈی : ایف آئی اے نے کتنے ملزمان گرفتار کرلیے؟ رپورٹ جاری

    ملک بھر میں ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینجز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 239 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحیقیاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے آپریشنز کی ہفتہ وار رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی گئی ہے جس کے مطابق چھ ہفتوں کے دوران172 چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 170 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 239 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 66کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران برآمد کی گئی رقم میں 2 لاکھ 78 ہزار امریکی ڈالر اور 12 کروڑ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خیبرپختونخوا زون میں 101، لاہور میں 15 اور گوجرانوالہ زون میں24 ملزمان گرفتارکیے گئے جبکہ فیصل آباد زون سے 21 ، ملتان زون سے 19 ،اسلام آباد سے 11 اور کراچی زون سے 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

     

  • حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، بھاری مالیت کی نقدی برآمد

    حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، بھاری مالیت کی نقدی برآمد

    کراچی : ایف آئی اے کے عملے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 13 ہزار ڈالر،2گاڑیاں، موبائل فونز ،بےنامی اکاؤنٹس کے چیک برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے، پہلی کارروائی میں اسٹارگیٹ کے قریب منظم گروہ کے 5 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ملزمان میں خرم، اسامہ، فرقان احمد، محمد افضل اور محمد علی شامل ہیں، ملزمان سے 8ہزارامریکی ڈالر اور کار برآمد کر لی گئی، ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی ملے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق دوسری کارروائی میں مشرق سینٹر کے قریب منظم گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کیا گیا، ملزم عامر مجید سے 5ہزار امریکی ڈالر اور لگژری کار برآمد کی گئی ہے۔

    ملزم عامر مجید سے بےنامی غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ کے دستخط شدہ چیکس بھی برآمد ہوئے، مذکورہ اکاؤنٹ ملزم عامر مجید کے زیر استعمال تھا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ ملزم عامر مجید کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • موبائل، ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف

    موبائل، ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد میں موبائل اور ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے صدر کے علاقے میں ایک دفتر پر چھاپا مار کر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جو موبائل اور ایل ای ڈی لائٹس کی آڑ میں غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل سے حوالہ ہنڈی کے ثبوت ملے ہیں، ملزمان اب تک پاکستانی 1 ارب روپے سے زائد رقم حوالہ کر چکے ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق شہزاد نامی شخص لاہور سے چینی کرنسی فراہم کرتا ہے، شہزاد نے ساڑھے 7 کروڑ روپے تک چینی کرنسی فراہم کی، جب کہ ملزم سلمان نے صدر کے موبائل کا کام کرنے والے دکان داروں کو رقم فراہم کی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منظم حوالہ ہنڈی گینگ پر چھاپا، 3 گرفتار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منظم حوالہ ہنڈی گینگ پر چھاپا، 3 گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منظم حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے حوالہ گروہ کے 3 ارکان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حوالہ ہنڈی ڈیلرز کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منظم حوالہ ہنڈی گینگ کے خلاف چھاپا مارا۔

    چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 90 لاکھ پاکستانی روپے، 3200 امریکی ڈالر، 26 ہزار 420 یو اے ای درہم، 12 ہزار 289 ریال، 24 سو روپے سے زائد کے بانڈ اور ڈپازٹ سلپس برآمد ہوئیں۔

    حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    کارروائی میں 2 موبائل فون برآمد ہوئے، غیر ملکی کرنسی، حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی موجود تھے، حوالے سے متعلق 14 پرچیاں بھی برآمد کی گئیں، ملزمان عبدالاحد، شہزاد جاوید حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہے تھے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

  • حوالہ ہنڈی، اسمگلنگ : گرفتار ملزمان سے بھاری مالیت کی کرنسی برآمد

    حوالہ ہنڈی، اسمگلنگ : گرفتار ملزمان سے بھاری مالیت کی کرنسی برآمد

    کراچی : ایف آئی اے کراچی زون کے عملے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں غیر قانونی منی ایکسچینج سرگرمیوں کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ایف آئی اے کے عملے نے کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے8مقامات پر چھاپے مارے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا،جن کے قبضے سے 46 ملین سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    گرفتار ملزمان سے 49ہزار امریکی ڈالر، ہزار یورو اور 31 ملین پاکستانی روپے ضبط کیے گئے، کارروائیوں کے دوران دکانوں، دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث تھے، حوالہ ہنڈی میں ملوث ایجنٹوں کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ایجنٹوں کا بینک ریکارڈ، سفری ریکارڈ اور رشتہ داروں کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، بیرون ملک مقیم حوالہ ہنڈی میں ملوث ڈیلروں کے خلاف بھی تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔

    حکام کا مزید کہنا ہے کہ بیرون ملک میں موجود ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا گیا، انٹر پول کےذریعے ملزمان کی گرفتاری ترجیحی بنیادوں پر تیز کر دی گئی ہے۔

  • حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث 3 ملزمان  گرفتار،   کروڑوں  روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    لاہور : ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے  کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کی سرکلر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے 6 کروڑ 81 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی سمیت امریکی، کینڈین، آسٹریلین، ترکش لیرا، سعودی ریال ، یورو ، درہم اور پاؤنڈ پر مشتمل تقریبا ڈیڑھ کروڑ مالیت کی غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی۔

    گرفتار تین ملزمان سرکلر روڈ پر عرصہ تین سال سے منسوخ شدہ لائسنس کی آڑ میں کام کر رہے تھے۔

    اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ ابتک حوالہ ہنڈی کے 41 مقدمات میں 84 افراد کو گرفتار کر کے 560 ملین کی ریکوری کی گئی ہے۔

    سرفراز ورک نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں دو ملازمین اور ایک مرکزی ملزم کا بھائی شامل ہے جنہوں نے اعتراف کیا کہ عرصہ تین سال سے حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کام کر رہے تھے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کو ریڈ وارنٹ کے زریعے وطن واپس لایا جائے گا اور چینی مافیا کے خلاف پولیس کی مدد سے کارروائی کی جائے گی۔

  • ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث افسران، سیاست دانوں، ڈیلروں کی تفصیلات وزیر اعظم ہاؤس میں جمع

    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث افسران، سیاست دانوں، ڈیلروں کی تفصیلات وزیر اعظم ہاؤس میں جمع

    اسلام آباد: سرکاری ادارے نے اسمگلنگ پر رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس میں جمع کروا دی، جس میں ایرانی تیل اور حوالہ ہنڈی کاروبار کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں، جب کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث افسران، سیاست دانوں اور ڈیلروں کی تفصیلات بھی وزیر اعظم ہاؤس کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حوالہ ہنڈی ڈیلر 205 پنجاب میں ہیں، کے پی میں 183 اور سندھ میں 176 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں، بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 37 ڈیلر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں، جب کہ وفاقی دارالحکومت میں 17 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران سے پاکستان کو سالانہ 2 ارب 81 کروڑ لیٹر سے زیادہ تیل اسمگل ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے کو سالانہ 60 ارب روپے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے، جب کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے ہونے والی آمدن دہشت گرد استعمال کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں 76 ڈیلرز تیل اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ملک بھر میں 995 پمپ ایرانی تیل کی فروخت کا کاروبار کرتے ہیں۔

    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام، اور 29 سیاست دان بھی ملوث ہیں، ایران سے تیل ایرانی گاڑیوں میں اسمگل ہو کر پاکستان آتا ہے، تیل اسمگل کرنے والی ایرانی گاڑیوں کو زم یاد کہا جاتا ہے۔

  • پشاور: حوالہ ہنڈی کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ

    پشاور: حوالہ ہنڈی کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے خاتمے کیلئے قبائلی و دیگر اضلاع میں بھی آپریشنل کارروائیوں کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی کےکاروبار کیخلاف ایف آئی اے نے حکمت عملی تیار کرلی، حوالہ ہنڈی کے خاتمے کیلئے قبائلی و دیگر اضلاع میں بھی آپریشنل کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایف آئی اے سی بی سی سیل کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں کارروائیوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، پشاور میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار 80 فیصد تک ختم ہوگیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی افضل نیازی نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی کے صوبے کے 19 اضلاع میں 300 سے زائد مقدمات درج ہیں، سب سے زیادہ 117 مقدمات پشاور میں  درج ہوئے اس کے علاوہ بونیر میں  19، ملاکنڈ میں 19، سوات میں 16، ہنگو میں 14، لوئر دیر میں 13 مقدمات درج ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق ضلع خیبر میں  13، چارسدہ میں 10، نوشہرہ میں 10،کوہاٹ میں 5، مردان، ضلع مہمند، کوہاٹ اور صوابی میں 2،2 مقدمات درج ہیں۔

  • کراچی‌: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، ہزاروں امریکی ڈالر ،  سعودی ریال اور درہم برآمد

    کراچی‌: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، ہزاروں امریکی ڈالر ، سعودی ریال اور درہم برآمد

    کراچی : کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 2 ہزار511 امریکی ڈالر، 10 ہزار 545 سعودی ریال اور 11 ہزار 750 یو اے ای درہم برآمد کر لئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہے، کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آبادنےحوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 2511 امریکی ڈالر، 10545 سعودی ریال اور 11750 یو اے ای درہم برآمد کر لئے گئے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے شہری کے اکاونٹ سے لاکھوں روپے خوردبرد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    اس کے علاوہ اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ نے بجلی چوری میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ انسداد سمگلنگ سیل گوادر اور چمن نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرنے والے 16 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں 2 کا تعلق ایران اور 8 کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    کارروائیوں کے دوران مطلوب 3 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔