Tag: حوالہ ہنڈی

  • کراچی سے  حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

    کراچی سے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

    کراچی : ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کا بڑانیٹ ورک پکڑلیا اور بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے صدر میں مال کے قریب چھاپہ مارا اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم الیکٹرونک ڈیوائسزکی اسمگلنگ میں ملوث ہے، ملزم الیکٹرونک ڈایوائسز کی اسمگلنگ میں حکومت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچارہا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے نیٹ ورک کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کراچی،لاہور اور کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہے تھے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار 7 ملزمان مون لائٹ ٹریڈنگ کمپنی کے ملازم ہیں، بزنس فنانس سینٹر میں کمپنی کی آڑ میں کاروبار کیا جارہا تھا جبکہ درآمد برآمد کی آڑ میں کراچی لاہور کوئٹہ میں ملگ گیرکاروبار جاری تھا۔

  • حوالہ ہنڈی کے ذریعے امریکی ڈالر افغانستان پہنچانے والے 8 افراد گرفتار

    حوالہ ہنڈی کے ذریعے امریکی ڈالر افغانستان پہنچانے والے 8 افراد گرفتار

    کراچی: حوالہ ہنڈی کے ذریعے امریکی ڈالر افغانستان پہنچانے والے 8 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کراچی کے علاقوں گلشن اقبال اور صدر میں چھاپے مار کر آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا، ترجمان ایف آئی اے سندھ کا کہنا ہے کہ ملزمان امریکی ڈالر افغانستان پہنچایا کرتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق حوالہ ہنڈی کاروبار میں ملوث بیسٹ وے ایکسچینج کمپنی کے دفتر میں ایف آئی اے کارروائی میں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

    کمپنی کے آٹھ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، جن میں کمپنی کے ڈائریکٹر محمد یاسین، منیجر محمد عدنان، کاؤنٹر اسٹاف محمد معراج، اسامہ، جونیئر افسر فہد لمادا، محمد اطہر محبوب، کیس کیریئر سیف الدین اور ثناءاللہ شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان لائسنس کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

    ملزمان بلوچستان کے شہریوں کو غیر قانونی طور پر (بغیر رسید اور انٹری) امریکی ڈالر فراہم کر رہے تھے، موقع واردات پر موجود گرفتار 2 افراد سیف الدین اور ثناء اللہ دونوں کوئٹہ کے رہائشی ہیں، اور امریکی ڈالر افغانستان پہنچایا کرتے تھے۔

    ملزمان سے مجموعی طور پر پاکستانی کرنسی 76 لاکھ روپے، غیر ملکی کرنسی مساوی 30 لاکھ پاکستانی روپے، اور 36394 امریکی ڈالر ضبط کیے گئے ہیں۔

    ملزمان افغانستان کی سیاسی صورت حال کا فائدہ اٹھا کر ڈالر کی غیر قانونی منتقلی سے پاکستانی روپے کی قدر کو نقصان پہنچا رہے تھے، ایف آئی اے نے ملزمان محمد یاسین، اور سی ای او ارجمند فاروق و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

  • حوالہ ہنڈی کا ایک اور بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 3 گرفتار

    حوالہ ہنڈی کا ایک اور بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 3 گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شہر قائد سے آپریٹ ہونے والا حوالہ ہنڈی کا ایک بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 14 شہروں میں پھیلے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا، نیٹ ورک سے جڑے بے نامی اکاؤنٹس، خفیہ سافٹ ویئر، انٹر نیشنل ایجنٹس کے نام بھی سامنے آ گئے۔

    ایف آئی اے کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا نیٹ ورک قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، رتو ڈیرو، نواب شاہ،گمبٹ، خضدار مورو تک پھیلا ہوا ہے، جب کہ یہ نیٹ ورک کراچی سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تمام ایجنٹوں کے نام بھی حاصل کر لیے۔

    یہ گروہ کراچی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم عبدالفتح کے نیٹ ورک کا حصہ ہے، عبدالفتح سمیت دیگر ملزمان جاوید اور لطیف ڈینو کو داؤد پوتہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے کرائم سرکل نے 2020 سے 2021 تک حوالہ ہنڈی کے ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہے، بینکوں میں جمع کرائی گئی رقم کی تفصیلات بھی مل گئیں، ادارے کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک حوالہ ہنڈی کا کام درہم میں کیا کرتا تھا، نیٹ ورک سے جڑے ایجنٹ دبئی سے بھی اسے آپریٹ کر رہے ہیں۔

    ایف آئی اے تحقیقات میں گروپ کے دھندے سے جڑے کئی کمپنیوں کے نام سامنے آئے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ حوالہ ہنڈی سے منسلک گروہ الگ سوفٹ ویئر استعمال کرتا تھا، ایف آئی اے نے اس سوفٹ ویئر کی تفصیلات بھی حاصل کر لیں۔

    گروہ کے حوالہ ہنڈی سے منسلک کارندوں کے کئی بے نامی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

  • وزیر اعظم کی ہدایت پر دو سالہ تحقیقات کے بعد حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا قدم

    وزیر اعظم کی ہدایت پر دو سالہ تحقیقات کے بعد حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا قدم

    کراچی: منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات میں تیزی آ گئی، ذرایع کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی کی 94 انکوائریز رجسٹرڈ کر لی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ پر وزیر اعظم عمران خان نے 2018 میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا، 2 سال کی تحقیقات کے بعد ایف آئی اے کراچی نے 94 انکوائریز رجسٹر کر دی ہیں۔

    ذرایع کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل میں انکوائری پر کام کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، تحقیقات میں 5 سال کے درآمدی اور برآمدی سامان کی کلیئرنس کا جائزہ لیاگیا، منی لانڈرنگ میں مختلف کاروباری شخصیات، سرکاری افسران اور سیکٹرز ملوث پائے گئے ہیں۔

    حوالہ ہنڈی کیس، تحقیقات میں اہم انکشافات

    ذرایع کا کہنا ہے کہ 80 فی صد درآمدی سامان کی ادائیگی بینکنگ سیکٹرز سے نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، سب سے زیادہ رقم ری کنڈیشن گاڑیوں کی ادائیگی ڈالر کی شکل میں باہر گئی، حوالہ ہنڈی میں کئی منی ایکسچینج کمپنیاں بھی ملوث نکلیں۔

    ذرایع کے مطابق حوالہ ہنڈی کی ادائیگی کے لیے دبئی، چین اور لندن بڑے مراکز ہیں، منی لانڈرنگ کے لیے دبئی اور لندن میں جائیداد کی خریداری کو ظاہر کیا گیا، خریداری کے لیے جعلی دستاویزات کا سہارا بھی لیا گیا۔

  • ایف آئی اے نے کوئٹہ سے 16 اہم ملزمان گرفتار کر لیے

    ایف آئی اے نے کوئٹہ سے 16 اہم ملزمان گرفتار کر لیے

    کوئٹہ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کوئٹہ نے حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیوں میں 16 ملزمان گرفتار کر لیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کوئٹہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفیق الرحمان نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گرفتار 16 ملزمان سے متعدد موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا ایک بس ڈرائیور ژوب سے وزیرستان جا رہا تھا، اس کے پاس 3 کروڑ 45 لاکھ سے زائد کی نقدی اور لیپ ٹاپس برآمد ہوئے، بس ڈرائیور یہ رقم وزیرستان لے جا رہا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے سیکڑوں ڈپازٹ سلپس، چیکس بل، بلینک اور دستخط شدہ چیکس بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان سے پاکستانی اور افغانی کرنسی بھی ضبط کی گئی۔

    را کے گرفتار ایجنٹوں کی نشان دہی پر ایک اور اہم کارروائی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایف آئی اے کی انسداد دہشت گردی وِنگ نے را کے گرفتار ایجنٹوں کی نشان دہی پر ایک اور اہم کارروائی کر کے ایک ملزم یاسین کو گرفتار کیا تھا، ملزم حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ تھا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم یاسین کو بھارتی ایجنسی را کے گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا، مذکورہ حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک سے دشمن عناصر کو رقم دی جا رہی تھی، گرفتار ملزم یاسین منی ایکس چینج کمپنی کا منیجر ہے۔ 3 دن قبل ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی سے ‘را’ سلیپر سیل کے اہم رکن ظفر کو بھی گرفتار کیا تھا، ملزم ظفر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور اس کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، ظفر نے بھارت میں 14 ماہ دہشت گردی کی ٹریننگ لی۔

  • را کے گرفتار ایجنٹوں کی نشان دہی پر ایک اور اہم کارروائی

    را کے گرفتار ایجنٹوں کی نشان دہی پر ایک اور اہم کارروائی

    کراچی: ایف آئی اے نے را کے گرفتار ایجنٹوں کی نشان دہی پر ایک اور اہم کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے ایک اور اہم کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم یاسین کو بھارتی ایجنسی را کے گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک سے دشمن عناصر کو رقم دی جا رہی تھی، گرفتار ملزم یاسین منی ایکس چینج کمپنی کا منیجر ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم یاسین کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، اس کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے، اس سلسلے میں تمام ایئر پورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

    کراچی سے بھارتی ایجنسی “را” سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار

    یاد رہے دو دن قبل ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی سے ‘را’ سلیپر سیل کا اہم رکن ظفر گرفتار کر لیا تھا، ملزم ظفر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور اس کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، ظفر نے بھارت میں 14 ماہ دہشت گردی کی ٹریننگ لی۔

    ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک کا بھی پردہ چاک ہوا ہے، را سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنے والے منی ایکس چینج کمپنی کے 2 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے، جن میں صفیان منی ایکسچینج کمپنی کا ڈائریکٹر اور جاوید میمن منیجر شامل ہیں۔

  • ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی بڑی کارروائی، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، 5 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی بڑی کارروائی، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، 5 ملزمان گرفتار

    کراچی: آصف زرداری کی نیب میں پیشی سے قبل ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوشش نا کام بنا کر پانچ ملزمان گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے دفاتر پر چھاپے مار کر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کی کوشش نا کام بنا دی۔

    پکڑی گئی رقم میں ایک کروڑ 96 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی، جب کہ 64 لاکھ روپے غیر ملکی کرنسی شامل تھی۔ ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے خلاف جے آئی ٹی میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی چل رہی ہیں۔

    کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے منیجر اور ایجنٹ سمیت 5 ملزمان گرفتار کیے گئے، یہ کارروائیاں صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر کی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    دریں اثنا، ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے خلاف سکھر میں بھی کارروائی کی، جس میں یوسف سینٹر شاہی بازار سے ایک شخص محمد یاسر کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس کا باپ محمد سلیم فرار ہو گیا۔

    گرفتار ملزم سے 21 لاکھ پاکستانی کرنسی اور ساڑھے 7 لاکھ کے پرائز بانڈز، اور 35 لاکھ روپے سے زائد مختلف ممالک کی کرنسی برآمد کی گئی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کرائم سرکل سکھر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، ملزمان غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک رقم بھجواتے تھے۔