Tag: حوثیوں کا حملہ

  • خلیج عدن، امریکی جہاز پر حوثیوں کا ایک اور حملہ

    خلیج عدن، امریکی جہاز پر حوثیوں کا ایک اور حملہ

    حوثیوں کی جانب سے خلیج عدن میں امریکی جہاز پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم حملے کے نتیجے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حوثی نیول فورسز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چم رینجرز نامی امریکی جہاز پر متعدد میزائل فائر کیے گئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق چم رینجرز امریکا کی ملکیت مارشل آئی لینڈز کا آئل ٹینکر جہاز ہے۔

    برطانوی میری ٹائم رسک مینجمنٹ کمپنی کے مطابق واقعے میں جہاز یا عملے کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں۔ میزائل جہاز سے 30 میٹر دور سمندر میں گرے۔

    یاد رہے کہ یمن پر حملے کے بعد حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کی طرف جانے والے جہازوں پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

    دوسری جانب میکسیکو اور چلی نے بھی عالمی عدالت سے غزہ جنگ میں ممکنہ جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

    میکسیکو اور چلی نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کو بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے رجوع کیا ہے، جس میں تشدد میں اضافے کے بارے میں ”بڑھتی ہوئی تشویش”کا اظہار کیا گیا ہے اور عدالت سے 7 اکتوبر سے ہونے والے ممکنہ جرائم کی تحقیقات کے لیے کہا گیا ہے۔

    جمعرات کو ایک بیان میں، میکسیکو کی وزارت خارجہ نے ”خاص طور پر شہری اہداف کے خلاف”تشدد پر تشویش کا حوالہ دیا۔

    متحدہ عرب امارات میں ہزاروں نوکریوں کا اعلان

    عالمی عدالت انصاف میں گزشتہ ہفتے فلسطینیوں کے قتلِ عام پر اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کی درخواست پر سماعت منعقد کی گئی تھی۔

  • ابوظبی پر حوثیوں‌ کا ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق

    ابوظبی پر حوثیوں‌ کا ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق

    ابوظبی: یمن کے حوثیوں نے ابوظبی میں‌ ڈرون حملہ کیا ہے، متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اسے شبہ ہے کہ ایندھن کے ٹرکوں کو ڈرون نے نشانہ بنایا۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ابوظبی کے ہوائی اڈے کے قریب ایندھن کے تین ٹرک پھٹ گئے اور آگ لگ گئی، یمنی حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ ان کی جانب سے کیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ڈورن حملوں میں 3 افراد کی جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شامل ہیں، یو اے ای حکام نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

    ابوظبی پولیس نے بتایا کہ تیل کی فرم ADNOC کی اسٹوریج کی سہولیات کے قریب صنعتی مصفح کے علاقے میں ایندھن کے تین ٹینکر ٹرک پھٹ گئے اور ابوظبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک تعمیراتی مقام پر آگ بھڑک اٹھی۔

    پولیس نے سرکاری خبر رساں ایجنسی پر ایک بیان میں کہا ابتدائی تحقیقات میں ایک چھوٹے طیارے کے پرزے ملے ہیں جو ممکنہ طور پر دونوں جگہوں پر ڈرون ہو سکتے ہیں جو دھماکے اور آگ کا سبب بنے۔

    واضح رہے کہ حوثی متحدہ عرب امارات پر مشتمل سعودی زیر قیادت اتحاد سے لڑ رہے ہیں، گروپ نے اکثر سعودی عرب پر سرحد پار سے میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، تاہم اس نے اب تک متحدہ عرب امارات پر ایسے چند ہی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جن کی زیادہ تر اماراتی حکام نے تردید کی ہے۔