Tag: حوثی گروپ

  • حوثی گروپ کا بحیرہ احمر میں حملے جاری رکھنے کا اعلان

    حوثی گروپ کا بحیرہ احمر میں حملے جاری رکھنے کا اعلان

    یمن میں حوثی گروپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے یمن میں تازہ حملے کئے ہیں، بحیرہ احمر میں حملے جاری رہیں گے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکی جہاز Genco Picardy پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حملے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جسے بھجا دیا گیا، جہاز اور عملہ محفوظ ہے۔

    دوسری جانب حماس کے مرکزی رہنما اور مذاکرات کار موسیٰ ابو مرزوق نے انکشاف کیا ہے کہ ریڈ کراس نے حماس کے پاس اسرائیلی جنگی قیدیوں کو دوا فراہمی کی درخواست کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما موسیٰ ابومرزوق نے کہا کہ حماس کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے لیے 140 قسم کی ادویات دی گئیں۔

    نسل کشی کا الزام، فرانس نے کھُل کر اسرائیل کی حمایت کر دی

    موسیٰ ابومرزوق نے کہا کہ ادویات کی فراہمی کیلئے ہم نے متعدد شرائط رکھیں، اسرائیلی قیدیوں کیلئے دوائی کے ہر ڈبے کے بدلے ہمارے لوگوں کیلئے دوائیوں کے ایک ہزار ڈبے دینے ہوں گے۔جس ملک پر ہم بھروسہ کرتے ہیں صرف اس کے ذریعے دوا فراہم کرنا ہوگی۔

  • حوثی گروپ کا خوف، شپنگ کمپنیوں نے آمد و رفت معطل کردی

    حوثی گروپ کا خوف، شپنگ کمپنیوں نے آمد و رفت معطل کردی

    بحیرہ احمر میں اسرائیل آنے والے بحری جہازوں پر یمن کے حوثی گروپ کے حملوں کے بعد کئی ملکوں نے آمد و رفت معطل کردی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں اسرائیل آنے والے بحری جہازوں پر یمن کے حوثی گروپ کے حملوں کے بعد دنیا کی سب سے بڑی  شپنگ کمپنی میرسک سمیت کئی ملکوں کی شپنگ کمپنیوں نے آمد و رفت معطل کردی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈنمارک اور جرمنی سمیت آٹھ سے زائد ملکوں کی شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی آمد و رفت معطل کی ہے۔

    شپنگ کمپنیوں کا کہنا ہے بحیرہ احمر میں سیکیورٹی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، بحیرہ احمر میں سروسز تا حکم ثانی معطل رہیں گی۔

    واضح رہے کہ حوثی ترجمان نے غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل آنے والے بحری جہازوں پر حملوں کا اعلان کیا ہوا ہے۔

    حوثی فوج کے ترجمان نے کہا  ہے کہ ’یمن کی مسلح افواج اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ جب تک کہ وہ غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم بھائیوں کو درکار خوراک اور ادویات نہیں پہنچاتے وہ اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام بحری جہازوں کو بحیرہ احمر میں جانے سے روکتے رہیں گے‘۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حکام نے بتایا ہےکہ باب المندب کے قریب ایک بیلسٹک میزائیل مال بردار بحری جہاز سے ٹکرا یا جسے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا تھا ۔