Tag: حویلیاں

  • حویلیاں طیارے حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں

    حویلیاں طیارے حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : حویلیاں کے قریب اے ٹی آر طیارے حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے طیارے میں اہم تکنیکی خرابیوں کی نشاندہی کی جبکہ تحقیقاتی رپورٹ میں پی آئی اے کی انجینئرنگ کی غفلت ولاپرواہی ظاہرکی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے حویلیاں طیارے حادثے کے دو سال بعد ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے طیارے میں اہم تکنیکی خرابیوں کی نشاندہی کردی۔

    حویلیاں طیارے حادثے کی تحقیقات حتمی نتیجے پر پہنچنے کے قریب ہیں ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ پرواز 7دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی تھی، پرواز پی کے 661 میں 47 سے زائد مسافر حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

    [bs-quote quote=”تحقیقاتی رپورٹ میں پی آئی اے کی انجینئرنگ کی غفلت و لاپرواہی ظاہر کی گئی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق طیارے کے انجن 10 ہزارگھنٹے مکمل ہونے کے باوجود تبدیل نہیں کئے تھے، انجن نمبر 1 اور پاور ٹربائن کی مرمت نہ ہونے سے خرابی پیدا ہوئی تھی، طیارے کی مرمت کا کام 11 نومبر 2016 کو ہونا تھا نہیں کیاگیا۔

    رپورٹ میں پی آئی اے کی انجینئرنگ کی غفلت ولاپرواہی ظاہرکی گئی جبکہ ایس آئی بی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ضروری اقدامات کرنے کے بھی ہدایت کی ہے۔

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق وائس ریکارڈر میں کپتان نے حویلیاں کے قریب کنٹرول ٹاور کو میڈے میڈے کی کال دی تھی، اس کے بعد کپتان کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا جبکہ ایس آئی بی نے بلیک بکس اور وائس ریکارڈر سے ملنے والی تمام ریکارڈنگ طیارہ ساز کمپنی اور انجن ساز کمپنی کو روانہ کی تھی ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن ساز کمپنی کی جانب سے ایس آئی بی کو حتمی رپورٹ پیش کردی ہے، ایس آئی بی اپنی مکمل رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم کو پیش کرے گا۔

    یاد رہے 7 دسمبر 2016 میں چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کو حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں معروف مبلغ جنید جمشید سمیت 47 مسافر شہید ہوگئے تھے۔

    طیارے کے بلیک باکس پر کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ دوران پروازاے ٹی آر طیارے کا ایک انجن اچانک بند ہوگیا تھا، انجن بند ہونے کی اطلاع کپتان نے فوری طور پرکنٹرول ٹاور کو دی تھی، کپتان مے ڈے، مے ڈے کی کال کرتا رہا لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارہ زمیں بوس ہوگیا۔

  • جنید جمشید پر بننے والی فلم ’خواب‘ بھارت میں بلاک

    جنید جمشید پر بننے والی فلم ’خواب‘ بھارت میں بلاک

    معروف موسیقار اور گلوکار سلمان احمد نے طیارہ حادثے میں شہید جنید جمشید کے ساتھ گزارے گئے لمحات پر مبنی شارٹ فلم ’خواب‘ جاری کردی۔ فلم کو بھارت میں یوٹیوب پر بلاک کردیا گیا۔

    سلمان احمد کی جانب سے جاری کی جانے والی فلم میں ان کے جنید جمشید کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو دکھایا گیا ہے۔

    فلم میں مختلف ویڈیوز اور تصاویر کو یکجا کیا گیا ہے جن میں جنید جمشید کا گلوکاری کا کیریئر جب انہوں نے دنیا بھر میں پرفارم کیا، ان کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں، اور سلمان احمد اور دیگر دوستوں کے ساتھ خوبصورت لمحات قید کیے گئے۔

    واضح رہے کہ سابق گلوکار اور معروف نعت خواں و سماجی کارکن جنید جمشید 7 دسمبر کو حویلیاں کے نزدیک ہونے والے فضائی حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

    فلم ’خواب‘ کے جاری ہوتے ہی بھارت میں یوٹیوب پر اس کے لنک کو بلاک کردیا گیا جس کی شکایت سلمان احمد کے بھارتی مداحوں نے ٹوئٹر پر کی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے بھارت میں اسے اس لیے بلاک کیا گیا ہو کیونکہ یہ فلم پاکستان کے ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتی ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سلمان احمد لائن آف کنٹرول پر ہونے والی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجاً بھارت میں اپنا کنسرٹ منسوخ کرچکے ہیں۔

    سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک طرف تو بھارت معصوم پاکستانیوں کو اپنے جنگی جنون کا نشانہ بنائے اور دوسری طرف وہ وہاں جا کر گانے گائیں۔ وہ ایسی منافقت میں حصہ نہیں لے سکتے۔

  • جنیدجمشید کےانتقال کا شدیددکھ ہے،عمران خان

    جنیدجمشید کےانتقال کا شدیددکھ ہے،عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناہے کہ جنید جمشید کےانتقال کا شدید دکھ ہے انہوں نے شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ میں مدد کی تھی۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں جنید جمشید کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ میں ان کی بہت مدد کی تھی۔

    دوسری جانب عمران خان نے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ اچھے افسر تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پیچھے بے لوث خدمت کی مثال چھوڑ گئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پی آئی اے طیارہ حادثے پردکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہا تھا کہ اللہ تعالیٰ طیارہ حادثے کےمتاثرین کو صبر جمیل عطافرمائے۔

    مزید پڑھیں:پی آئی اے طیارے کو حادثہ، 48 افراد شہید

    واضح رہے کہ گذشتہ روزپی آئی کا طیارہ حویلیاں کے قریب گرکرتباہ ہوگیا تھاجس میں جنیدجمشیدسمیت اڑتالیس افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • وزیرِاعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    وزیرِاعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    حویلیاں : وزیراعظم نوازشریف کاپٹرول کی قیمت میں نو روپےچھیاسٹھ پیسےکمی کااعلان،قوم بدتمیزی کاسبق سکھانےوالوں کودوہزاراٹھارہ کےالیکشن میں سزاد گی۔

    تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں ہزارہ موٹروے کے سنگ بنیاد کےبعد جلسےسےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے پیٹرول کی قیمت میں مزید نو روپے چھیاسٹھ پیسےکمی کا اعلان کردیا۔

    کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت دوہزار آٹھ کی سطح پر آجائے گی،نواز شریف نے کہا کہ دھرنے والوں نے معیشت کو تباہ کیا ہم معیشت کو بہتر بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب یہاں اپنے کئے گئے وعدے کے مطابق یہاں یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ کراچی تا لاہور موٹر وے کا افتتاح کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں نوجوانوں کو بد تمیزی کا سبق سکھایا جاتا ہے۔ آئندہ الیکشن میں قوم ان لوگوں کو مسترد کر دے گی ۔