Tag: حویلیاں طیارہ حادثے

  • حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس کے لائسنس مشکوک نکلے

    حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس کے لائسنس مشکوک نکلے

    اسلام آباد : حویلیاں طیارہ حادثےکے دونوں پائلٹس صالح یارجنجوعہ اوراحمد منصورجنجوعہ کے لائسنس مشکوک نکلے، حویلیاں حادثےمیں جنیدجمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حویلیاں طیارہ حادثے کیس میں جمع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس صالح یارجنجوعہ اوراحمد منصور جنجوعہ کے لائسنس مشکوک تھے۔

    یاد رہے پی کے 661 سات دسمبر 2016 کو حویلیاں کے پاس گرکر تباہ ہوا تھا، حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    خیال رہے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی تھی ، جس میں کپتان اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا تھا، بعد ازاں گذشتہ سال نومبر میں ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں پی آئی اے انجینئرنگ کی مبینہ غفلت سامنے آئی تھی ،

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا تھا اور دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا، طیارے کے انجن کو 10 ہزار گھنٹے مکمل ہونے پر اوور ہال نہیں کیا گیا، اے ٹی آر طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا، انجن بلیڈ ٹوٹا ہونے کے باوجود طیارے کو اسلام آباد روانہ کیا گیا، پرواز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد جارہی تھی۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوا، دوران پرواز انجن بلیڈ، پن کے ٹوٹنے سے پنکھے کی رفتار کم ہوئی، پروپیلر کی رفتار کم ہونے سے اس کا الیکٹرانک پینل خراب ہوگیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق طیارہ اڑانے والے پائلٹ نے اس سے پہلے ایسی خرابی نہیں دیکھی تھی جبکہ طیارے کی آخری مینٹینس کینیڈا میں ہوئی تھی۔

  • حویلیاں طیارہ  حادثے کی رپورٹ بھی تیار، آج عوام کے سامنے لائے جانے کا امکان

    حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ بھی تیار، آج عوام کے سامنے لائے جانے کا امکان

    اسلام آباد : پی آئی اے حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ بھی وزیرہوابازی غلام سرور کو پیش کردی گئی، رپورٹ کو آج عوام کے سامنے لائے جانے کا امکان  ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے اور سربراہ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ وزیرہوابازی کوپیش کی ، حادثے کی رپورٹ کو آج عوام کےسامنےلائےجانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں حادثے کا شکار ہوا تھا، پی کے 661 سات دسمبر 2016 کو حویلیاں کے پاس گرکر تباہ ہوا تھا، حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات سے متعلق بڑا فیصلہ

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جنید جمشید طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد پبلک کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، طیارہ حادثات کوکئی سال گزرگئےمگررپورٹس سامنے کیوں نہیں آئیں، تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس کو پبلک کیا جائے، رپورٹس پبلک ہوں گی تو آئندہ کے لیے مؤثر اقدامات ہو سکیں گے۔

    سول ایوی ایشن حکام نے بتایا تھا کہ جنید جمشید طیارہ حادثہ رپورٹ جولائی میں پبلک کی جائے گی۔

    خیال رہے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی تھی ، جس میں کپتان اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

  • حویلیاں طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کرنیوالی فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ

    حویلیاں طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کرنیوالی فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ

    کراچی : حویلیاں طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کرنیوالی فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فرانزک ماہرین لاشوں کے اعضا کے زریعے شناخت میں مدد فراہم کریں گے جبکہ دانتوں سے بھی شناخت کی جاسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ، ٹیم میں ڈاکٹر عروج ، ڈاکٹرہمایوں تیمور، ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر خرم شہزاد شامل ہیں ۔

    وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور کہا ٹیم میں ایسے ماہرین موجود ہیں جنھوں نے حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی تھی، ٹیم لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرے گی جبکہ فرانزک ماہرین لاشوں کے اعضا کے زریعے شناخت میں مدد فراہم کریں گے اور دانتوں سے بھی شناخت کی جاسکے گی۔

    پروفیسرجاوید اکرم نے کہا کہ یو ایچ ایس کے فرانزک ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ہدایت پر کیا گیا، اس سانحہ پر ساری قوم افسردہ ہے، اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی جا رہی ہے، اس حوالےسے این ڈی ایم اے کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے، ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز فرنزک ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھنے والی ایشیا کی واحد یونیورسٹی ہے

    دوسری جانب نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم جاں بحق افرادکی شناخت کیلئےکراچی پہنچ گئی، نادراٹیم مسافروں کی انگوٹھوں کےذریعےشناخت کرےگی، جاں بحق افرادمیں زیادہ ترافرادجھلس چکےہیں جوناقابل شناخت ہیں، نادراٹیم نے انگوٹھے کے ذریعے3میں سے2 میتوں کی شناخت کرلی ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثےکی میتیں جناح اسپتال میں رکھی گئی ہیں، ضرورت پیش آئی تومیتوں کومتبادل میت خانوں میں منتقل کیاجائےگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔