Tag: حکام وزارت خزانہ

  • ‘آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے حوالے سے قوم کو اسی ہفتے اچھی خبر ملے گی’

    اسلام آباد: حکام وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کے حوالے سے قوم کو اسی ہفتے اچھی خبر ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف کو 30 جون تک دوست ممالک سے فنڈنگ کی تصدیق کروا دی۔

    حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے حوالے سے قوم کو اسی ہفتے اچھی خبر ملے گی، فنڈنگ کے شیڈول کی آئی ایم ایف تصدیق کر رہا ہے۔

    حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر مکمل عمل درآمد ہو چکا ہے، مذاکرات کی کامیابی پر آئی ایم ایف مشن ایک ارب 10کروڑ ڈالر جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

    اسٹاف لیول معاہدہ ہوتے ہی آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ منظوری دے گا اور پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔

    آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری پر پاکستان کو فوری رقم مل جائے گی۔

    پی ڈی ایم حکومت قرضے کے لیے آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پو ری کر چکی، ان میں بجلی گیس مزید مہنگی کرنے اور عام اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح اٹھارہ فیصد کرنے کی شرطیں شامل تھیں۔

  • معیشت کی بہتری کے لیے عوام کو مشکلات برداشت کرنا ہوں گی، حکام وزارت خزانہ

    اسلام آباد : وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے مشکلات برداشت کرنا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

    وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا معیشت کی بہتری کے لیے مذاکرات سے قبل مشکل فیصلے کرنا پڑے۔

    حکام وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے مشکل ترین مذاکرات کر رہے ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے عوام کو مشکلات برداشت کرنا ہوں گی۔

    حکام نے کہاکہ معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات ناگزیرہیں حکومت کی کوشش ہے غریب طبقات کومہنگائی کے اثرات سے بچائے، غریب طبقات کے لیے سبسڈیزجاری رکھنا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا۔

    وزارت خزانہ میں آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی جائے گی، پہلے چار دن ٹیکنیکل مذاکرات ہوں گے، جس میں مختلف شعبہ جات کے ڈیٹا کا تبادلہ کیا جائےگا۔

    ذرائع کے مطابق عوام کو مزید مشکلات برداشت کرناہوں گی ، غریب طبقے کو سبسڈی دے کر مشکلات سےبچانے کی کوشش کی جائے گی۔