Tag: حکام

  • انڈونیشیا میں6.5اعشاریہ کا زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد100 ہوگئی

    انڈونیشیا میں6.5اعشاریہ کا زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد100 ہوگئی

    جکارتا: انڈونیشیا کےجزیرے سماٹرا میں 6.5 اعشاریہ کے زلزلے میں 100افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق انڈونیشیا کے صوبےآچے کے جزیزے سماٹرا میں گزشتہ روزصبح ساڑھے5 بجے کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت6.5 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں اس کی گہرائی17 کلو میٹر تھی۔

    pi

    انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

    post2i

    زلزلے میں ضلع پیدے جیا کےڈپٹی چیف کے مطابق اب تک 100افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    post3i

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث متعددعمارتیں تباہ ہوگئیں ہیں جس کے باعث درجنوں افراد ملبے تلے پھنس گئے ہیں جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے باہر نکالاجارہا ہے۔

    post4i

    واضح رہے کہ 2004 میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 9.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں آنے والے سونامی نے ہر طرف تباہی مچا دی تھی اور صرف آچے صوبے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    post5i

  • ترکی: طالبات کے ہاسٹل میں آتشزدگی،12افراد جاں بحق

    ترکی: طالبات کے ہاسٹل میں آتشزدگی،12افراد جاں بحق

    انقرہ : ترکی کے جنوبی علاقے میں طالبات کےہاسٹل میں آگ لگنے سےگیارہ طالبات سمیت بارہ افرادجان کی بازی ہار گئے۔

    ترک میڈیاکےمطابق آتشزدگی کا واقعہ ترک شام سرحدکے قریب صوبہ ادانہ میں پیش آیا۔لڑکیوں کے ہاسٹل میں آگ لگنےسےگیارہ طالبات اور ایک ملازمہ جاں بحق ہوئیں۔

    ترک حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ زیادہ تر افراد بالائی منزل کا دروازہ کھولنے میں ناکامی کے باعث آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوئے۔

    صوبہ ادانہ کے گورنر محمود دیمارتس کا کہناہے کہ واقعے میں 12 افراد ہلاک ہوئےجن میں 11 طالبات اور ایک اسکول ٹیچر شامل ہیں، جبکہ ہاسٹل میں آگ لگنے کے باعث 22 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    محمود دیمارتس کا کہناتھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ہاسٹل میں آگ لگنے کے بعد ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر عمارت میں لگی آگ بجھانے کا کام شروع کردیا اورتقریباً 3 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

  • امریکی جہازمیں آتشزدگی،8افراد زخمی

    امریکی جہازمیں آتشزدگی،8افراد زخمی

    شکاگو: امریکی ریاست شکاگو کے اوہیئرایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائن کے طیارے میں اڑنے سے قبل آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہناہے کہ امریکی ریاست شکاگوکے ہوائی اڈے پر بوئنگ طیارہ767شگاکو سے میامی کے لیےمقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے اڑنے لگا تو اس کا ایک پہیہ پھٹ گیا جس سے اس کا انجن بری طرح متاثرہوا۔

    امریکی ایئرلائن کا کہناتھا کہ آتشزدگی کے اس حادثے میں سات مسافر اور عملے کا ایک رکن زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔حادثے کے وقت جہاز پر 161 مسافر اور عملے کے9 افراد سوار تھے۔

    ہوائی کمپنی نےنے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے مسافروں اور عملے کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور مسافروں کو اسی شام دوسرے جہازوں کے ذریعے میامی بھیج دیا جائے گا۔

    دوسری جانب اسی روز کوریئر کمپنی فیڈایکس کے ایک جہاز میں فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں اس وقت آگ لگی جب اترتے وقت جہاز کے لینڈنگ گیئر نے کام کرنے چھوڑ دیا۔

  • داعش نے افغانستان میں 30یرغمال افراد کو قتل کردیا

    داعش نے افغانستان میں 30یرغمال افراد کو قتل کردیا

    کابل : افغانستان کے صوبے غور میں دہشت گرد تنظیم داعش نے 30افراد کو یرغمال بنانے کے بعد قتل کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے صوبے غور میں دولت اسلامیہ تنظیم کے دہشت گردوں نے 30یرغمال شہریوں کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا۔

    صوبہ غور کے ترجمان کا کہناہے کہ داعش نے ان شہریوں کو اس وقت یرغمال بنایا جب وہ پہاڑوں پرلکڑیاں جمع کررہے تھے۔

    حکام نے بتایا کہ ان شہریوں کو داعش نے اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا جب مقامی افراد نے ان کو بچانے کی کوشش کی۔صوبہ غور کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی افراد کی فائرنگ سے دولت اسلامیہ کا مقامی کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے۔

    صوبہ غور کے گورنر ناصر خازے کا کہناتھاکہ داعش کی جانب سے فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ جنوری 2015 سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

    مزید پڑھیں:عراق میں داعش نےبچوں سمیت 280افرادکوقتل کردیا

    واضح رہےکہ تین روز قبل دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر موصل میں بچوں اور نوجوان لڑکوں سمیت280افراد کو قتل کیاتھا۔

  • دو بچوں کی ماں کا آشنا کے ہاتھوں قتل

    دو بچوں کی ماں کا آشنا کے ہاتھوں قتل

    سان ڈیاگو: امریکی شہر سان ڈیاگومیں آشنا نے اپنی گرل فرینڈ کو دو بچوں کے سامنے اپارٹمنٹ میں گولی مارکر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں جھیل مرے علاقے میں 32سالہ راڈریک نے اپنی 29سالہ گرل فرینڈ کو دو بچوں کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

    سان ڈیاگو پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھیل مرے کے اپارٹمنٹ میں قتل کے 12 گھنٹے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    حکام کا کہناتھا کہ جب پولیس نے ملزم کو گرفتارکرنے کے لیے اس کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا اس وقت ملزم کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے لیکن پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    پولیس نے ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور کہا کہ جیسے ہی ملزم کو اسپتال سے فارغ کیا جائے گا تو اس سے قتل کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

    سان ڈیاگو پولیس کا کہناہے کہ قتل ہونے والی خاتون کے پڑوسی نے رات 1بجے کےقریب اپارٹمنٹ سے جھگڑے کی اور فائرنگ کی آواز سنی۔

    پولیس لیفٹیننٹ ڈیل ٹورو کا کہناتھا کہ ملزم نے پانچ سالہ بچے کے سامنے اس کی ماں کو قتل کیا۔ملزم کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔