Tag: حکمت عملی

  • ’اوور بلنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، صارفین کو ریلیف ملے گا‘

    ’اوور بلنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، صارفین کو ریلیف ملے گا‘

    کراچی (29 جولائی 2025): وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اوور بلنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف حکمت عملی تیار کر رہے ہیں صارفین کو ریلیف ملے گا۔

    سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت اوور بلنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک کے خلاف حکمت عملی تیار کر رہی ہے، اس سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔

    ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کو نوری آباد پاور پلانٹ سمیت دیگر ہائبرڈ اور سولر پارکس سے سستی بجلی دی جا رہی ہے۔ آئندہ دنوں میں اس کو مزید سستی بجلی کی فراہمی متوقع ہے، اس لیے اب انکار کی گنجائش نہیں۔ لیکن کے الیکٹرک کے رویے پر افسوس ہے کہ وہ فوسل فیول پر بلاجواز تحفظات ظاہر کر رہا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نیپرا میں سندھ کی نمائندگی ضروری ہے اور وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیپرا میں سندھ کو نمائندگی دی جائے۔ نیپرا کمیٹی میں سندھ کے تین نمائندے ہونے چاہئیں۔ حکومت، بزنس کمیونٹی اور صارفین کا ایک ایک نمائندہ شامل ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سولر پر ٹیکس کی مخالفت کرتی ہے۔ یہ صاف اور سستی توانائی کا ذریعہ ہے۔ صوبائی حکومت قابل تجدید توانائی میں خود کفالت کی جانب بڑھ رہی ہے۔ صنعتکاروں کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں اور ان کے لیے ’’ون ونڈو آپریشن‘‘ بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

    ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ توانائی بحران کا حل صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ہی ممکن ہے۔ صنعتی علاقوں کی بہتری کے لیے سندھ حکومت نے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

  • کے پی سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کی حکمت عملی سامنے آگئی

    کے پی سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کی حکمت عملی سامنے آگئی

    پشاور : کے پی سینیٹ انتخابات میں حکومت اپوزیشن کے درمیان طے کی گئی حکمت عملی سامنے آگئی، حکمت عملی کے تحت پہلا بیلٹ پیپر خالی باہر لایا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے باہمی رضامندی سے پہلا بیلٹ پیپر خالی باہر نکالا گیا۔

    اسمبلی سیکرٹریٹ میں علی امین گنڈا پور اور عباداللہ کی موجودگی میں بیلٹ پیپر پُر کیے گئے، مرضی کے مطابق ووٹ کرکے ارکان اسمبلی کو تھمائےجاتے رہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عملہ پہلے سے نشان لگا بیلٹ پیپر ارکان اسمبلی کو بیلٹ باکس میں ڈالنے کیلئے دیتا رہا۔

    حکومتی رکن کے مطابق اسے جو بیلٹ پیپر دیا گیا اپوزیشن امیدوار دلاورخان کے خانے پر مہر لگی تھی، اپوزیشن رکن کے مطابق حکومت اور اپوزیشن ارکان کیلئے پہلے سے ترجیحات رکھی گئی تھیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ارکان کیلئے پہلی4ترجیحات اپنے امیدوار تھے جبکہ باقی 3ترجیحات میں اپوزیشن امیدوار تھے۔

    اس کے علاوہ اپوزیشن ارکان نے بھی 3ترجیحات کے بعد حکومتی ارکان کو ووٹ دیئے، علی امین گنڈا پور نے آخری ووٹ کو اپنے ووٹ کے ساتھ ملاکر کاسٹ کیا۔

    سینیٹ میں کس جماعت کے کتنے امیدوار

    خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات کے بعد حکمران اتحاد کو ایوان بالا میں بھی دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔ سینیٹ میں پیپلزپارٹی اب 26 سینیٹرز کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے۔

    نون لیگی سینیٹرز کی تعداد 20 ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 22 ہے، جس میں 6 آزاد سینیٹرز شامل ہیں۔

    جے یو آئی ایف کے 7 اور بی اے پی کے 4 سینیٹرز ہیں۔ ایم کیو ایم اور اے این پی کے 3 تین سینیٹرز ہیں۔ قاف لیگ، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم اور نیشنل پارٹی کا 1 ایک سینیٹر ہے۔۔ ایوان بالا میں 6 سینیٹر آزاد ہیں۔ ثانیہ نشتر کی چھوڑی گئی نشست پر الیکشن 31جولائی کو ہوگا، جس کے بعد سینیٹرز کی کل تعداد 96 ہوجائے گی۔

  • رواں سال کتنے لاکھ شہریوں کو رمضان پیکیج ملے گا؟  حکمت عملی تیار

    رواں سال کتنے لاکھ شہریوں کو رمضان پیکیج ملے گا؟ حکمت عملی تیار

    اسلام آباد : وزیراعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کرلی گئی، رواں سال 12لاکھ اضافی شہریوں کو پیکیج ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیراعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

    پیکیج کے تحت شہریوں کو مختلف اشیا پر 10 ارب کی سبسڈی دی جائے گی اور مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ افراد رمضان پیکیج سے مستفید ہوں گے جبکہ بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے۔

    10 لاکھ عام شہریوں کورمضان پیکیج کے تحت سستی اشیافراہم کی جائیں گی، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال  12 لاکھ اضافی شہریوں کو رمضان پیکیج ملے گا۔

    حکومت ملک بھرمیں 800 موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کرے گی، پورے ملک میں 300 آٹا سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے جبکہ موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز اور آٹا سیل پوائنٹ یکم سے 30 رمضان تک آپریشنل رہیں گے۔

    موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز اور آٹا سیل پوائنٹ کی لوکیشن معلوم کرنے کیلئے موبائل ایپ تیار کرلی ہے ، لوکیشن معلوم کرنے کیلئے صارفین کو موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی، بی آئی ایس پی اور نادرا سے صارفین کی تصدیق کی جائے گی۔

    ویئر ہاؤسز اور پوائنٹ آف سیل پرمانیٹرنگ کا سخت نظام ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کیمروں کے ذریعے لائیو اسٹریمنگ کا نظام نصب ہو گا، یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا۔

    شہریوں کی شکایات سننے کیلئے 10 ٹول فری فون لائن موجودہوں گی، وزارت صنعت و پیداوار میں بھی مانیٹرنگ سیل قائم ہوگا۔

  • سال نو کی رات سی ویو جانے والے ہوشیار، پولیس نے حکمت عملی بنالی

    سال نو کی رات سی ویو جانے والے ہوشیار، پولیس نے حکمت عملی بنالی

    کراچی : سال نو کی رات شہر قائد میں صورتحال پر قابو پانے کیلیے ساؤتھ زون پولیس نے خصوصی پلان ترتیب دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کے جشن کی تقریبات منانے سے متعلق پولیس حکام نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔

    اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ سی ویو پر ایک ہزار431پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں کی حفاظت کے لیے 884 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جنوبی زون کے مختلف تفریحی مقامات پرایک ہزار869 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث بننے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، ہوائی فائرنگ ،ہلڑ بازی ،ہراسگی، ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

    انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کسی بھی شخص کو ہوائی فائرنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے سائلنسر اور بغیر سائلنسر والی گاڑیوں اورموٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

  • عاقب جاوید کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا

    عاقب جاوید کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا

    بلاوایو: پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان عاقب جاوید نے کہا ہےحکمت عملی میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کروں گا۔

    محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عاقب جاوید کو کوچنگ کا بڑاوسیع تجربہ حاصل ہے، عاقب جاوید نے پچ کا معائنہ کیا، ان سے بات بھی ہوئی، عاقب جاوید نے کہا ہےحکمت عملی میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کروں گا،رضوان

    انھوں نے کہا کہ عاقب جاوید پاکستان کے کئی بولرز کے ساتھ کام کرچکے ہیں، پچھلے 2،3 سال سے کپتانی کررہا ہوں، فرنچائزکرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کی کپتانی میں فرق ہے۔

    قومی کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بہترین ٹیم بنانے کی کوشش ہے، جنوبی افریقہ کے دورے تک ٹیم کو بہترین شیپ میں لانا چاہتے ہیں، کسی دوسرے ملک میں جاکر کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہرکھلاڑی جیسا کھیل رہا ہے وہ خود ایک کپتان ہے، آسٹریلیامیں کھیلی گئی سیریز اب ماضی کا حصہ ہے، ہوم گراؤنڈ سے باہر سیریز کھیل رہے ہیں مگر اعتماد بھرپورہے،

    محمدرضوان نے کہا کہ زمبابوے کی ہوم کنڈیشن ہے وہ اسے بہتر سمجھتے ہیں، پروفیشنل کرکٹر کو ہرطرح کی کنڈیشن کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے، آسٹریلیا میں جو اعتماد ملا اس سیریز میں بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کا خلا پُر کرنا اتنا آسان نہیں، اس سیریز میں پاکستان کو کئی مزید سپراسٹار ملیں گے، ون ڈے ٹیم کو اچھے سے اچھا بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    محمدرضوان تمام نوجوان کھلاڑی ڈومیسٹک کے ٹاپ پرفارمرز ہیں، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں، سب کیلئے بڑا موقع ہے۔

  • بشریٰ بی بی سے اپیل ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکمت عملی بنائیں: فواد چوہدری

    بشریٰ بی بی سے اپیل ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکمت عملی بنائیں: فواد چوہدری

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے اپیل ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکمت عملی بنائیں۔

    فواد چوہدری نے انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر کمروں سے باہر نہیں نکل رہا ، کارکن عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیں جعلی مقدمات میں پھنسایا ہوا ہے، ہم پر مشکل وقت ہے اور ہم اس سے گزررہے ہیں، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن پر کونسا مشکل وقت آیا، ہمارا صبح کا شیڈول یہی نکلتا ہے آج کس عدالت جاناہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیلیں تحریک انصاف سے بھر چکی ہیں میری بشریٰ بی بی سے اپیل ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکمت عملی بنائیں، بشریٰ بی بی  اور علیمہ خان آگے بڑھیں اور قیادت  کا ساتھ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی، علیمہ خان  سیاست میں آئیں اور پارٹی بچائیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں، بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہی نہیں جارہا کہ کیا ہورہا ہے،

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے لئے بجلی کا بل دینا مشکل ہوگیا اور یہ کہتے معیشت اوپر جا رہی ہے، ملک میں  تنخواہ دار طبقے اور ورکنگ کلاس کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

  • پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کی حکمت عملی مرتب کرلی

    پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کی حکمت عملی مرتب کرلی

    کراچی : پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان ادائیگی کا معاملہ طے پانے کے بعد قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران37پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    پی آئی اے نے پی ایس او کو اندرون و بیرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازوں کی فہرست فراہم کردی، ذرائع کے مطابق پی آئی اے اتوار کے روز 15پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    اسلام آباد سے پشاور، اسلام آباد سے اسکردو، اسلام آباد کی گلگت کیلئے دو پروازیں، لاہور سے کوالالمپور، لاہور سے مدینہ سمیت دیگر شہر بھی شامل ہیں۔

    قومی ایئرلائن نے پیر 29 اکتوبر کیلئے بھی پروازوں کی ایندھن سے متعلق فہرست جاری کردی۔

    اندرون و بیرون ملک 22پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، پی ایس او میں قومی ایئرلائن کو چار بین الاقوامی پروازوں کیلئے ایندھن فراہم کردیا۔

    دریں اثناء پی ایس او نے ملتان سے جدہ جانے والی پرواز پی کے739کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے225، لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے725،اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی کے741 اور لاہور سے اسلام آباد کی پرواز پی کے764کو ایندھن فراہم کیا۔

  • گیس بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    گیس بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : نگراں حکومت نے موسم سرما میں متوقع طور پر آنے والے گیس کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

    اس سلسلے میں نگران حکومت نے ماہ دسمبر میں ایل این جی سپلائی کیلئے ٹینڈر جاری کردیا، جسے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جاری کیا ہے۔

    پی ایل ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی کمپنیوں سے ایل این جی سپلائی کی بولیاں مانگی گئی ہیں دسمبر کیلئے2 ایل این جی کارگوز کیلئے بولیاں طلب کی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق 7سے 8دسمبر اور13سے 14دسمبر کی ڈلیوری کیلئے درخواستیں مانگی گئیں مذکورہ درخواستیں4 اکتوبر تک وصول کی جائیں گی،4اکتوبر کو ہی بولیوں کی درخواستیں کھول دی جائیں گی۔

  • مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں حکمت عملی تیار ہے، فواد چوہدری

    مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں حکمت عملی تیار ہے، فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے یہ نہیں ہوسکتا آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خاموش نہیں بیٹھے گی، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کا آغازکل لاہور، اسلام آباد،پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔

  • ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے متعلق اہم حکمت عملی بنا لی

    ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے متعلق اہم حکمت عملی بنا لی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے نکالنے کی حکمت عملی بنا لی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ مزید چلنے کے لیے تیار نہیں، اس لیے اس نے پی پی کو اپوزیشن اتحاد سے نکال باہر کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

    ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پی پی کے ساتھ مزید نہیں چلنا چاہتے، اس سلسلے میں ن لیگ نے فضل الرحمان کو بھی آگاہ کر دیا ہے، ن لیگی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا، اور تحریک صفر پر آ گئی ہے۔

    ن لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے مؤقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے، اب پی پی کے بغیر ہی تحریک چلانی ہوگی، اس لیے پی ڈی ایم کی از سرنو تشکیل کی جائے۔

    بھاری ہونا سب کو آتا ہے،اصل بات اصول پر چلنے کی ہے، مریم نواز

    ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کو آئندہ اجلاس تک انتظار کا مشورہ دے دیا ہے، اور کہا ہے کہ بیان بازی دوریاں بڑھا رہی ہے، اس لیے احتیاط کی جائے۔

    خیال رہے کہ آج مریم نواز نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ زرداری سلیکٹرز سے مل کر پنجاب میں تبدیلی لانا چاہتے تھے، زرداری نے پیش کش کی کہ سلیکٹرز پنجاب میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ن لیگ چاہے تو بزدار کو ہٹا کر پرویز الہٰی لا سکتے ہیں، لیکن نواز شریف نے صاف انکار کر دیا کہ سلیکٹرز کے ساتھ مل کر ایسا نہیں کریں گے۔

    ن لیگ والے ٹھنڈا پانی پیئں اور لمبے لمبے سانس لیں، بلاول بھٹو

    دوسری طرف بلاول نے ن لیگی رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹھنڈا پانی پئیں اور لمبی لمبی سانس لیں، پی ڈی ایم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، نہ کسی کے ڈکٹیشن پر اتحاد چل سکتا ہے، نہ جانے کون مسلم لیگ کو پیپلز پارٹی سے جھگڑے کے غلط مشورے دے رہا ہے۔