Tag: حکمت عملی تیار

  • سول نافرمانی تحریک کی حکمت عملی تیار، 2014 سے زیادہ کامیاب ہوگی، حامد رضا

    سول نافرمانی تحریک کی حکمت عملی تیار، 2014 سے زیادہ کامیاب ہوگی، حامد رضا

    چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سول نافرمانی تحریک سے متعلق پی ٹی آئی کی حکمت عملی تیار ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکمت عملی تیار ہے، سول نافرمانی سے متعلق بات بانی سے ملاقات میں پتا چلی، سول نافرمانی تحریک سے متعلق ٹوئٹ سے پہلے ہی معلوم تھا، سول نافرمانی تحریک 2014 سے زیادہ کامیاب ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ پارٹی میں سول نافرمانی سے متعلق تجاویز پر کام ہورہا ہے، مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی طرف جائیں گے، سول نافرمانی کے مختلف نکات پر مرحلہ وار آگے بڑھیں گے۔

    حامد رضا نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی کے پیسے نہ بھیجنے سے متعلق بھی نکتہ شامل ہے، ملک میں انسانی اور جمہوری حقوق معطل ہیں، ظلم جاری ہے۔

    24 نومبر اور 9 مئی واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی آج تک اسی لیے قید ہیں کہ وہ اپنےموقف سے پیچھے نہیں ہٹے،

    انھوں نے کہا کہ اس طرح کے حالات میں ملک کی معیشت سنبھل نہیں سکتی، حکومت نے تو ویسے ہی آئی ایم ایف سے پیسے لینے ہیں وہ پریشان نہ ہوں، موجودہ حکومت نے تعین کرنا ہے کہ ہمیں آئینی حقوق دینے ہیں یا نہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرکے کہے بات مانیں تو ایسا نہیں ہوگا، ہم جوڈیشل کمیشن کی بات کررہے ہیں تاکہ 9 مئی کا پتا چلے کون ملوث ہے۔

    صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کسی ملک کے وزیراعظم کی گاڑی کا دروازہ کھول کر ترقی نہیں ہوسکتی، ملک میں سیاسی حقوق نہ ہوں تو اسے عالمی دنیا میں وہ جگہ نہیں ملتی جو چاہیے، سیاسی استحکام ہوگا تو معیشت اور خارجہ پالیسی سمیت تمام معاملات بہتر ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے تو اسے موقع دینا چاہیے، ہم تو پہلے بھی کہتے تھے جس کے پاس طاقت ہے اس سے بات ہونی چاہیے، حکومت کہتی ہے ہم طاقتور ہیں تو اسے مذاکرات کا موقع دینے کےلیے تیار ہیں۔

    حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت کو بھی مذاکرات میں اپنی اتھارٹی دکھانی پڑے گی، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے متعلق عمرایوب کو ہدایات دی ہیں، عمر ایوب سے ملاقات کے بعد پتا چلے گا بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کیا ہیں، 26ویں ترمیم کے وقت مولانا کو کہا تھا حکومت دھوکا دے گی۔

  • انتخابات جیتنے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار

    انتخابات جیتنے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار

    لاہور: لاہور پولیس نے عام انتخابات 2024 میں جیتنے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل کرلی ہے۔

    مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے ذرائع  کے مطابق عام انتخابات میں جیتنے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ انڈیپینڈنٹ امیدوار کو9 مئی کیس میں گرفتار کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کامیاب امیدوار میں میاں اسلم، علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ 9 مئی واقعات میں مطلوب ہیں اور عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ اشتہاریوں کیلئے جیو فینسنگ، موبائل ٹریکنگ، آئی پی ایڈریس ٹریک کر لئے گئے، انتخابات جیتنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔

    ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق ملزمان انتخابی مہم، نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے، 9 مئی مقدمات کے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائیاں تیز کی جارہی ہیں۔

     ذرائع جے آئی ٹی نے مزید کہا کہ اشتہاریوں کی لوکیشن کیلئے ایف آئی اے و دیگر اداروں کی مددلی جارہی ہے، 9 مئی کے مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنما، 282 کارکن مطلوب ہیں۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔

  • ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار

    ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار کر لی، ترجمان کا کہنا ہے ارکان پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس کی تفصیلات بنکس سے بھی لی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف احمد خان نے سیاسی جماعتوں اثاثوں کی چھان بین اور قبائلی علاقوں میں انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے ، ارکان پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس کی تفصیلات بنکس سے بھی لی جائے گی۔

    الطاف احمد خان کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس اور پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کا کام جاری ہے، ارکان پارلیمنٹرین اور جماعتوں کے اثاثوں کی چھان بین فنانسنگ ونگ کر رہا ہے ۔

    ترجمان نے کہا فاٹا میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں جلد انتخابات ہوں گے ، فاٹا میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو گیا ہے ،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے جس کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

    یاد رہے رواں سال کے آغاز میں الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے اور نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی فہرست جاری کی تھی، جس کے مطابق ایوان بالا، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سو چوہتر اراکین میں سے چار سو تراسی ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی تھی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ایک سو چار سینیٹرز میں سے 61 سینیٹرز نے کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی جبکہ قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے 155 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ، پنجاب اسمبلی کے 113، سندھ اسمبلی کے 81 خیبرپختونخوا اسمبلی کے 43 اور بلوچستان اسمبلی کے تیس ارکان نے الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی تھی۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی تھی۔