Tag: حکمت عملی

  • آزادی مارچ: راولپنڈی کے داخلی راستوں کو سیل کردیا گیا

    آزادی مارچ: راولپنڈی کے داخلی راستوں کو سیل کردیا گیا

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی، راولپنڈی کے داخلی راستوں کو سیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم روڈ مورگاہ سے راولپنڈی جانے والا راستہ بند کردیا گیا ہے۔ مری روڈ اور سوان پل کے دونوں اطراف سڑکیں سیل دی گئی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد سے اسلام آباد جانے والی سڑک کنٹینرز لگا سیل کردی گئی، جبکہ انتظامیہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

    ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کو روات ٹی چوک سے اسلام آباد داخل ہونےدیا جائے گا، اسلام آباد ایکسپریس وے کو فیض آباد کے قریب بند کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ آج شہر اقتدار میں داخل ہوگا، ایچ نائن سیکٹر میں سو ایکڑ کے میدان میں تیاری آخری مراحل میں ہیں، حکومت نے واضح کردیا ہے کہ مارچ والے آئیں، جلسہ گاہ تک جائیں، کوئی رکاوٹ نہیں ملے گی۔

    آزادی مارچ آج شہر اقتدار میں داخل ہوگا

    آزادی مارچ کے لیے اسلام آباد میں تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے مارچ کیلئے سو ایکڑ کی زمین کشمیر ہائی وے پر مختص کر دی ہے تاہم جے یو آئی کے مقامی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ سو ایکڑ زمین ناکافی ہے اور ضلعی انتظامیہ ڈیڑھ سو ایکڑ زمین مزید دے، جس کی حامی ضلعی انتظامیہ نے بھر لی ہے۔

  • اوگرا نے پیٹرول بحران سے نمٹنے کی تیاری کرلی

    اوگرا نے پیٹرول بحران سے نمٹنے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد : پیٹرول بحران سے نمٹنے کیلئے اوگرا نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔اوگرا کی ٹیمیں پنجاب اور کے پی کے سے جائزے کا آغاز کریں گی۔

    رواں سال کے آغاز پر ملک کو پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا اور ایسے بحرانوں سے نمٹنے کیلئے اوگرا نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

    اس ضمن میں سپلائی چین کی جانچ پڑتال کیلئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ ٹیمز سپلائی چین کی جانچ پڑتال ، اسٹوریج کپیسیٹی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس موجود اسٹاک پر رپورٹ پیش کرے گی۔

    یہ جائزہ مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا ۔اور اس کا آغاز پنجاب اور خیبر پختون خواہ سے کیا جائے گا۔

  • سوئی گیس کمپنی نے لاسسز کو کم کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی

    سوئی گیس کمپنی نے لاسسز کو کم کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی

    سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس لاسسز کو کم کر کے سات فیصد پر لانے کی حکمت عملی تیار کرلی, وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل ذرائع کے مطابق اس وقت دونوں کمپنیوں کے یو ایف جی لاسسز چار سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی یا گیا رہ فیصد ہیں جس کو کم کر کے سات فیصد تک لایا جائے گا ۔

    ذرائع کے مطابق دونوں گیس کمپنیوں پر اوگرا اور دیگر غیر ملکی مالیاتی اداروں کی جانب سے یو ایف جی لاسسز میں کمی کرنے کا دباؤ ہے ۔ذرائع کے مطابق رواں سال کے اختتام تک گیس مقامی پیداوار میں بھی سات فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے۔

    حال ہی میں گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس میں کیا جانے والا اضافہ بھی آئی ایم ایف معاہدے کی ایک شرط ہے۔