Tag: حکمران

  • کروناویکسین: یورپی حکمرانوں کا بڑا اقدام، اچھی خبر کی امید

    کروناویکسین: یورپی حکمرانوں کا بڑا اقدام، اچھی خبر کی امید

    برسلز: یورپی ممالک کے حکمرانوں نے عالمگیروبا سے لڑنے اور کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے 7.5 بلین یورو فنڈ جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے یورپی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے 1.5 بلین یورو عطیات جمع کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں فرانس، جرمنی، اٹلی، نوروے اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اس موقع پر وبا کے باعث یورپی ممالک میں بدتر معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    کرونا ویکسین: آکسفورڈ یونیورسٹی سے حوصلہ افزا خبر آگئی

    یورپی رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ ویکسین کی تیاری میں عالمی ادارہ صحت کی ہرممکن کوشش کی جائے گی، عطیات جمع کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، کرونا دنیا کے ہر کونے میں پہنچ چکا ہے۔

    دوران اجلاس رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جو پیسے ہم فنڈ کی مدد میں جمع کریں گے وہ متعلقہ اداروں کو منتقل کیے جائیں گے جو ویکسین اور کرونا سے لڑنے کے لیے دیگر حکمت عملی پر غور کررہے ہیں۔

    آسٹریلیا نے بھی کرونا ویکسین کے انسانی تجربات کی خوش خبری سنا دی

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ ویکسین کی تیاری کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن سے بھی معاونت لی جائے گی، جو اس مشکل گھڑی میں اپنی تمام تر کاوشیں بروائے کار لارہا ہے۔

  • قدیم قبیلہ جہاں نسل در نسل خواتین کی حکومت تھی

    قدیم قبیلہ جہاں نسل در نسل خواتین کی حکومت تھی

    جدید دور میں کئی ممالک میں حکمرانی کا منصب خواتین کے پاس ہے، تاہم جب بات نسل در نسل حکمرانی کی ہو، تو ایسے میں اقتدار باپ سے بیٹے کو منتقل ہوتا ہے اور خاندان کی شناخت بھی باپ کے نام سے ہی ہوتی ہے۔

    تاہم آج سے کئی صدیاں قبل ایک قبیلہ ایسا بھی تھا جہاں حکمرانی عورت کے ہاتھ میں ہوا کرتی تھی اور نسل در نسل خواتین کو ہی منتقل ہوتی تھی۔

    شمالی امریکی ملک میکسیکو میں ایک ایسے قبیلے کے آثار دریافت ہوئے ہیں جو نظام مادر پر مشتمل تھا اور وہاں کی حکمرانی خواتین کے ہاتھ میں تھی۔

    اب سے تقریباً ایک ہزار سال موجود یہ قبیلہ پتھر کے گھروں میں رہا کرتا تھا اور ہر گھر میں بے شمار کمرے ہوا کرتے تھے۔ چاکوان نامی یہ قبیلہ 800 سے 1130 عیسوی کے درمیان موجود تھا۔

    کھنڈرات سے ملنے والی انسانی باقیات کے تجزیے کے بعد ماہرین کو علم ہوا کہ یہاں حکمرانی کا منصب خواتین کے پاس تھا جو ماں سے بیٹی اور بعد ازاں اس کی بیٹی کو منتقل ہوتا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کھنڈرات سے کسی قسم کا تحریری مواد نہیں مل سکا اس لیے ان کے بارے میں زیادہ تر معلومات اندھیرے میں ہیں۔

    ماہرین آثار قدیمہ نے اس قبیلے کو اپنی ابتدائی شکل میں مکمل طور پر مستحکم نظام پر مشتمل معاشرہ قرار دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: خواتین کے نام سے چلنے والا شجرہ نسب


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • احتساب سےجمہوریت کوخطرہ نہیں ہوتا‘ سراج الحق

    احتساب سےجمہوریت کوخطرہ نہیں ہوتا‘ سراج الحق

    کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا،آرٹیکل 62 اور 63 سب پر لاگو ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کےمطابق امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صادق و امین نہیں تو اسے اقتدار پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاست دانوں سمیت سب کااحتساب چاہتی ہے اور کرپشن کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ دولت ملک سے لوٹ کربیرون ملک منتقل کی جاتی ہے اگر دولت لوٹنے والوں کو پکڑاجاتاہے تو کہا جاتاہے کہ جمہوریت کوخطرہ ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب کو نااہل کیا گیا تو کہا گیا سب ادارے غلط ہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین سے صادق اورامین کی شق کوختم نہیں کرنے دیں گے۔


    عدالتوں کو دھمکیاں: حالات کی ذمہ دار نوازلیگ ہوگی، سراج الحق


    سراج الحق نے کہا کہ کرپشن اورملک ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا پہلے نظریاتی کرپشن کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہواپھرنظریاتی کرپشن کی وجہ سے ملک صوبائیت میں تقسیم ہوا۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کے عوام بے حال علاج اور روزگارسے بھی محروم ہے اورحکمرانوں کے کاروبار دن دگنی اور رات چوکنی ترقی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سراج الحق نے کہا کہ میری پٹیشن میں 436 افراد کے نام شامل ہیں جبکہ ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئی شک نہیں کہ ہمارااحتجاج کامیاب نہیں ہوگا‘ مصطفیٰ‌کمال

    کوئی شک نہیں کہ ہمارااحتجاج کامیاب نہیں ہوگا‘ مصطفیٰ‌کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال کا کہناہےکہ جس شہر سےحکمران پیسےلوٹ رہے ہیں اس کے لیےحقوق مانگ رہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں پریس کانفرس کےدوران پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال نےکہاکہ بدترین حکومتوں نےبھی یہ عوام کووسائل دےرکھےہیں۔

    مصطفی کمال کاکہناہےکہ شکرکریں ہم یہاں احتجاجاًبیٹھےہوئےہیں، اگرہم نےچلناشروع کردیاتوان محلات تک پہنچ جائیں گے۔انہوں نےکہاکہ ہم نےاپنی زندگی خاموشی سےقربان نہیں کرنی ہے۔

    پانی کےبحران کےحوالے سےپاک سرزمین پارٹی کےسربراہ کاکہناتھاکہ ٹینکرز کیاکسی دوسرے شہر سے پانی لےکر آرہےہیں ؟انہوں نےکہاکہ جو پانی ہمیں مفت میں ملنا تھا،وہ ہزاروں روپے میں ملتا ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال نےکہاکہ لوگ کردار اورپچھلےعمل کی وجہ سے ہمارے ساتھ جمع ہورہےہیں۔


    مصطفیٰ کمال کااحتجاج کا دائرہ کراچی کے دیگرعلاقوں تک بڑھانے کا اعلان


    یاد رہےکہ گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے احتجاج کا دائرہ کراچی کے دیگر علاقوں تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ حکمران سمجھ رہے ہیں، احتجاج کے بعد یہاں سے چلے جائیں گے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہناتھاکہ پاک سرزمین پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت بن رہی ہے،حکمران جیسا برتاؤ کریں گے،ہمارا رویہ بھی ویسا ہی ہوگا۔

    واضح رہےکہ پاک سر زمین پارٹی نے6 اپریل سے اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز کیاتھااور آج چوتھے روز بھی کراچی پریس کلب پر ان کا احتجاج جاری ہے۔

  • پاناماکیس میں ہم سچ کوسچ اورجھوٹ کوجھوٹ کہیں گے‘سراج الحق

    پاناماکیس میں ہم سچ کوسچ اورجھوٹ کوجھوٹ کہیں گے‘سراج الحق

    اسلام آباد : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہناہےکہ چیئرمین نیب کوخط لکھاتھا کہ پاناماکی تحقیق کرکےعدالت میں کیس دائرکریں۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےبات کرتے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھاکہ چیف جسٹس اورصوبائی ہائی کورٹس کےچیف جسٹس چیئرمین نیب کی تقرری کریں۔

    سراج الحق کا کہناتھاکہ چیئرمین نیب کسی کےاحسان مندنہ ہوتےتواتنےعرصےسےانکوائری کیوں نہیں کرسکے،انہوں نےکہاکہ چیئرمین نیب کوخط لکھاتھاپاناماکی تحقیق کرکےعدالت میں کیس دائرکریں۔

    جماعت اسلامی کے امیر کا کہناتھاکہ حکمران اپنےاثاثہ جات کی تفصیل دینےمیں ناکام ہوگیاہے،انہوں نےکہاکہ عدالت یہ کیس جلدمکمل کرلے،قوم انتظارمیں ہے۔

    سراج الحق نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اراکین کا استحقاق مجروع ہوا،انہوں نےکہا کہ جب آپ آپس میں لڑتےہیں توقوم سمجھتی ہے یہ جمہوریت کچھ دینےکےقابل نہیں ہے۔

    انہوں نےکہا کہ جب تک قوم ایمانداروں کوووٹ نہیں دینگےتقدیرنہیں بدلےگی،کرپٹ لوگ آئین کے آرٹیکل 62،63کو نکالنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہےکہ سراج الحق کا کہناتھاکہ آزادکشمیرمیں جماعت اسلامی اوروہاں کی ن لیگ نےایڈجسٹمنٹ کی تھی،تاہم پاناماکیس میں ہم سچ کوسچ اورجھوٹ کوجھوٹ کہیں گے۔

  • بلوچ قوم کو غدار کہناملک کوبربادکرناہے،سراج الحق

    بلوچ قوم کو غدار کہناملک کوبربادکرناہے،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے کہ بلوچ قوم کو غدار کہناملک کوبرباد کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم محب وطن ہیں ان کو محبت کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں جماعت اسلامی کے کرپشن کے خلاف مارچ میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھا کہ بلوچستان جل رہا ہے اور نوجوان تعلیم اور روزگار مانگ رہے ہیں۔

    سربراہ جماعت اسلامی کا کہناتھاکہ میں اس نظام کا باغی ہوں جس میں بڑوں کے کتے مزے کرتے ہیں اور غریب کے بچے کھانے کو ترستے ہیں۔

    سراج الحق کا کہناتھا کہ قوم کے نوجوانوں کے دلوں میں ترقی کا جذبہ موجود ہے لیکن ملک میں غریبوں کے پاس وسائل نہیں ہیں۔

    جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہناتھا کہ قوم نےپیپلزپارٹی اور ن لیگ کومتعدد باراقتدارسے نوازا تاہم حکمران حکمران 45سالوں میں روٹی،کپڑا اور مکان فراہم نہیں کرسکے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ بلوچ قوم محب وطن ہیں ان کو محبت کی ضرورت ہے لیکن ان کے زخموں ہر مرہم رکھنے والا کوئی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ سراج الحق کا کہناتھا کہ بڑےلوگ اگر بیمارہوجائیں تو علاج کے لیے لندن جاتے ہیں تاہم ملک میں غریب کو علاج کی سہولیات تک میسرنہیں ہیں۔