Tag: حکم امتناع

  • سندھ ہائی کورٹ کا شادی ہال گرانے پر حکم امتناع جاری کرنے سے انکار

    سندھ ہائی کورٹ کا شادی ہال گرانے پر حکم امتناع جاری کرنے سے انکار

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ملیر میں شادی ہال گرانے پر حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی جی ایس بی سی اے ، ڈپٹی کمشنر ملیر، مختیار کار ملیر، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن سےمتعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملیر میں شادی ہال گرانے پر حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا پہلے ثابت کرنا ہوگا شادی ہال قانونی یانہیں ، جس پر مالک شادی ہال کاکہنا تھا کہ شادی ہال کی قانونی دستاویز موجود ہیں۔

    عدالت نے استفسار کیا کہاں ہیں دستاویز، کس کے دستخط ہیں،اسے بھی طلب کر لیتے ہیں، بتائیں،مختیار کار ملیر نے دستاویزتیار کیں یا ڈپٹی کمشنر نے، جس پر مالک شادی ہال نے بتایا کہ قانونی دستاویزاسسٹنٹ کمشنر نے جاری کیں تو عدالت نے مزید کہا کہ یہ بتائیں کس قانون کے تحت اسسٹنٹ کمشنر دستاویزپردستخط کرسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں شادی ہال گرانے پر فوری حکم امتناع دینے سے انکار

    عدالت نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی جی ایس بی سی اے ، ڈپٹی کمشنر ملیر، مختیار کار ملیر، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے اور درخواست گزار سے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی سندھ ہائی کورٹ نے شادی ہال گرانے سے روکنے کی فوری سماعت سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے نارتھ ناظم آبادکےشادی ہال گرانے پرحکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    جسٹس حسن اظہررضوی نے کہا تھا آنکھیں بندکرکےحکم امتناع نہیں دےسکتے، پہلےدستاویزات لائیں کہ شادی ہال قانونی حیثیت رکھتاہے، وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت شادی ہال گرانے سےروک دے،دستاویزپیش کردیں گے ، جس پر عدالت نے کہا شادی ہال کی قانونی حیثیت کےدستاویزآنےکےبعدہی کیس سنیں گے۔

  • آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے پر رہنے کا حکم امتناع جاری

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے پر رہنے کا حکم امتناع جاری

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اے ڈی خواجہ کو عہدے سے نہ ہٹانے کا حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے وفاق، صوبائی حکومت اور اے ڈی خواجہ سے 12 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد اے ڈی خواجہ کو عہدے پر رہنے کا حکم امتناعی جاری کردیا۔ وفاق، صوبائی حکومت اور اے ڈی خواجہ سے 2 جنوری تک جواب طلب کرلیا گیا۔

    درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اے ڈی خواجہ کو میرٹ پر کام کرنے کی وجہ سے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ وزرا کے بیانات سے لگتا ہے کہ اے ڈی خواجہ کو ہٹایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ 19 دسمبر کو اے ڈی خواجہ رخصت پر چلے گئے تھے۔ ان کی جگہ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا تھا۔

    آئی جی سندھ کے چھٹیوں پر جانے کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ اے ڈی خواجہ کو مقتدر حلقوں سے اختلافات کے باعث جبری رخصت پر بھیجا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اس قسم کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے ڈی خواجہ خود چھٹیوں پر گئے ہیں۔

  • سید قائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپورپرحکم امتناع جاری

    سید قائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپورپرحکم امتناع جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا سمیت چار رکنی کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپور پرحکم امتناعی جاری کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کو ہدایت کی کہ وہ پی ایس انتیس پر کوئی بھی آرڈر جاری نہ کریں الیکشن کمیشن کے روبرو وزیراعلیٰ سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے ۔

    الیکشن کمیشن نے احکامات تحریری طور پر الیکشن ٹریبونل کراچی کو بھجوادیا۔ خیرپور کے حلقہ پی ایس انتیس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے شکست حاصل کرنے والے امیدوار سید غوث علی شاہ نے الیکشن ٹریبونل میں کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔