Tag: حکم معطل

  • ٹرمپ انتظامیہ کیلئے ایک اور دھچکا، جج نے بڑا فیصلہ دے دیا

    ٹرمپ انتظامیہ کیلئے ایک اور دھچکا، جج نے بڑا فیصلہ دے دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، وفاقی جج نے وفاقی پروگراموں کی فنڈنگ روکنے کے حکم پر عملدرآمد روک دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے حکم سے بے گھر افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق شہریوں کیلئے جاری انفرادی امداد کے پروگرام کو نہیں روکا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق کشیپ پٹیل کی ایف بی آئی ڈائریکٹر نامزدگی کیلئے ریپبلکن پارٹی پر دباؤ بڑھ گیا ہے، 23 سابق ریپبلکن عہدیداران نے ارکان سینیٹ کو نامزدگی مسترد کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کشیپ پٹیل نامزدگی کا اہل نہیں، ملکی سالمیت کوخطرے میں ڈالے گا۔

    دوسری جانب ٹرمپ اور پیٹرو تنازع کے بعد امریکی ملک بدری کی پروازیں کولمبیا میں لینڈ کر گئیں۔

    دونوں ممالک میں بڑی سفارتی کشمکش کے بعد تارکین وطن کو لے کر امریکہ سے کولمبیا ڈی پورٹ ہونے والی اولین پروازیں دارالحکومت بوگوٹا پہنچ گئی ہیں۔

    کولمبیا کی حکومت نے منگل کو تصدیق کی کہ تارکین وطن کو لے کر دو طیارے اترے ہیں۔ کُل 201 تارکین وطن جن میں 110 کیلیفورنیا سے اور 90 ٹیکساس سے بھیجے گئے ہیں جو جہاز میں سوار تھے۔

    کولمبیا نے ہفتے کے آخر میں تارکین وطن کو لے جانے والے امریکی فوجی طیاروں کو مسترد کر دیا تھا اور یہ دلیل دی تھی کہ ان کے مسافروں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔

    مبینہ طور پر لاطینی امریکہ جانے والی کچھ پروازوں میں تارکین وطن کو ہتھکڑیاں لگا کر لے جایا گیا۔

    افریقی ملک میں فرانس، امریکا سمیت کئی ممالک کے سفارتخانوں پر حملہ

    وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق کولمبیا تارکین وطن کو کسی رکاوٹ کے بغیر قبول کرے گا اور اب امریکا نے کولمبیا پر پابندیاں اور ٹیرف لگانے کا معاملہ روک دیا ہے۔

  • فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 196 دہشت گردوں کی رہائی کا حکم معطل

    فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 196 دہشت گردوں کی رہائی کا حکم معطل

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 196 دہشت گردوں کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے دہشت گردوں کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دہشت گردوں کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں سے ٹرائل کے بعد مجرمان کو سزا ہوئی، ہر کیس کے اپنے شواہد اور حقائق ہیں، کیا مجرمان رہائی کے فیصلے کے بعد جیلوں میں ہیں؟

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجرمان جیلوں میں ہیں، عدالت ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرے۔

    سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا 196 دہشت گردوں کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

    عدالت نے وفاقی حکومت سے دہشت گردوں کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

    خیال رہے پشاور ہائی کورٹ نے 196 دہشتگردوں کی رہائی کاحکم دیا تھا اور ، فوجی عدالتوں میں تمام دہشت گردوں کا ٹرائل ہوا تھا۔

  • لاہور میں اے آر وائی نیوز کے اینکر مبشر لقمان پر پابندی کے خلاف مظاہرہ

    لاہور میں اے آر وائی نیوز کے اینکر مبشر لقمان پر پابندی کے خلاف مظاہرہ

    لاہور: اے آر وائی نیوز کے اینکر مبشر لقمان پر پابندی کے خلاف لاہور کے لالک چوک پر مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان کو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔

    اے آرائی نیوز کے اینکر پرسن مبشر لقمان پر پابندی کیخلاف لالک چوک پر مظاہرے سے ٹیلی فونک خطاب میں تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حق اورسچ کی آواز کو طاقت سے دبایا نہیں جاسکتا،عمران خان کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان کو عوام کے سامنے سچ لانے اور کرپشن بے نقاب کرنے کی سزاد جارہی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران اوچھے ہتکھنڈوں سے کسی بھی شخص کی آزادی رائے کے حق کو سلب نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پاکستان کے عوام مبشرلقمان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اس موقع پر مظاہرین مبشرلقمان کے حق میں اور حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔

  • لاہور ہائیکورٹ : اے آر وائی نیوز کے متعلق کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ : اے آر وائی نیوز کے متعلق کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی

    لاہور: ہائیکورٹ نے اے آر وائی نیوز کے متعلق کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز انتظامیہ اور مبشر لقمان سے جواب طلب کرلیا ۔

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے اے آر وائی نیوز سے متعلق کیس کی سماعت کی، اے آر وائی نیوز کے چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کرلی، اے آر وائی نیوز کی وکیل ڈاکٹر عبدالباسط نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فل بینچ کی تشکیل کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کر رکھی ہے لہذا سماعت روکی جائے،عدالت نے قرار دیا کہ سب کا موقف سن کر انصاف پر مبنی فیصلہ دیا جائے گا۔

     اے آروائی نیوز کے وکیل کے ان دلائل پر عدلیہ سمیت معاشرے کے ہرطبقے کی خرابیاں دکھانا صحافیوں کا فرض ہے،عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن کی وکالت کا لائسنس بھی معطل کردیا، فاضل جج نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو مخاطب کرکے سخت الفاظ میں کہا کہ خراب افراد کی دس فہرستیں بنائیں تو ہر فہرست میں آپ کا نام آئے گا، وکلا نے ڈاکٹر عبدالباسط کے حوالے سے فاضل عدالت کے ریمارکس پر احتجاج کیا۔

    دوسری جانب پی ایف یو جے نے لاہور سیشن کورٹ میں دنیا نیوز کی ٹیم پر تشدد اور مبشر لقمان کیس میں فاضل جج کے ریمارکس پر احتجاج کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں رانا عظیم اور امین یوسف نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیئے صحافی برادری نے قربانیاں دیں مگر اب آزاد عدلیہ آزادی صحافت پر قدغن لگا رہی ہے۔پی ایف یو جے کی جانب سے فیصل چوک پر مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر رانا عظیم اور امین یوسف نے چیف جسٹس سے مبشر لقمان کیس کے دوران صحافت پر دیئے گئے ریمارکس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، مظاہرے میں وکلا نے سیشن کورٹ میں دنیا ٹی وی کی ٹیم پر تشدد کی بھی مذمت کی۔

  • لاہورہائیکورٹ نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا

    لاہورہائیکورٹ نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا

    لاہور: عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے سی این جی اسٹیشنز مالکان کی درخواست کی سماعت کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیاتھا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی این جی پر جنرل سیلز ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے اور حکومت کے اس اقدام کے باعث سی این جی اسٹیشنز مالکان مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

    عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا اور وفاق اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔