Tag: حکم نامہ

  • سندھ میں تجارتی سرگرمیوں اور ریستورانوں کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری

    سندھ میں تجارتی سرگرمیوں اور ریستورانوں کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری

    کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا، مشروط صورتوں میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائنگ کی اجازت دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا، کراچی اور حیدر آباد میں تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں مارکیٹ اور کاروبار رات 10 بجے تک کھلا رہے گا، بنیادی اشیائے ضروریہ، ادویات اور ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

    صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز ہفتے کے ساتوں روز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گا جبکہ حیدر آباد میں کاروبار جمعہ اور ہفتے کے روز بند رہے گا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں صرف جمعہ کے روز چھٹی ہوگی۔ کراچی اور حیدر آباد کے ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی رہے گی تاہم آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی۔

    ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے 50 فیصد پر انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک ہوگی۔ صارفین کو ریسٹورنٹ میں جانے کے لیے ویکسی نیشن کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی وقت کارڈ چیک کر سکتے ہیں۔

    کراچی اور حیدر آباد میں انڈور شادیوں پر مکمل پابندی برقرار رہے گی، کھلی فضا میں رات 10 بجے تک 300 افراد کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ دیگر اضلاع میں 200 افراد کے لیے انڈور اور کھلی فضا میں 400 افراد کی تقریب منعقد کی جا سکتی ہے۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں مزارات تاحکم ثانی بند رہیں گے تاہم دیگر اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کو اس حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

    صوبے بھر میں سینما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے، مذہبی، ثقافتی، موسیقی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی، انڈور جمنازیم میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔

    پبلک ٹرانسپورٹ بھی صرف 50 فیصد استعداد کے مطابق چلے گی، پبلک ٹرانسپورٹ کے عملے کی ویکسی نیشن کروانا لازمی ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں 70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔ کراچی اور حیدر آباد میں امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک اور سوئمنگ پولز بند ہوں گے، دیگر اضلاع میں امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک اور سوئمنگ پول کھولنے کی اجازت ہوگی۔

    کراچی اور حیدر آباد میں صرف پبلک پارک کھولے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کی مجاز ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے۔ ویکسی نیٹڈ افراد ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کرسکتے ہیں۔

  • امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کا ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم نامہ مسترد

    امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کا ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم نامہ مسترد

    واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے 245 ووٹوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کا ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم نامہ مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے سلسلے میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم نامہ مسترد کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی پارلیمنٹ میں 182 ارکان کے مقابلے میں 245 ارکان نے ایمرجنسی آرڈر کے خلاف ووٹ دیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بل کی منظوری کےلیے سینیٹ کے پاس جائے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ اگر کانگریس نے ایمرجنسی کے خلاف ووٹ دیا تو ویٹو کردوں گا۔

    مزید پڑھیں : ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی، امریکی سیاست دانوں کی تنقید

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ صدارتی ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اس اقدام کے ذریعے کانگریس سے بالاتر ہوکر اپنے فیصلے کو منوانے کی کوشش کریں گے، یاد رہے کہ کانگریس نے اس منصوبے کے لیے فنڈنگ سے انکار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : میکسیکو دیوار: امریکی صدرنے ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی

    رواں ماہ 2 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 بلین ڈالرز منظور کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، تاہم کانگریس میں ڈیموکریٹس دیوار کی فنڈنگ کی منظوری سے مسلسل انکاری ہیں۔

    امریکا میں کئی ہفتوں سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن 24 جنوری کو ختم ہوگیا تھا لیکن 35 روزہ جزوی بندش کے باعث ملکی سرمایہ کاری اور دیگر تجاری امور بھی متاثررہے۔ ملکی معیشت کو 11 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔

  • ہوائی میں سفری پابندیوں کے حکم نامے کی معطلی میں توسیع

    ہوائی میں سفری پابندیوں کے حکم نامے کی معطلی میں توسیع

    ہونو لولو: امریکی ریاست ہوائی کی عدالت نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے احکامات کی معطلی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سفری پابندیوں کے مکمل نفاذ کا عزم پورا نہ ہوسکا۔ امریکی ریاست ہوائی کی عدالت نے سفری پابندیوں کی معطلی میں توسیع کردی۔

    توسیعی حکم نامہ ریاست ہوائی کے وفاقی جج نے جاری کیا۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا سفری پابندی سے متعلق نیا حکم نامہ معطل

    یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی عائد کی تھی جس پر امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔

    شدید احتجاج پر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا حکم نامہ جاری کیا جس میں عراق کا نام نکال دیا گیا تھا۔

    تاہم اس سے قبل ہی نئے حکم نامے کے نفاذ سے ایک گھنٹہ قبل ہوائی کی عدالت نے نئے حکم نامے کو معطل کردیا تھا۔ عدالت نے اب اس معطلی میں توسیع کا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

  • ڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندی سے متعلق نیاحکم نامہ معطل

    ڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندی سے متعلق نیاحکم نامہ معطل

    واشنگٹن : امریکی ریاست ہوائی میں وفاقی جج نےڈونلڈٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی کا حکم نامہ معطل کردیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج ڈیریک واٹسن نےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے جاری نئے حکم نامے کونافذالعمل ہونے سے ایک گھنٹہ قبل روک دیاگیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے ذریعے دہشت گردوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے گا۔

    خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے آغاز پر اس نئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر 90 دن کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں:امریکا میں‌ 6 مسلم ممالک کے شہریوں‌ کا داخلہ بند، نیا حکم جاری

    نئے حکم نامے کے مطابق ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کی امریکہ داخلے پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں:سفری پابندی کےصدارتی حکم نامے کی معطلی‘فیصلہ برقرار

    واضح رہے کہ جنوری میں بھی سفری پابندیوں سے متعلق جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے تھےاس حکم نامے کو فیڈرل کورٹ نے فروری میں معطل قراردے دیا تھا۔

  • رومانیہ میں لاکھوں افراد حکومت کےخلاف سڑکوں پرآگئے

    رومانیہ میں لاکھوں افراد حکومت کےخلاف سڑکوں پرآگئے

    بخاراسٹ: رومانیہ کی حکومت کی جانب سے بدعنوانی کے جرائم میں قید درجنوں سرکاری عہدیداروں کی رہائی کے حکم نامے کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق رومانیہ کے دارالحکومت بخاراسٹ میں حکومتی عمارتوں کے سامنے تقریباََڈھائی لاکھ افراد سڑکوں پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں،مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ حکومت اینٹی کرپشن کے قانون میں اصلاحات کا فیصلہ واپس لے۔

    حکومت کے خلاف مظاہرےمیں شامل افراد نے پولیس پر فائر کریکر پھینکے جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

    خیال رہےکہ دو روز قبل حکومت کی جانب سے کرپشن میں جرم میں قید درجنوں سرکاری اہلکاروں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیاگیاتھا۔

    سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے وزیراعظم سورن گریندیاں کی سربراہی میں نظریاتی طور پر بائیں بازو کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جیلوں میں بھیڑ کو کم کرنا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم سورن گریندیاں کے ناقدین کا کہناہےکہ وہ بدعنوانی کے جرائم میں سزا یافتہ اپنے ساتھیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    واضح رہےکہ بدھ کے روز رومانیہ کے دارالحکومت بخاراسٹ یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب یورپی یونین نے رومانیہ کو بدعنوانی کے خلاف مہم میں پیچھے ہٹنے کے خلاف تنبیہ کی تھی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا7مسلم ممالک پرپابندی کا حکم نامہ‘عدالت نے عملدرآمد روک دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کا7مسلم ممالک پرپابندی کا حکم نامہ‘عدالت نے عملدرآمد روک دیا

    نیویارک : نیوریاک کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سات مسلمان ممالک اور تارکین وطن کےحوالے سے پابندی کے حکم نامے پر عمل درآمد روک دیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی شہر نیویارک کی عدالت نے صدر ٹرمپ کے اس حکم نامے پر عبوری طور پر عملدرآمد روک دیا ہے جس کے تحت سات مسلمان اکثریتی ممالک سے پناہ گزینوں کی امریکی آمد پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن اور 7مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کیےتھے۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط

    امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہناتھا کہ ایگزیکٹو آرڈر کا مقصد شدت پسندوں کو امریکہ سے دور رکھنااور امریکی فوج کی تعمیر نو ہے۔

    مزید پڑھیں:امریکی ایئرپورٹ پر متعدد پناہ گزین آتے ہی زیرحراست

    بعدازاں گزشتہ روز امریکہ میں جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پرمتعدد پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیاتھا،انسانی حقوق کی تنظیموں نے نیویارک کی عدالت میں ان پناہ گزینوں کو رہا کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔

    واضح رہےکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے کے مطابق شامی پناہ گزینوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی لگائی گئی ہے،جبکہ ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ ، سوڈان،شام اور یمن کے افراد کے ویزا، اجرا پر بھی 30 دن کی پابندی ہوگی۔