صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت چینی کا بحران ختم کرنے میں ابھی تک ناکام ہے، ہول سیل منڈی بند پڑی ہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اب بھی موجود چین کے بحران کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی ہول سیل منڈی غیرمعینہ مدت کیلئے بند پڑی ہے، ملک میں چینی کا بحران ختم نہیں ہوا، یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے کہ چینی مہنگی خرید کر سستی بیچی جائے۔
اجمل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر بحران ختم کرکے چینی مارکیٹوں میں بھجوائے، حل نہ نکالا گیا تو کریانہ اسٹورز اور ہول سیل منڈیاں بند کردینگے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی بحران کی تحقیقات ، ایف آئی اے کے اہم انکشافات
اس ماہ کے شروع میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے بتایا تھا کہ بیشتر شوگر ملز کے پاس اسٹاک ختم ہوچکا ہے، حکومت چینی بحران کا فوری حل نکالے۔
ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب کی 70 فیصد شوگر ملز کے پاس چینی کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے، جنوبی پنجاب کی شوگر ملز نے 4 دن سے سپلائی بند کررکھی ہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر نے چینی کی کمیابی کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ جس دکان پر چینی نہیں اسے سیل کردیا جاتا ہے جو ظلم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کریانہ ریٹیلرز کی گرفتاریوں سے چینی کا بحران ختم نہیں ہوگا، بحران ڈنڈے سے نہیں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت سے ختم ہوگا۔
https://urdu.arynews.tv/a-major-blow-to-efforts-to-end-the-sugar-crisis-at-utility-stores/