Tag: حکومت، صارفین پر 500 ارب سے زائد واجبات

  • حکومت اور صارفین پر 500 ارب سے زائد کے واجبات نے کیسکو کی مشکلات بڑھا دیں

    حکومت اور صارفین پر 500 ارب سے زائد کے واجبات نے کیسکو کی مشکلات بڑھا دیں

    کوئٹہ: صارفین پراربوں روپے کے واجبات کے باعث کیسکو کو بجلی فراہمی، ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت اور صارفین پر بقایاجات 543 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے محکمے بجلی بل کی مد میں اربوں روپے کے نادہندہ ہیں، حکومت اور صارفین پر مجموعی بقایاجات 543 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

    ترجمان کیسکو نے کہا کہ زرعی نادہندگان کے ذمہ جون 2023 تک مجموعی بقایاجات 411 ارب 81 کروڑ تک پہنچ چکے ہیں، صوبائی حکومت اور محکموں کے ذمہ بلوں کی مد میں تقریباً 32 ارب 42 کروڑ کے واجبات ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ زرعی سبسڈی کی مد میں بھی بلوچستان حکومت 45 ارب 59 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے، وفاقی حکومت اور اس کے ذیلی محکموں کے ذمہ ایک ارب 72 کروڑ کے واجبات ہیں۔

    وفاقی حکومت نے کیسکو کو زرعی سبسڈی کی مد میں بھی 21 ارب روپے ادا کرنے ہیں، گھریلو، تجارتی، صنعتی اور پرائیویٹ صارفین کے ذمہ 30 ارب 70 کروڑ کے واجبات ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ادائیگیاں نہ ہونے سے جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، بروقت ادائیگیاں نہ ہونے سے لوڈشیڈنگ جیسے کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔