Tag: حکومتِ پاکستان

  • حکومتِ پاکستان کی کرپٹو کرنسی کو معیشت کا حصہ بنانے کی تیاری،    اہم اقدامات متوقع

    حکومتِ پاکستان کی کرپٹو کرنسی کو معیشت کا حصہ بنانے کی تیاری، اہم اقدامات متوقع

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے بینکاری، فارن ایکسچینج اور سونے کی تجارت جیسے اہم شعبوں میں کرپٹو کرنسیوں کو اپنانے کے عمل کو تیز  کرنے کی تیاری کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کرپٹو کرنسی، ترسیلاتِ زر اورمعیشت پر اعلیٰ سطح کے بزنس سیمینار کا انعقاد ہوا۔

    وفاقی سیکریٹری خزانہ،گورنراسٹیٹ بینک، مختلف بینکوں، ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندے اور کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔

    وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹوکرنسی بلال بن ثاقب نے بتایا پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی فریم ورک متعارف کرا دیا گیا ہے، ڈیجیٹل کرنسی مالیاتی نظام جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ہے ، کرپٹو کرنسی محفوظ تجارت اور فیٹف تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کی نئی کرپٹو پالیسی نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ڈیجیٹل کرنسی کے پائلٹ منصوبےکی شروعات پربریفنگ دی جبکہ سیکریٹری خزانہ نےمعاشی ترقی پرتقابلی جائزہ پیش کیا۔

    ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کو مطلع کیا گیا کہ انہیں نئے قانون کے تحت ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں کام کرنے کا لائسنس دیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ حاضری میں، مرکزی بینک کے گورنر جمیل احمد نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ مرکزی بینک مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) کے لیے قانون سازی کو حتمی شکل دے رہا ہے اور ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • حکومتِ پاکستان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ  بھارت میں بلاک کردیا گیا

    حکومتِ پاکستان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا

    اسلام آباد :  مودی سرکار ناکامیاں چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور حکومتِ پاکستان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ اپنے ملک میں بلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور مودی سرکار ناکامیاں چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔

    پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور غیرذمہ دارانہ قدم سامنے آیا ، پاکستانی حکومت کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے اٹاری واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بھارت کا پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم، سندھ طاس معاہدہ معطل

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اٹاری بارڈر بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بتایا تھا تمام پاکستانیوں کو اڑتالیس گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا اور پاکستانی شہریوں کے لیے سارک ویزا استثنیٰ سکیم کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔

    بھارت اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی بھی واپس بلائے گا، بھارت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو واپس بلا رہا ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔

  • حکومتِ پاکستان کا سکھ برادری  کی سہولت کے لیے بڑا اقدام

    حکومتِ پاکستان کا سکھ برادری کی سہولت کے لیے بڑا اقدام

    نارروال : حکومت پاکستان نے 15سال سے بند نارووال کرتارپور شکرگڑھ ریلوے ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا ، 100 پونڈوزنی ٹریک ڈالا جائے گا جس پر ٹرین کو تیز رفتاری سے چلایا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سکھ کمیونٹی کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 15سال سے بند نارووال کرتارپور شکرگڑھ ریلوے ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پہلےمرحلےمیں17کلومیٹرکا نارووال سےدربارصاحب ٹریک بحال کیا جائے گا، ریلوے ٹریک بحالی کے لیے سامان نارووال ریلوے جنکشن پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

    100پونڈوزنی ٹریک ڈالا جائے گا جس پر ٹرین کو تیز رفتاری سے چلایا جاسکے گا جبکہ جسٹر اور دربار صاحب کرتارپور اسٹیشن کو بھی مرمت کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک 10دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کا اعلان کیا تھا ، طریقہ کار کے مطابق یاتریوں کی فہرست پر آمد سے 10دن پہلے ضروری ضابطوں کی کارروائی ہونا ہوتی ہے۔

  • کورونا ویکسین ، حکومتِ پاکستان نے  بیرون ملک جانے والے  افراد پر سے بڑی پابندی ختم کردی

    کورونا ویکسین ، حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک جانے والے افراد پر سے بڑی پابندی ختم کردی

    اسلام آباد : این سی اوسی نے بیرون ملک جانے والوں کی ویکسینیشن کیلئے رعایت دیتے ہوئے عمر کی حد ختم کردی ، بیرون ملک جانے والے افراد کسی بھی سینٹرز سے ویکسینیشن کراسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بیرون ملک جانے کے منتظر طلبا، لیبر اور ماہی گیروں کی ویکسینیشن کیلیے عمر کی حد ختم کردی ،اس حوالے سے این سی او سی نے صوبوں، متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

    جس کے تحت بیرون ملک جانے والے افراد،ماہی گیر کہیں سے بھی ویکسی نیشن کرا سکیں گے ، ویکسینیشن کیلئے اسٹوڈنٹ،ورک ویزہ، اقامہ دکھانا لازمی ہو گا، اسٹوڈنٹ،ورک ویزہ، اقامہ کی تصدیق پر ویکسی نیشن کی جائےگی۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ 18سال سےکم عمرطلبا،لیبر، ماہی گیرکی ویکسی نیشن نہیں ہوگی، چھٹیوں پرواپس آئےلیبر،اسٹوڈنٹ کوروناویکسی نیشن کرا سکیں گے جبکہ وزارت بحری امورسے رجسٹرڈماہی گیرسہولت سے مستفید ہوں گے۔

    نادراویکسی نیشن کرانےوالےطلبا،لیبر،ماہی گیر کوسرٹیفکیٹ جاری کرے گا اور ویکسینیشن ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا تاہم طلبا، لیبر، ماہی گیر کیلئے ویکسی نیشن گائیڈلائنز پر عملدرآمد لازم ہو گی۔

    این سے او سی کا کہنا ہے کہ 40سال سے زائدعمر کے طلبا اور لیبرماہی گیرکوآسٹرازنیکا ویکسین لگےگی جبکہ 18سال سےزائدعمرطلبا، لیبر، ماہی گیر کو سائینو فارم اور کین سائینو لگے گی۔

    ، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت بحری امور ماہی گیروں کی ویکسی نیشن کیلئے اقدامات کرے اور وزارت خارجہ اوورسیز پاکستانیوں کو ویکسی نیشن پر آگاہی فراہم کرے، وزارت اوورسیزویب سائٹ، سوشل میڈیا پر آگاہی دے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بیرون ملک جانے کے منتظرافراد نےحکومت سےرعایت کی اپیل کی تھی، جس پر این سی اوسی نے ویکسینیشن میں رعایت کی منظوری دی۔

  • کشمیر کی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہیں ہو گی،  حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ

    کشمیر کی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہیں ہو گی، حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے کشمیر کی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مطالبہ کیا کہ بھارت 5اگست 2019کےاقدامات واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بھارت سے تجارت کی بحالی سے متعلق فیصلہ پر غور کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی تجویزمستردکردی ، گزشتہ روز ای سی سی نے بھارت میں کم قیمت کی بنیاد پر کپاس اور چینی درآمد کی تجویز دی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت سےدرآمدکی مخالفت شیخ رشید، شیریں مزاری،شاہ محمود، اسدعمرنے کی اور کابینہ نے فیصلہ کیا کشمیر کی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہیں ہو گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، آرٹیکل 370 کی منسوخی تک بھارت سے تجارت نہیں ہو گی۔

    اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد کی سمری کو مؤخر کردیا گیا ، ان حالات میں بھارت کے ساتھ تجارت ممکن نہیں، بھارت سےتعلقات نارمل ہونے کا تاثر دیا جا رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ بھارت 5اگست 2019کےاقدامات واپس لے، 5اگست 2019کےاقدامات کی واپسی تک بھارت سےتعلقات بحال نہیں ہوں گے۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی تجویزمستردکردی ، گزشتہ روز ای سی سی نے بھارت میں کم قیمت کی بنیاد پر کپاس اور چینی درآمد کی تجویز دی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا ای سی سی کے فیصلوں کوکابینہ کی توثیق کی ضرورت ہوتی ہے اور کابینہ منظوری کے بعد ہی فیصلے حکومت کے سمجھے جاتے ہیں، آج کابینہ میں ای سی سی کے بھارت سے تجارت کے فیصلے پر مشارت ہوگی اور مشاورت کے بعد ہی حکومت بھارت سے تجارت کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سے درآمد کرنے پر چینی کی قیمت نیچےآئےگی، ماضی کی حکومتوں نےچینی کپاس سےمتعلق کوئی اقدامات نہیں کئے، آئندہ سالوں میں پاکستان اپنےمعاملات میں خود کفیل ہوگا۔

    گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے روئی اور چینی کی درآمد کی اجازت منظوری دی تھی۔

  • حکومتِ پاکستان   کا کورونا ویکسین کی قیمت کے تعین کا فیصلہ

    حکومتِ پاکستان کا کورونا ویکسین کی قیمت کے تعین کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے کورونا ویکسین کی قیمت کے تعین کا فیصلہ کرلیا ، ڈریپ روسی کوروناویکسین کی زیادہ سےزیادہ قیمت مقررکرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ کے پرائسنگ وکاسٹنگ بورڈ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں کوروناویکسین کی قیمت کاتعین کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ نجی شعبے کی درآمد کردہ روسی کوروناویکسین کی زیادہ سےزیادہ قیمت مقررکرےگا اور کوروناویکسین کی قیمت سےمتعلق سفارشات کابینہ بھجوائے گا اور وفاقی کابینہ ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری دےگی۔

    خیال رہے کراچی کی فارماکمپنی نےروسی ساختہ کوروناویکسین درآمدکی ہے ، فارماکمپنی نےسپٹنک فائیوکی 50 ہزارڈوزدرآمد کی ہیں

    حکام کا کہنا تھا کہ روسی ویکسین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اجازت کے بعد ہی فروخت کی جائے گی کیونکہ ابھی تک ویکسین کی قیمت فروخت کا تعین نہیں کیا۔

    یاد رہے فروری میں حکومت پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی ، ڈریپ ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی کی فارما کمپنی سپٹنک فائیو کورونا ویکسین درآمدکرے گی، فارماکمپنی کوسپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت 3ماہ کیلئے دی گئی، سپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کااجازت نامہ یکم اپریل تک موثر رہے گا۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ سپٹنک فائیو ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو دی جاسکے گی، اس ویکسین کو منفی 18درجہ حرارت پرذخیرہ کرنا ہوگا۔

  • حکومتِ پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کے جواب میں متفقہ اورمؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ

    حکومتِ پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کے جواب میں متفقہ اورمؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : گستاخانہ خاکوں کے جواب میں متفقہ اورمؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم خود اسلامی ممالک کے سربراہان سے رابطے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے جواب میں متفقہ اورمؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں وزیراعظم خود اسلامی ممالک کے سربراہان سے رابطے کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کے رابطوں کا فیصلہ کابینہ میں کیاگیا، وزیراعظم تمام اسلامی ممالک کو خط بھیجیں گے جبکہ وزیرخارجہ کو ہدایت کی ہے کہ اوآئی سی اجلاس میں معاملہ ایجنڈے پر لایا جائے گا اور ایسےواقعات کی روک تھام کیلئےسفارتی وقانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فرانسیسی صدرکی طرف سےمسلمانوں کے جذبات مجروح کرنےکی مذمت کرتے ہوئے کابینہ نے گستاخانہ خاکوں سےمسلمانوں کےجذبات کوپہنچنے والی ٹھیس کا نوٹس لیا۔

    مزید پڑھیں : حضرت محمد ﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں، وزیراعظم 

    اجلاس میں کہا گیا کہ کسی مسلمان کیلئےنبی ﷺکی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، ہرفورم پرمسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی بھرپوراندازسےکی جائےگی۔

    اسلام آباد:حکومت کا ایک بارپھر اوآئی سی کےپلیٹ فارم تک رسائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی پلیٹ فارم سےعالمی دنیاتک امت مسلمہ کےتحفظات پہنچائےجائیں گے۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ ارکان سے ناموس رسالت پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھاؤں گا، حضرت محمد ﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اظہار آزادی رائے اورگستاخی میں فرق ہے، ناموس رسالت کا مقدمہ خود لڑوں گا، گستاخانہ خاکوں سےکروڑوں مسلمانوں کےجذبات مجروح ہوئے۔

  • حکومتِ پاکستان کا برطانیہ کو خط ، نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست

    حکومتِ پاکستان کا برطانیہ کو خط ، نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے برطانیہ سے لوٹ مار کرنے والے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی اور کہا کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس لانے کیلئے کوششیں تیز کردیں ، مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے برطانوی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ، جس میں لوٹ مار کرنے والے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی۔

    وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبر کے برطانوی سیکریٹری داخلہ کو پانچ اکتوبر کو لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں لوٹ مار کی ، کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے۔

    خط میں کہا گیا برطانوی سیکریٹری داخلہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو وطن واپس بھیجیں اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کریں۔

    دوسری جانب برطانیہ میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ ڈینئل بروس نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے ملزمان کو برطانیہ میں استثنیٰ نہیں ملنا چاہئے،انہیں وطن واپس بھیجنا چاہئیے۔

    ڈینئل بروس کا کہنا تھا قانون کی بالادستی کیلئے برطانوی حکومت جمہوری ملک پاکستان سے تعاون کرے، برطانیہ میں غیر قانونی اثاثے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پہنچ سے دور نہیں ہونے چاہئیے ۔

    ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ نے مزید کہا انصاف کی فراہمی کیلئے برطانیہ کو ملک میں موجود غیر قانونی اثاثے ضبط اور واپس کرنے چاہیے، ایسانہ کیا گیا تو برطانیہ کو دنیا بھر میں کرپشن کی جنت کے طورپرجانا جائے گا۔

    رطانیہ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ ڈینئل بروس نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کردی ، کہتے ہیں کرپشن کرنے والوں کو برطانیہ میں استثنیٰ نہیں ملنی چاہئیے۔

  • کورونا ‌‌کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومتِ پاکستان کا عوام کی حفاظت کیلئے بڑا فیصلہ

    کورونا ‌‌کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومتِ پاکستان کا عوام کی حفاظت کیلئے بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرعوام کی حفاظت کے لئے ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کہا ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی مہم تیز کی جائے گی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے، جس کیلئے انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے گاْ۔

    حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام صوبوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، یہ ٹیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی اور ایس او پیز پر خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کے آپشن پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا تھا کہ پہلے عوام کوکورونا سے بچاؤکےضابطہ اخلاق پرعمل کی تلقین کی جائےگی۔

    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کا لاک ڈاؤن میں سختی کے آپشن پر غور شروع

    اجلاس میں کہا گیا تھا سیاسی قیادت کے ذریعےعوام کو ایس اوپیزپرعملدرآمد کی تلقین کی جائےگی ، چاروں صوبوں،آزاد کشمیر ،جی بی کی سیاسی قیادت ایس او پیزپرعمل کی تلقین کرے گی۔

    اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایس او پیزپرعمل نہ کیاگیا تولاک ڈاؤن سخت کیاجائے گا۔

    واضح رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہفتے میں دو روز لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اجلاس کے فیصلوں اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں ہمارے حالات مختلف ہیں،پاکستان میں کئی ایسے لوگ ہیں جو 2 وقت کا صحیح کھانا نہیں کھاسکتے،پیسے والے شور مچا رہے تھے لاک ڈاؤن کرو، دوسری طرف غریب تھے جو روزانہ کما کر کھاتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے،لاک ڈاؤن سےصرف کرونا کیسز میں اضافے کو روکنا تھا،لاک ڈاؤن سے کرونا کا پھیلاؤ سست ہوجاتا ہے، کوشش یہی تھی کرونا کیسز کو کم تعداد پر روکاجائے،لاک ڈاؤن کا مقصدتھا اسپتالوں پر دباؤ نہ آئے۔