Tag: حکومتِ پنجاب

  • لاہور میں دفعہ 144 نافذ، تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد

    لاہور میں دفعہ 144 نافذ، تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد

    حکومتِ پنجاب نے لاہور میں 6 دن کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق شہر میں سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے ہفتے کے روز لاہور میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق آج سے 8 اکتوبر تک ہوگا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے کیوںکہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ینگ نرسز ایوسی ایشن کی پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کی دھمکی

    ینگ نرسز ایوسی ایشن کی پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کی دھمکی

    لاہور: ینگ نرسز ایوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی دے دی،

    تفصیلات کے مطابق ینگ نرسز ایوسی ایشن کے عہدیداران نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو سروس اسٹریکچر سمیت تمام مسائل حل کرنے کے لیے چار روز کی مہلت دے دی۔

    ایسوسی ایشن کے صدر کا کہناتھا کہ میل نرسنگ اسٹاف کو کئی سالوں سے مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ مبذول کرانے کے باجود حکومت پنجاب حل کرنے میں دلچسپی  نہیں لے رہی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر چار روز میں حکومتِ پنجاب نے اسٹاف کے رہائش، ہاسٹل اور سروس اسٹریکچرکے مسائل کو حل نہ کیا تو پیر سے پنجاب اسملبی کے باہر مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں :  کسانوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، 1 کسان جاں بحق

     واضح رہے گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے کسانوں نے بھی اشیاء کی درآمد، ٹیوب ویل کی بجلی کے نرخوں میں اضافے اور فصلوں کی جائز قیمتیں مقرر نہ کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا، جس میں ایک کسان شدید گرمی کے باعث حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا تھا تاہم مطالبات تسلیم ہونے کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا تھا۔

    قبل ازیں پنجاب ٹیچرز یونین نے بھی تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف کفن پوش دھرنا دیا تھا جو دو روز بعد مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

     

  • لاہور: کرایوں میں 7فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    لاہور: کرایوں میں 7فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومتِ پنجاب نے کرایوں میں سات فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ بیس کلوگرام آٹے کا تھیلا بھی پچیس روپے سستا کر دیا گیا ہے۔

    وزیرِ خوراک پنجاب اور چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین کی زیرِصدارت ایک اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پیٹرول کی نئی قیمت کے مطابق ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق انٹر سٹی پیٹرول گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد جبکہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 8 فیصد کمی کی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انٹراسٹی کے کرایوں میں 7 پیسے فی کلو میٹر کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے گڈز کے کرایوں میں 8 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ کے نئے کرایوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں کمشنرز اور ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔

    صوبائی وزیرِ نے اجلاس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے، اس سلسلے میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی 25 روپے کم کر دی گئی ہے، لہذا ضلعی انتظامیہ روٹی کی نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کرے اور اس قیمت پر بھر پور طریقے سے عملدرآمد کرایا جائے۔

  • حکومتِ پنجاب کی پھانسی کی سزا کے قوانین میں تبدیلی

    حکومتِ پنجاب کی پھانسی کی سزا کے قوانین میں تبدیلی

    لاہور: حکومت پنجاب نے دہشت گردوں کیلئے پھانسی کی سزا کے قوانین میں تبدیلی کردی ہے، ملزم کو چوبیس گھنٹےسے چودہ دنوں کے اندر سزائے موت دی جائیگی۔

    پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہچانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی، وزیرِاعلی شہباز شریف نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سزائے موت کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ قوانین کے مطابق آئندہ سزائے موت کے مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد اس پر عملدرآمد کی مدت کم از کم چوبیس گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ چودہ دن رکھی گئی ہےٍ۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے سزائے موت کے قوانین میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔