Tag: حکومتی اتحادیوں

  • ن لیگ اور حکومتی اتحادیوں کا مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کا  اظہار

    ن لیگ اور حکومتی اتحادیوں کا مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کا اظہار

    اسلام آباد : ن لیگ اور حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چکر کرانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی میں اکثریت نے رائے دی ہے کہ پی ٹی آئی کمیٹی بے وقعت ہے، بانی چکر کرانا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے تجویز دی ہے کمیشن کے معاملے پر چیف جسٹس کو خط لکھنا چاہیے۔

    لیگی رہنما نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خط کو تسلیم کریں اور یقین دہانی کرائیں تو پھر عمل کیا جائے، اگر خط پر سب کا اتفاق ہو تو چیف جسٹس کوکمیشن تشکیل دینے کا کہا جائے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف کو بھی تجویز دی گئی تو انہوں نے بھی اتفاق رائے کا کہا۔

  • ضمنی انتخابات میں شکست ، حکومتی اتحادیوں میں اختلافات سر اٹھانے لگے

    ضمنی انتخابات میں شکست ، حکومتی اتحادیوں میں اختلافات سر اٹھانے لگے

    لاہور : پیپلزپارٹی حکومت امور کے معاملے پر ن لیگ سے نالاں ہے کیونکہ مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے قریبی اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادیوں میں اختلافات سر اٹھانے لگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے حکومتی امور میں اہم اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور پیپلزپارٹی حکومت امورکےمعاملے پر ن لیگ سے نالاں ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے اہم اتحادیوں کو عہدے نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ، کیونکہ ن لیگ مخصوص قریبی اتحادیوں کو نواز رہی ہے اور پیپلزپارٹی کے قریبی اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

    پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی گورنر کے پی، بلوچستان کے معاملے پر ن لیگ سے نالاں ہے، ن لیگ کے پی، بلوچستان سے اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے خیبرپختونخوا سے اے این پی، شیرپاؤ گروپ ، بلوچستان سے اہم اتحادی پی کے میپ کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی بلوچستان میں پی کے میپ کو نظر انداز کرنے پر نالاں ہے کیونکہ پی کے میپ کو مرکز، بلوچستان میں تاحال ایڈجسٹ نہیں کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں نظر انداز کرنے پر نالاں ہے ، ن لیگ نے معاونین خصوصی، مشیران کی فوج بنا رکھی ہے۔

  • حکومتی اتحادیوں کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    حکومتی اتحادیوں کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومتی اتحادیوں ق لیگ،ایم کیو ایم اور باپ پارٹی نے آج قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں نے آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ،ایم کیو ایم اور باپ پارٹی نتیجے پر پہنچنے کےلئے مشاورت کررہے ہیں ، حکومتی اتحادیوں کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ مشترکہ طور پر کیا جائے گا۔

    یاد رہے مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم نے ملک کی‌ حالیہ سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عدم اعتماد پر باہمی مشاورت سے فیصلہ کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ق لیگ اور ایم کیوایم میں اتفاق ہوا کہ عدم اعتماد پر فیصلہ 1سے2روزمیں کریں گے ، ملاقاتیں جمہوری روایات،آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اہم ہے۔

    مسلم لیگ ق کی قیادت نے بلوچستان عوامی پارٹی سے فون پر رابطہ کیا ، جس میں دونوں جماعتوں نے ملکر چلنے پر اتفاق کیا تھا۔

    اس سے قبل حکومتی وفد نے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور وزیر اعظم کا اہم پیغام چوہدری پرویزالہی کو پہنچایا۔

    حکومتی وفد نے آگاہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان چوہدری پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پرآمادہ ہوگئے ہیں ، پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔