Tag: حکومتی بانڈز

  • حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی  کو بریک لگ گئے

    حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کو بریک لگ گئے

    کراچی : حکومتی بانڈزمیں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے رجحان کو بریک لگ گئے، اپریل میں حکومتی بانڈزمیں بیس کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری آئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی بانڈزمیں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کے رجحان کا سلسلہ رک گیا ،اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار میں بتایا گیا اپریل میں حکومتی بانڈز میں 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری دیکھی گئی تمام تر سرمایہ کاری برطانیہ سے آئی تاہم نئی سرمایہ کاری کےساتھ ساتھ انخلاء بھی جاری ہے۔

    صرف اپریل میں حکومتی بانڈز میں 63 کروڑ دس لاکھ ڈالر کا انخلاء دیکھنے میں آیا، رواں مالی سال میں ٹی بلز میں 3 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی اور انخلاء کا حجم دو ارب پچاسی کروڑ 3 لاکھ ڈالر رہا۔

    یاد رہے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 137 فیصد کا اضافہ ہوا اور حجم 2 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کےاسی عرصےمیں یہ حجم 90 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھا۔

    اعدادوشمار میں بتایا گیا تھا کہ مارچ میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالررہا، سب سےزیادہ سرمایہ کاری چین نے کی، چین نے ستاسی کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ دوسرےنمبرپرسرمایہ کاری ناروے سےآئی۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ مرکزی بینک کا کہنا تھا سرمایہ کاروں نے 6 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کر دیے ہیں اور یکم مارچ سے 18 مارچ تک ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے 18 مارچ تک ایک ارب 86 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے ہیں جس کے بعد حکومتی بانڈز میں کُل سرمایہ کاری ایک ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔

  • حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 25کروڑ ڈالر تک جا پہنچی

    حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 25کروڑ ڈالر تک جا پہنچی

    کراچی : ملکی تاریخ میں پہلی بارحکومتی بانڈزمیں ایک ہی روز میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے اور پہلےسات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم2 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپیٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کا رجحان ہے، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کاحجم دو ارب پچیس کروڑ اسی لاکھ ڈالررہا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ٹی بلز میں رواں مالی سال 16 جنوری تک 2 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالررہا۔

    مرکزی بینک کے مطابق زیر غور عرصے میں ایکیوٹی سے پانچ کروڑ ڈالرکا انخلاء بھی دیکھا گیا، غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اور برطانوی مالیاتی اداروں کی ہے، برطانیہ سےایک روزمیں 45کروڑ 65لاکھ ڈالر اور امریکا سے ایک روز میں7کروڑ97 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری آئی۔

    مزید پڑھیں : ملکی زرمبادلہ ذخائر 18ارب 12 کروڑ ڈالر تک جا پہنچے

    انڈسٹری تجزیہ کاروں کےمطابق شرح سودمیں اضافےاورروپے کی قدرمیں کمی کے باعث ٹی بلز غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئے ہیں، ماہرین کوامید ہےحکومتی بانڈزمیں مزیدسرمایہ کاری متوقع ہے۔

    یاد رہے اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نومبر2019میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم90 کروڑ41لاکھ ڈالراور براہ راست سرمایہ کاری کا حجم20کروڑ ڈالر رہا۔

    نومبر میں حکومتی ٹی بلز، انویسمنٹ بانڈز میں70کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، رواں مالی جولائی سے نومبر کے دوران 2 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ 5 ماہ میں 85کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔

  • ٹی بلزاور پی آئی بیز کی فروخت اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے کی جائیگی

    ٹی بلزاور پی آئی بیز کی فروخت اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے کی جائیگی

    ٹی بلزاور پی آئی بیز کی فروخت، اسٹاک مارکیٹ کے ذریعہ حکومت نے ٹی بلز اور پی آئی بیز اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان انویسٹ منٹ بانڈز اور ٹریژری بلز کی فروخت اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے کرنا چاہتی ہے اور اس ضمن میں ریگیولیٹرز کو حکمت عملی اور فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔

    وزارت خزانہ کے مطابق حکومتی بانڈز کی سیٹلمنٹ سی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی۔