Tag: حکومتی شخصیت

  • اعلیٰ حکومتی شخصیت کا پیپلزپارٹی سے رابطہ، بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل

    اعلیٰ حکومتی شخصیت کا پیپلزپارٹی سے رابطہ، بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل

    اسلام آباد : حکومت نے پیپلزپارٹی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ حکومتی شخصیت نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ، ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کو بجٹ پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیپلزپارٹی سے بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل بھی کی تاہم پی پی نے حکومتی شخصیت کو بجٹ سے متعلق کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

    پی پی نے جواب میں حکومتی درخواست پر غور کیلئے مہلت مانگی اور کہا قیادت کی وطن واپسی پر حکومتی مطالبہ زیرغور آئے گا، جس میں بجٹ کےحوالےسےحکومتی مطالبہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا۔

    گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا تھا، اجلاس کی صدارت پارلیمانی پارٹی کی سینئر قیادت کی پرویز اشرف، خورشید شاہ، اجاز جاکھرانی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ مرزا اختیار بیگ، شرمیلا فاروقی سمیت پی پی کے پارلیمانی رہنما بھی شریک تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے، مراد علی شاہ نے اجلاس میں سندھ کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا تحفظات دور نہ ہونے پر بجٹ منظوری کی حمایت نہ کرنے پر غور کیا گیا اور بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • حکومت نے دھرنا ختم کرانے کیلئے بیس کروڑ روپے اور سینیٹر بنانے کی پیشکش کی تھی، صاحبزادہ حامد رضا

    حکومت نے دھرنا ختم کرانے کیلئے بیس کروڑ روپے اور سینیٹر بنانے کی پیشکش کی تھی، صاحبزادہ حامد رضا

    کراچی: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے انھیں طاہر القادری کا دھرنا ختم کرانے میں مدد کے لیے بیس کروڑ روپے اور سینیٹر بنانے کی رشوت کی پیشکش کی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال تو یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ ایک حکومتی شخصیت نے ان سے رابطہ کرکے بیس کروڑ روپے اور سینیٹر بنانے کی پیشکش کی تھی۔

    صاحبزادہ حامد رضا اس پر ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے اس بات کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے ملک کی معیشت کو نقصان ہوا ہے، جس کی ذمے داری دھرنا دینے والوں پر عائد ہوتی ہے۔