Tag: حکومتی مدت

  • پرویز الہٰی نے حکومتی مدت سے متعلق پہلی بار دعویٰ ظاہر کر دیا

    پرویز الہٰی نے حکومتی مدت سے متعلق پہلی بار دعویٰ ظاہر کر دیا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے پہلی بار دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج گورنر پنجاب چوہدری سرور اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے درمیان ایک اور غیر رسمی ملاقات ہوئی، یہ دونوں کی گورنر ہاؤس کے لان میں دوسری ملاقات تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی، چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا حکومت مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت اور معاملات اسی کے دوران ہوں گے۔

    خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے پہلی بار حکومت کی 5 سالہ مدت پوری ہونے کا دعویٰ کیا ہے، انھوں نے کہا اپوزیشن سے بات چیت کے معاملات تحریک انصاف دیکھے گی، جو کچھ بھی ہوگا وفاقی سطح پر ہی ہوگا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ انھیں کوئی گلہ شکوہ نہیں۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اس موقع پر کہا کہ کوئی دمادم مست قلندر نہیں ہے، جلسے جلوس جمہوریت کا حسن ہیں، اپوزیشن جلسے نہیں کرے گی تو زندہ کیسے رہے گی، اپوزیشن سینیٹ اور ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لے رہی ہے۔

  • بہاولپور کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے، نواب آف بہاولپور کی ڈیڈ لائن

    بہاولپور کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے، نواب آف بہاولپور کی ڈیڈ لائن

    ملتان: نواب آف بہاولپور صلاح الدین محمد عباسی نے حکومت کو بہاولپور صوبہ بنانے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی مدت ختم ہونے کے بعد تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نواب آف بہاولپور کا کہنا تھا کہ حکمران ہماری آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں اور حکومتی مدت ختم ہونے سے قبل بہاولپور کو صوبہ بنائیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ تین روزمیں صوبےکی بحالی ممکن ہے اگر حکومت نے ہمارے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا تو 30 مئی کے بعد صوبے کی بحالی کے لیے تحریک چلائیں گے۔

    واضح رہے کہ نواب آف بہاولپور کا عہدہ صلاح الدین محمد عباسی کے  پاس ہے جو مشرقی پنجاب احمد پور کی پارلیمنٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں، آپ بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ بھی ہیں۔

    مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب کا صوبہ ہمارا نعرہ نہیں، مشن ہے، رانا قاسم نون

    اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم بہاولپور صوبے کی حمایت کا غیر مشروط اعلان کرتے ہیں، 18 مئی کو رحیم یار خان اور 25 مئی کو بہاولنگر میں جلوس نکالیں گے، اب حکومت سے صوبے کی بحالی کے بعد ہی کوئی اور بات ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ قبول نہیں، اب بہاولپور کے عوام کی آنکھوں میں حکمران دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ہمارے مسائل کو لاہور اور جنوبی پنجاب والے سننے کو تیار نہیں ہیں، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے بہاولپور میں پانی کا ایک قطرہ تک موجود نہیں ہے۔

    طارق بشیر چیمہ نے اعلان کیا کہ بہاولپور صوبے کی بحالی کے لیے ایسا اتحاد بنائیں گے جس کے کوئی ذاتی یا سیاستی مفادات نہ ہوں بلکہ وہ لوگ عوامی آواز کے ساتھ کھڑے ہوں، نئے صوبے کی تحریک کا آغاز ملکی ترقی کے نئے باب کھولے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پارٹی کے مزید لوگ بھی نواز شریف کے بیانیے کو نہیں مانتے، رانا قاسم نون

    اس سے قبل جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی جانب سے بھی نئے صوبے کا مطالبہ سامنے آچکا ہے۔

    خیال رہے کہ 1955 میں نواب آف بہاولپور صادق محمد نے گورنر جنرل ملک غلام محمد کے ساتھ معاہدے پر دستخب کیے تھے جس کے بعد بہاولپور کو پاکستان میں شامل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔