Tag: حکومت اور اپوزیشن

  • انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت اور اپوزیشن میں خفیہ مفاہمت کا انکشاف

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت اور اپوزیشن میں خفیہ مفاہمت کا انکشاف

    اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب پر حکومت اور اپوزیشن میں خفیہ مفاہمت کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِدفاع پرویز خٹک کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین بنائے جانے کی توقع ہے جس کے لیے حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مبینہ طور پر خفیہ مفاہمت کر لی ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِدفاع کو دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین بنائے جانے کی توقع ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دھاندلی پر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیرِ دفاع کی بہ طورِ چئیرمین تعیناتی کی مخالفت نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ 28 ستمبر کو پرویز خٹک کو انتخابات 2018 میں دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے گرین سگنل مل گیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  دھاندلی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی، پرویز خٹک کو سربراہی کیلئے گرین سگنل مل گیا


    پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کے لیے سینیٹ سے نامزدگی آتے ہی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا، تحقیقاتی کمیٹی میں اراکینِ قومی اسمبلی اور سنیٹرز شامل ہوں گے۔

    حکومت اور اپوزیشن کے 12، 12 اراکین بھی اس خصوصی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، اپوزیشن اپنے دس نام پہلے ہی دے چکی ہے، مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 4 نام فائنل کیے ہیں جن میں احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثناء اللہ اور مرتضیٰ عباسی شامل ہیں۔

  • چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

    لاہور: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    درخواست بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی ڈیڈلائن دی گئی ہے بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کے لیے سیاسی جماعتوں نے مختلف شخصیات کے نام دیئے ہیں تاہم کسی پر بھی اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔

    آئین کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ تعیناتی کا خود بھی حکم دے سکتی ہے اگر حکومت اور اپوزیشن کسی نام پر متفق نہ ہوں تو عدالت زیر غور ناموں میں سے کسی ایک کی تعیناتی کا حکم دے سکتی ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہ ہونے سے بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں ہے اور بلدیاتی انتخابات بھی اسی وجہ سے نہیں ہورہے۔

  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 5دسمبر کی ڈیڈ لائن، حکومت اور اپوزیشن کے رابطے تیز

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 5دسمبر کی ڈیڈ لائن، حکومت اور اپوزیشن کے رابطے تیز

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پانچ دسمبر کی آخری مہلت پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کےمعاملے پرسپریم کورٹ کی آخری مہلت نے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کو متحرک کردیا ہے اور اس حوالے سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ وطن واپسی پر وزیر اعظم سے ملاقات کر یں گے۔ جس میں مزید ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے پانچ دسمبرسےجسٹس انورظہیرجمالی کی خدمات واپس لینے کے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد حکومت اور اپوزیشن لیڈر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ اگرکسی سابق جج کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت سپریم کورٹ سے آئین میں ترمیم کیلئے مہلت مانگ سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اگرحکومت اوراپوزیشن آئینی ترمیم پرمتفق ہوجائیں تو یہ ترمیم ایک ہی روز میں منظورہوسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ خورشیدشاہ کی وطن واپسی پرچیف الیکشن کمشنرکی تقرری پر مشاورت کا عمل تیز ہونے کا امکان ہے۔