Tag: حکومت اور پی ٹی آئی

  • ’موجودہ حالات میں حکومت اور پی ٹی آئی میں سیز فائر ہونا چاہیے‘

    ’موجودہ حالات میں حکومت اور پی ٹی آئی میں سیز فائر ہونا چاہیے‘

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سیز فائر ہونا چاہیے۔

    پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں حکومت اور پی ٹی آئی میں سیز فائر ہونا چاہیے۔ حکومت فوری طور پر پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی کارروائیاں روک دے۔

    علی ظفر نے کہا کہ قوم نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا، اس سے ہم بھارت کیخلاف جیتے۔ بھارت کے ساتھ تناؤ میں اضافے کا امکان ہے اور اب وہ پاکستان میں دہشتگردی بڑھائے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان حالات میں اتحاد کی فضا قائم رکھنے کے لیے حکومت انتقامی کارروائیاں روکے اور عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو یہ سب ایک ایگزیکٹو آرڈر سے بھی ممکن ہے۔ جب حکومت کیسز بنا سکتی ہے تو ختم بھی کر سکتی ہے۔

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کی خبریں اخبارات میں پڑھی ہیں، مگر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ابھی کچھ کنفرم یا تردید نہیں کی ہے۔ منگل کو بانی سے ملاقات میں صورتحال جاننے کی کوشش کروں گا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے صرف مذاکرات کا کہہ دینا کافی نہیں ہے۔ کارکنان پر اب بھی مقدمات ہو رہے ہیں اور قیادت سیاسی کارروائیاں بھگت رہی ہے۔ حکومت سنجیدہ ہے، تو ساتھ عملی اقدام بھی کرے۔

    https://urdu.arynews.tv/shehbaz-sharif-imran-khan-barrister-gohar/

  • حکومت اور پی ٹی آئی کی تیسری بیٹھک جمعرات کو ہوگی

    حکومت اور پی ٹی آئی کی تیسری بیٹھک جمعرات کو ہوگی

    اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور 16 جنوری کو ہوگا، جس میں تحریک انصاف تحریری مطالبات پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری بیٹھک جمعرات کو ہوگی۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نےمذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس سولہ جنوری کوطلب کرلیا ہے، مذاکراتی کمیٹیوں کا ان کیمرا اجلاس ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

    اجلاس کی صدارت اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے ، جس میں تحریک انصاف تحریری مطالبات پیش کرے گی۔ +

    اراکین پارلیمنٹ اس بات سے متفق ہیں کہ جمہوری مسائل کا بہترین حل مزاکرات ہی ہیں. اگر حکومت لچک دیکھائے تو مزاکرات کے مثبت نتائج نکل سکتے ہی…

    اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 15 جنوری بروز بدھ کو دن ڈیڑھ بجے طلب کیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے سے زائد ملاقات کی تھی۔

    یاد رہے تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ واضح کیا2مطالبات ہیں،تاخیر حکومت کی طرف سےہوئی، سولہ جنوری کی میٹنگ کےبعد اگرکمیشن نہیں بنا توچوتھی میٹنگ میں نہیں بیٹھیں گے،نو مئی اور چھبیس نومبرپرجوڈیشل کمیشن بنائے بغیر بات آگے نہیں.

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا

    اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا، جس میں تحریک انصاف کی جانب سے تحریری مطالبات پیش کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کا یہ دوسرا دور ہوگا، اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔

    اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات میں پیش رفت کے حوالے بانی پی ٹی آئی کواعتماد میں لیا جائے گا اور اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سےتحریری مطالبات پیش کیے جائیں گے۔

    پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان حامد رضا کا کہنا ہے حکومت کو تحریری ڈرافٹ دینے کا فیصلہ آج کمیٹی کرے گی، ہمارے دو مطالبات حکومت کے سامنے ہیں، تحریری طور پر مزید حکومت کو کیا دیں؟۔

    مزید پڑھیں : ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو تحریک کیلئے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور

    انھوں نے کہا کہ جاننا چاہتے ہیں حکومت کس حد تک بااختیار ہے؟ کیا حکومت کے پاس حقیقی معنوں میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار ہے؟ تاہم مذاکراتی کمیٹی ڈرافٹ سے متعلق حتمی فیصلہ کرلے گی۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور حکومت کو خبردار کیا تھا کہ مطالبات منظورنہیں کیےتو پھر سے تحریک کیلئےتیار رہیں۔

    انھوں نے 2025 کو حقیقی آزادی کا سال قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پھر یہ لوگ شام اوربنگلادیش کی طرح ہیلی کاپٹرمیں بھاگیں گے لیکن ہم لوگ انہیں بھاگنےنہیں دیں گے۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی میں آج مذاکرات کا امکان

    حکومت اور پی ٹی آئی میں آج مذاکرات کا امکان

    اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی میں آج مذاکرات کا امکان ہے ، حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے پی ٹی آئی نےحکومت سے بات چیت کے لیے رابطہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات ہورہے ہیں یا صرف رابطے ہوئے ہیں ؟ حکومتی وزرا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے مبہم بیانات اور سول نافرنامی کی تحریک کی کال نے صورتحال کو واضح کرنے کے بجائے الجھادیا ہے۔

    تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے رابطوں کا اعتراف کیا لیکن باضابطہ بات چیت کی نفی کی۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نےصاف صاف کہہ دیا مذاکرات نہیں رابطہ ہوا ہے۔

    حکومت اور تحریک انصاف میں آج مذاکرات کا امکان ہے ، تحریک انصاف کے رابطے کے بعد حکومت نے مذاکرات کے لئے "ہاں” کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا بڑا یوٹرن ! پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی

    حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے بات چیت کے لیے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی فضا پیدا کرنے کیلئے آمادہ ہوئے سیاست میں بات چیت ہی آگے بڑھنےکا راستہ ہوتا ہے انتشار نہیں۔

    اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کامستقل حل ڈھونڈا جاناچاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ سیاسی مسائل کا مستقل حل ڈھونڈا جائے۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان  مذاکرات کا باضابطہ آغاز آج ہوگا

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز آج ہوگا

    اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز آج ہوگا ، صاحبزادہ حامدرضا نے مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز آج ہونے جارہا ہے، پی ٹی آئی کی  5رکنی کمیٹی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرے گی ، صاحبزادہ حامد رضا نے آج سے مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کردی۔

    صاحبزادہ حامدرضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5رکنی کمیٹی کےپاس مذاکرات کامینڈیٹ ہے، معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، جو بھی ہمارے ساتھ مذاکرات کرنا چاہے رابطہ کرسکتا ہے۔

    چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ مذاکرات پر ڈیولپمنٹ کی جہاں تک بات ہے امید ہے آج میٹنگ ہوگی، حکومت پہلے بھی کوئی قابل عمل چیزلےآتی توبات کرنے کو تیار تھے اب بھی تیار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومتی اراکین صرف پارلیمنٹ میں بات کر کے چلے جاتے تھے، کمیٹی کی کارروائی کو خفیہ رکھنا میری امانت ہے۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پہیلی بن گئے

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پہیلی بن گئے

    اسلام آباد : شہر اقتدار میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں تاہم بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات فی الحال پہیلی بن گئے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے دو بار جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کیں، حکومت نے سنگجانی کا مقام پر مظاہرین کو جانے کا آپشن دیا ہے ڈی چوک آنے نہیں دیا جائے گا ، اب فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کرنا ہے، حکومت کے پاس دو سو پینتالیس ،کرفیو اور انتہائی قدم اٹھانے کا آپشن موجود ہے۔۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا بھی کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماوں نے بانی پی ٹی آئی سے دو ملاقاتیں کیں، پہلی ملاقات میں ۔بیرسٹر گوہراور بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی سے حکومت سے مذاکرات کی اجازت لی تھی۔

    اطلاعات ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں حکومت کی جانب سےوزیرداخلہ محسن نقوی شریک ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر آئے۔ تاہم مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ شب ایک دن میں دوسری بار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے، سرکاری ذرائع نے بتایا بیرسٹر گوہر بانی کیلئے پیغام لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔

    پی ٹی آئی کو کہا گیا پشاور موڑ نہیں سنگجانی میں احتجاج یا دھرنا دیں اور پیغام دیا گیا اسیران کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے اگر پی ٹی آئی نہیں مانتی تو مجمع میں ٹارگٹڈآپریشن کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے مجمع میں اشتہاری اور افغان دہشت گرد موجود ہیں۔

    بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے، ذرائع نے بتایا فریقین نے مذاکرات کامیاب ہونے تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بانی پی ٹی آئی کے وڈیو پیغام کے حوالے سے خبر کی تردید کی ، شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی نے کوئی وڈیو پیغام ریکارڈ نہیں کرایا

  • پی ٹی آئی اور حکومت کے  مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار

    پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار

    اسلام آباد: ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، فریقین کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا، دونوں فریقین کے درمیان احتجاج سے متعلق منسٹر انکلیو میں مذاکرات ہورہے تھے۔

    حکومت کی جانب سے امیرمقام، ایاز صادق اور محسن نقوی مذاکرات میں موجود ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہرشریک تھے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں متفقہ طور پر دھرنا پوائنٹ کو فائنل کیا جائےگا، مذاکرات میں ممکنہ طور پر پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ ڈکلیئرکرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ دھرنا پوائنٹ ڈکلیئر ہونے پر حکومت رکاوٹیں نہیں کھڑی کرے گی، یہ شرط بھی رکھی جائے گی کہ مظاہرین بھی پشاور موڑ سے آگے ریڈزون کی جانب پیش قدمی نہیں کریں گے۔

  • ‘حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے فائنل نتائج منگل کو سامنے آجائیں گے’

    ‘حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے فائنل نتائج منگل کو سامنے آجائیں گے’

    اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کشور زہرہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے فائنل نتائج منگل کو پتہ چل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کشور زہرہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مذاکرات میں حکومت اورپی ٹی آئی دونوں جانب سے سینئر سیاستدان ہیں، مذاکرات سمجھوتے کیلئےایک راستہ نکالا گیا ہے، مذاکرات اچھی بات ہے۔

    کشور زہرہ نے بتایا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،آج جوباتیں ہوئیں کافی بہتری آئی ہے،دوقدم سب کوپیچھےہٹناہوگاتاکہ کوئی بہتری کا راستہ نکالا جاسکے۔

    حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن نے کہا کہ چنگاریاں ایک سال سےسلگ رہی ہیں ایک دم تونہیں بجھ سکتیں، پاکستان کےاستحکام کاسوال ہے، اس لیے چنگاریوں کو بجھانا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو سب سے پہلے اپنا وقار بحال کرنا چاہیے، مذاکرات کے ذریعے راستہ نکالنا چاہیے تاکہ یقین ہوکہ جمہوریت ہے۔

    کشور زہرہ نے کہا کہ مذاکرات کے فائنل نتائج کا منگل کو پتہ چل جائے گا، آج مذاکرات میں سب سے پہلے گرفتاریوں پر بات ہوئی، جو گرفتاریاں ہوئی تھیں فوری طور پر انہیں ریلیز کرایا گیا، مذاکرات میں رانا ثنااللہ کو فون کرکے پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کا کہا گیا۔

    حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کا کہنا تھا کہ انتہائی ذمہ داری کا وقت ہے، جوحکومت چلا رہے ہیں انہیں بھی کوئی لڈو نہیں ملے، آج مذاکرات میں پنجاب اورکے پی اسمبلی کی بحالی پر بھی بات چیت ہوئی، اسمبلیوں کی بحالی پرپی ٹی آئی اورحکومتی ارکان قائدین سے مشاورت کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے نتائج کا سپریم کورٹ کو بھی انتظارہے، آج مذاکرات میں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی واپسی پربات نہیں ہوئی، چھٹیوں کی وجہ سے منگل کو مذاکرات کے تیسرے دور کا دن رکھاگیاہے تاکہ دونوں کمیٹیوں کی جانب سے اپنے قائدین سے مشاورت بھی ہوجائے گی۔

  • عام انتخابات کب کرائیں؟  حکومت اور پی ٹی آئی  کے درمیان بڑی بیٹھک آج پھرہوگی

    عام انتخابات کب کرائیں؟ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی بیٹھک آج پھرہوگی

    اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مذاکرات کا دوسرا دور آج پھر ہوگا، جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبے پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی بیٹھک آج پھر ہوگی۔

    حکومتی وفد سے یوسف رضا گیلانی نے میڈیا کو بتایا حکومت اور پی ٹی آئی میں آج تین بجے دوسری ملاقات ہو گی، ہمارے کوئی مطالبات نہیں ، پی ٹی آئی آج اپنے مطالبے پیش کرے گی، جو اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے۔

    پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نےاپنا اور انہوں نےاپنانقطہ نظرپیش کردیا ہے، چاہتےہیں آئین کے مطابق حل نکل آئے۔

    پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفرشامل ہیں جبکہ حکومتی وفد میں یوسف رضا گیلانی،اسحاق ڈار،سعد رفیق، نویدقمر، کشورزہرہ شامل ہیں۔

    گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومت اور پی ٹی آئی میں وفود کی سطح پر مذاکراتی سیشن ہوا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دینے پر زور دیا ہے، جولائی کے بعد اسمبلی کی تحلیل پی ٹی آئی کو قبول نہیں ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جولائی تک قومی اسمبلی کی تحلیل چاہتے ہیں۔

  • الیکشن جلد ہوں یا بعد میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی، مسلم لیگ ق کی عمران خان کو قائل کرنے کی کوشش

    الیکشن جلد ہوں یا بعد میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی، مسلم لیگ ق کی عمران خان کو قائل کرنے کی کوشش

    لاہور : حکومت اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہے ، مسلم لیگ ق عمران خان کو قائل کر رہی ہے الیکشن جلد ہوں یا بعد میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے کوشش تیز ہوگئیں ، ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور ایاز صادق سرگرم ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے صدر مملکت اور پرویز خٹک رابطے میں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اور پرویز الٰہی بھی بیک ڈور مذاکرات کا حصہ ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کے لیے حکومت درمیانی راستہ نکالنا چاہتی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق عمران خان کو قائل کر رہی ہے الیکشن جلد ہوں یا بعد میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی، پی ٹی آئی سے زیادہ مسلم لیگ ق مذاکرات کے لیے لچک کی خواہاں ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر بھی دیا تو مذاکرات کا راستہ کھلا رہے گا، مسلم لیگ ن نہیں چاہتی کہ پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کرے، تحلیل سے روکنے کے مقاصد معاشی اور سیاسی دونوں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اس وقت انتخابی کیفیت میں نہیں ہے،نواز شریف کی عدم موجودگی میں عمران خان کا مقابلہ بہت مشکل ہے،سیاسی وجہ کے باعث مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کو روکنا چاہتی ہے۔