Tag: حکومت اپوزیشن

  • حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے: رانا ثنا اللہ

    حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے: رانا ثنا اللہ

    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے عہدیداران جو فیصلہ کرتے ہیں پھر اسی پر عمل ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے حکومت سے بات کرنیوالی بات ہو ہی نہیں پاتی لیکن پھر بھی حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنےکی کوشش کررہی ہے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو خوش کرنے کیلئے ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، تاجر نمائندوں، وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر سے ملاقات ہوئی ہے وزیراعلیٰ سندھ، تاجر نمائندوں کی تجاویز اچھی تھیں، انہیں زیر غور لایا جارہا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے بھی مزید کہا کہ ملاقاتوں اور تجاویز سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ہے، حکومت ایسا بجٹ پیش کریگی کہ عوام ریلیف محسوس کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/rana-sanaullah-meet-barrister-saif-22-05-2025/

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف سے اہم ملاقات کی تھی۔

    اہم ملاقات میں رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے مفاہمت کی بات کی جس پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ مفاہمت پر بات ہو سکتی ہے، رانا ثنا نے بیرسٹر سیف سے کہا کہ آپ کو بات سیاسی حکومت سے ہی کرنا پڑے گی۔

    اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے ہیں، پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے بانی بڑے لیڈر ہیں یہ سختیاں اب ختم ہونی چاہیے۔

    یاد رہے کہ پچھلے دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو قومی مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

  • نئے چیئرمین نیب کے ناموں پر ڈیڈ لاک

    نئے چیئرمین نیب کے ناموں پر ڈیڈ لاک

    اسلام آباد: اپوزیشن اور حکومت کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے ناموں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے بعد اب نئے چیئرمین نیب کے لیے بھی ناموں پر ڈیڈلاک کا سامنا ہے، اپوزیشن اور حکومت تاحال نئے چیئرمین نیب کے ناموں کا فیصلہ نہ کر سکی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس سلسلے میں کہا کہ نئے ناموں سے متعلق حکومت نے الٹا طریقہ شروع کر دیا ہے، نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے صدر کا اختیار ہی نہیں بنتا۔

    راناثنا اللہ نے کہا ہونا یہ چاہیے تھا کہ لیڈر آف دی ہاؤس، اور اپوزیشن لیڈر مشاورت کرتے، لیکن جو کام وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کا تھا وہ حکومت نے صدر کو سونپ دیا ہے۔

    چیئرمین نیب کیلیے حکومتی نام کی تردید آ گئی

    انھوں نے بتایا کہ اب صدر مملکت دونوں لیڈرز کو خط لکھ رہا ہے اور نام مانگ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ پیر کو ذرائع نے خبر دی تھی کہ حکومت کی جانب سے نئے چیئرمین نیب کے لیے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکر کا نام تجویز کیا گیا ہے، تاہم وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی نے کوئی ‏نام تجویز نہیں کیا، نام تجویز کرنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔

  • اہم وفاقی وزیر نے حکومت اپوزیشن بیک ڈور رابطے کی تصدیق کر دی

    اہم وفاقی وزیر نے حکومت اپوزیشن بیک ڈور رابطے کی تصدیق کر دی

    اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطہ ہوا ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رابطے کی تصدیق کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ حکومت کی اپوزیشن کے اہم رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو بات کرنے کی دعوت دی اب فیصلہ عوام کریں گے، وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا تھا کہ اپوزیشن سے بات کریں، وزیر اعظم نے بھی انھیں خط لکھ دیا ہے اب ان پر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔

    آپ وزارت اطلاعات میں کب آ رہے ہیں؟ صحافی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا میں وزارت اطلاعات کا امیدوار نہیں ہوں۔

    فواد چوہدری نے گفتگو میں اپوزیشن کو کرونا ویکسین کے معاملے میں مکمل لا علم قرار دیا، انھوں نے کہا اپوزیشن کو پتا ہی نہیں ہے کہ کرونا ویکسین کا معاملہ ہے کیا، ہمیں تو جانوروں والی ویکسینز بھی باہر سے منگوانی پڑتی ہے۔

    پاک بھارت رابطوں پر ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیغام رسانی ہو رہی ہے، بھارت سے جو مرضی پیغام آ جائے، کشمیر کے بغیر آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

  • سینیٹ اجلاس نہ بلانے پر حکومت اپوزیشن متفق، رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

    سینیٹ اجلاس نہ بلانے پر حکومت اپوزیشن متفق، رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس نہ بلانے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہو گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کو رپورٹ بھی پیش کر دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے ملاقات میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت پارلیمانی امور پر مشاورت کی، اعظم سواتی نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سینیٹ اجلاس سے متعلق باہمی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

    وزیر پارلیمانی امور نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ، پی پی، جماعت اسلامی و دیگر جماعتیں اجلاس بلانے کے حق میں نہیں ہیں۔

    بلاول کا بیان، وزیر اعظم کا سیاسی قیادت اکٹھا کرنے کا فیصلہ

    ذرایع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا کہ راجہ ظفر الحق، شیری رحمان، سراج الحق، انوار الحق کاکڑ اور عثمان کاکڑ سے رابطہ کر کے رائے لی گئی تھی، اپویشن جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کر لیا ہے کہ ان کی جانب سے سینیٹ اجلاس سے متعلق ریکوزیشن جمع نہیں کرائی جائے گی۔

    اعظم سواتی کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، فی الحال لاک ڈاؤن کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، لوگوں کو احتیاط کی ضرورت ہے، محنت کش، دیہاڑی دار مزدوروں کے بارے میں فکر مند ہوں، شیلٹر ہوم میں احتیاطی تدابیر اور سہولتیں بڑھانے کی ہدایات دی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وائرس سے بچاؤ کے لیے قوم اور علما سے تعاون کی درخواست کی ہے، صورت حال کے بارے میں پورے ملک سے ہر وقت رابطے میں ہوں، میڈیا کو بھی مثالی کردار ادا کرنا چاہیے۔