Tag: حکومت سندھ

  • حکومت سندھ کی جانب سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

    حکومت سندھ کی جانب سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

    سکھر (17 اگست 2025): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کے پی سیلاب متاثرین کے پی ڈی ایم اے سندھ نے امدادی سامان روانہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تاریخی خوفناک تباہی کے بعد ملک بھر سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    حکومتِ سندھ کی جانب سے بھی خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے ریلیف آپریشن میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے سندھ کے سکھر سے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔

    متاثرین کے لیے 4000 راشن بیگز کے 10 ٹرک اور پانی صاف کرنے لیے 100 فلٹریشن پلانٹس کے چار ٹرکس پشاور کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔امدادی سامان میں 4000 خاندانوں کے لیے 15 دن کا راشن موجود ہے۔

    اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ سندھ مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-army-relief-activities-continue-kp-flood-affected-areas/

  • حکومت سندھ کا باکسرعالیہ سومرو کیلئے 46.5 لاکھ روپے کا چیک

    حکومت سندھ کا باکسرعالیہ سومرو کیلئے 46.5 لاکھ روپے کا چیک

    کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے لیاری سے تعلق رکھنے والی باکسرعالیہ سومرو کیلئے 46.5 لاکھ روپے کے چیک کا اعلان کیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان نادر گبول نے کا کہنا ہے کہ عالیہ سومرو ابوظبی میں بھارتی حریف کیخلاف پاکستان کی نمائندگی کرینگی، ہماری بیٹیاں ہمارا فخر ہیں، سندھ باصلاحیت نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

    ترجمان نے کہا کہ تھائی لینڈ میں کامیابی کے بعد ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل کیلئے تعاون جاری ہے، یہ کوئی خیرات نہیں، نوجوانوں کی صلاحیت میں سرمایہ کاری ہے۔

    نادر گبول نے کہا کہ سندھ حکومت کھیل و تعلیم کے شعبوں میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے پُرعزم ہے، لیاری سے لاڑکانہ تک نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز تک رسائی ملنی چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-cci-meeting-today-on-sindh-request-as-protests-persist/

  • کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی

    کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی

    کراچی : حکومت سندھ نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی تاہم تمام شراکت داروں سے رابطہ کرکے انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی۔

    ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے پتھاروں کیخلاف کارروائی ہوگی لیکن پہلے تمام شراکت داروں سے رابطہ کرکے انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں میئرکراچی مرتضیٰ وہاب، سعیدغنی اور وقار مہدی نے ن لیگ سندھ کے رہنماؤں سےملاقات کی، نون لیگی رہنما بشیر میمن نے بتایا انہیں کہا گیا تجاوزات کیخلاف کارروائی کریں گے ، تعاون چاہیے۔

    وقارمہدی کا کہنا تھا کہ پی پی کا وفد تجاوزات کے معاملے پر جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی ملاقات کرچکا ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی اوردیگر کیساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، ٹریفک نظام بہتر کرنے کے لیے تجاوزات کیخلاف کارروائی ضروری ہے۔

  • حکومت سندھ تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین چلانے کیلئے تیار

    حکومت سندھ تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین چلانے کیلئے تیار

    کراچی : حکومت سندھ تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین چلانے کیلئے تیار ہے ، سفر کے دوران سیاح حسین ثقافتی رنگوں اور روایتی ورثے سے لطف اندوزہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تھر ڈیزرٹ سفاری ایکسپریس کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے دروازے کھلنے کو تیار ہے۔

    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ تھر ڈیزرٹ سفاری ایکسپریس کے انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہوں، تھر سفاری ٹرین سندھ کی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرین سروس فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی سے کھوکھراپار تک پہلے سفر کا آغاز کرے گی۔

    صوبائی وزیر ثقافت نے کہا کہ تاریخی سفر کے دوران سیاح کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، چھور اور کھوکھراپار کے حسین ثقافتی رنگوں اور روایتی ورثے سے لطف اندوز ہوں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ منصوبہ سندھ کے قدرتی حسن، لوک موسیقی، روایتی دستکاریوں اور تھر کے منفرد طرزِ زندگی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔

    تھر ڈیزرٹ سفاری ایکسپریس” سندھ کے سیاحتی شعبے کو نئی بلندیاں دے گی اور ملکی و غیرملکی سیاحوں کو ایک یادگار سفر فراہم کرے گی۔

    ڈیزرٹ سفاری ایکسپریس سندھ کی ثقافتی روح کو چھونے کا نادر موقع ہے ، تھر ریگستان ٹرین سفاری پاک بھارت سرحد تک جائے گا اور کراچی، حیدرآباد ، میرپورخاص ،چھور سے کھوکھراپاراسٹیشن پہنچے گی۔

  • رش والے علاقوں میں گیس سلنڈرز کی دکانیں، حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ

    رش والے علاقوں میں گیس سلنڈرز کی دکانیں، حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں موجود غیرقانونی گیس سلنڈرز کی دکانوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، اس ہدایت نامے میں غیرقانونی طور پر گیس سلنڈرز کا کام کرنے والے دکانداروں کےخلاف ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ رش والے علاقوں میں گیس سلنڈر شاپس نہیں ہونی چاہئیں، دکانداروں کو رش سے دور علاقوں میں کام کی اجازت دی جائے۔

    خیال رہے کہ حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے، اسکے بعد سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کیخلاف ایکشن کا حکم دیا تھا۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کو فوری شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔

    وزیرداخلہ نے حکم دیا تھا کہ ایل این جی، ایل پی جی دکانوں کی انسپکشن اور غیرمعیاری سلنڈرز ضبط کیے جائیں ایسی دکانوں کو وفاق کے طےشدہ ایس او پی کے تحت چلانے کا پابند کیا جائے۔

  • حکومت  سندھ کی الیکٹرک ٹیکسیاں شروع  کرنے کے لئے کوششیں تیز

    حکومت سندھ کی الیکٹرک ٹیکسیاں شروع کرنے کے لئے کوششیں تیز

    کراچی : صوبائی وزیر شرجیل میمن نے الیکٹرک ٹیکسیوں کے حوالے سے چینی آٹوموبائل کمپنی جی اےسی اوردیوان موٹرزکےوفد سے ملاقات کی۔
    .
    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی الیکٹرک ٹیکسیاں شروع کرنے کے لئےکوششیں تیز کردی، صوبائی وزیر شرجیل میمن سے چینی آٹو موبائل کمپنی جی اے سی اور دیوان موٹرز کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں جی اے سی کے جنرل منیجرنے الیکٹرک وہیکلزپربریفنگ دی اور سندھ میں الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرانے کیلئے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شرجیل میمن کی جانب سے چینی کمپنی کو سرمایہ کاری میں تعاون کی یقین دہانی کرادی اور کہا حکومت سندھ الیکٹرک ٹیکسیوں کیلئےانفرااسٹرکچراورسہولتیں دے گی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چارجنگ اسٹیشنز کا قیام اور ہموارریگولیٹری عمل کو یقینی بنایا جائے گا، سرمایہ کاروں کیلئےسازگارماحول کوحکومت سندھ یقینی بنائےگی ، نئی ٹیکسی سروس شروع ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

  • حکومت سندھ نے سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا

    حکومت سندھ نے سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا

    کراچی: ریسٹورنٹس، کیفے اور بیکری پر یکم جولائی 2024 سے سندھ سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا، شادی ہالز پر بھی مزید ٹیکس عائد کردیا گیا۔

    حکومت سندھ کی جانب سے عوام پر ایک اور ٹیکس عائد کردیا گیا، ریستوران اور بیکری کے علاوہ ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، فارم ہاؤسز، کلبز اور شادی ہالز پر بھی صوبائی حکومت کی جانب سے 15 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

    ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی پر 8 فیصد سندھ سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا، نقد ادائیگی پر15 فیصد سندھ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ تبدیل شدہ سندھ سیلز ٹیکس فوری طور پر اطلاق ہوگا اور یہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔

    سندھ ریونیو بورڈ نے کہا کہ پی او ایس مشینیں خراب یا نہ ہونے کا بہانہ نہیں کیا جاسکتا، سندھ سیلز ٹیکس کی شرح 1 جولائی سے 13 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہوگئی ہے۔

  • حکومت سندھ نوجوان طالبعلم اتقاء کے قتل کا نوٹس لے، امیرجماعت اسلامی کراچی

    حکومت سندھ نوجوان طالبعلم اتقاء کے قتل کا نوٹس لے، امیرجماعت اسلامی کراچی

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نوجوان طالبعلم اتقاء کے قتل کا نوٹس لے، 5 ماہ کے دوران 80 لوگ قتل ہوئے.

    گزشتہ دنوں اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بننے والے نوجوان اتقاء کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اس شہر کے لوگ کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔

    منعم ظفر نے کہا کہ کراچی میں 5 ماہ کے دوران 80 لوگوں کو قتل کیا گیا۔ کچے اور پکے کے علاقے دونوں محفوظ نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک سات میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈکیتوں نے دوسری موٹر سائیکل روک کر شہری سے واردات کرنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اتقاء نامی نوجوان پر گولی چلا دی۔

    گولی لگنے سے اتقاء زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق ڈکیت شہری سے رقم موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی سامنے آئی جس میں ملزمان کو موٹر سائیکل لے کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

    پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، مقتول نوجوان مکینیکل انجینئر اور گولڈ میڈلسٹ تھا۔ اتقاء معین کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، پورٹ قاسم پر کیمیکل فیکٹری میں اسسٹنٹ منیجر تھا۔

  • حکومت سندھ  کی الیکشن کمیشن سے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

    حکومت سندھ کی الیکشن کمیشن سے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

    کراچی : حکومت سندھ نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ درخواست ہے کراچی میں بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کردیےجائیں،چاہتے ہیں انتخابات امن و امان کی صورت حال کے بغیرشفاف طریقے سے کرائے جاسکیں۔

    سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کاسب سے زیادہ آبادی والا ڈویژن ہے اور شہر کی آبادی تقریباً صوبہ بلوچستان کے برابر ہے۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ کراچی میں انتخابات کےدوران وسیع انتظامات کی ضرورت ہے، لوکل گورنمنٹ الیکشن کے لیے تقریباً 5 ہزارپولنگ اسٹیشنزقائم کیےجائیں گے، تقریباً 1305 کو انتہائی حساس اور 3688 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    خط میں کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے 39،293 پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہوگی، مجموعی طور پر22،507 پولیس اہلکارموجودہیں ،16،786اہلکاروں کی کمی ہے۔

    ٓسندھ حکومت کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ کراچی پولیس کوسیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی مدد فراہم کرنی پڑی،آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد کراچی کے مختلف اضلاع میں منتقل ہوگئی ہے ، ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی تعیناتی بھی ضروری ہے۔

  • جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے بیک ڈور مذاکرات میں اہم ترین پیشرفت

    جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے بیک ڈور مذاکرات میں اہم ترین پیشرفت

    کراچی: شہر قائد میں ستائیس روز سے جاری جماعت اسلامی کا دھرنا رنگ لانے لگا ہے، جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے بیک ڈور مذاکرات میں اہم ترین پیشرفت ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے بعض اہم بلدیاتی ادارے میئر کے ماتحت کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، بلدیاتی قانون میں کم از کم 3 اہم شعبے میئر کے ماتحت کیے جائیں گے۔

    گزشتہ 27 روز سے جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری ہے، اس دوران جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور سندھ حکومت کے نمائندوں کے درمیان کئی بار مذاکرات ہوئے لیکن ناکامی سے دوچار ہوئے، تاہم جماعت اسلامی نے بھی احتجاج میں استقلال دکھایا۔

    اب ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور حکومت سندھ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، اور اس کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دوسری طرف حکومتی جماعت کے بعض وزرا مذاکراتی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے اور اپنا کردار نہ ہونے پر ناخوش بھی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جمعہ کو شہر کے اہم راستوں پر احتجاجی دھرنوں کے اعلان نے بھی پیپلز پارٹی پر دباؤ بڑھایا ہے، اب اگلے 48 گھنٹوں میں مذاکرات حتمی نتیجے پر پہنچنے کا امکان ہے۔

    مذاکرات کی کامیابی کے بعد سندھ اسمبلی سے دھرنا ختم کر دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی قانون کے خلاف سیکنڈ فیز کا اعلان کیا تھا، انھوں نے کہا سندھ اسمبلی پر دھرنا جاری رہے گا، لیکن جمعہ 28 جنوری سے کراچی کی 5 اہم شاہراہیں بند کر دی جائیں گی اور صرف ایمبولینس چلے گی، انھوں نے عوام سے بھی دھرنوں میں شرکت کی درخواست کی اور کہا کہ وہ متبادل راستہ اختیار کریں۔