Tag: حکومت سندھ

  • پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کو اوطاق کی طرح چلارہی ہے، وسیم اختر

    پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کو اوطاق کی طرح چلارہی ہے، وسیم اختر

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء اور نامزد میئرکراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کو اوطاق کی طرح چلارہی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات سے محروم رکھنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد میئرکراچی اور ڈپٹی میئر نے شہر کی ابتر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو منتخب ہوئے سات ماہ کا عرصہ ہوچکا مگر تاحال اختیارات نہیں دیے گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے مئیر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کے طریقہ کار کو تین مرتبہ تبدیل کیا، اس کے علاوہ مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات پر بھی تاخیر کی گئی۔

    الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود حکومت سندھ نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ٹرانسفر اور تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھا، عدالت کے حکم امتناعی کے باجود میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء نے فریال تالپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’حالیہ دنوں پی پی کی خاتون رہنماء کے دورہِ سوک سینٹر سے نہ صرف عوام کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اُس روز کے بعد سے کے ایم سی کا کام ٹھپ ہوگیا ہے، بلدیاتی اداروں کے کسی بھی شعبے میں غیر متعلقہ شخصیات کی مداخلت پر عدالت سے رجوع کریں گے‘‘۔

    اس موقع پر نامزد مئیر وسیم اختر سمیت تمام  بلدیاتی نمائندوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے میئر، ڈپٹی میئر کے چناؤ اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے فیصلہ جاری کریں تاکہ شہر میں موجود مسائل کو جلد از جلد حل کر کے عوام کو ذہنی اذیت سے نجات دلواتے ہوئے شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

  • اسٹیل ملزحکومت سندھ کو فروخت نہ کرنےکا فیصلہ

    اسٹیل ملزحکومت سندھ کو فروخت نہ کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز سندھ حکومت کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر نجکاری کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز پر دو سو ارب روپے کے واجبات ہیں.

    تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے غیرسنجیدہ رویے کے باعث نجکاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز سندھ حکومت کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس بات کا انکشاف وزیرنجکاری محمدزبیر نےاے آر وائی نیوز سےخصوصی گفتگو میں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے چھ ماہ سےکوئی واضح پلان نہیں دیا۔ حتمی فیصلہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں آج کیا جائےگا۔

    وزیرنجکاری  نے مزید بتایا کہ سولہ ہزار ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہ نہیں ملی آج اقتصادی اربطہ کمیٹی کے اجلاس میں تنخواہوں کا معاملہ اٹھایا جائےگا۔

    محمد زبیرنے امید ظاہر کی کہ ای سی سی ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر حل کر دے گی.

  • حکومت سندھ کاملزمان کی پیرول پررہائی کی تحقیقات کا فیصلہ

    حکومت سندھ کاملزمان کی پیرول پررہائی کی تحقیقات کا فیصلہ

    کراچی : حکومت سندھ نے ارباب غلام رحیم کے دور میں ملزمان کی پیرول پر رہائی کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ مُلزمان کو پیرول پررہا کرنے والے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور محکمہ قانون اور داخلہ کے ساتھ میٹنگ میں سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کے دور میں مُلزمان کی پیرول پر رہائی کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا.

    ذرائع کے مطابق چالیس مُلزمان ارباب غلام رحیم کے دور میں عارضی رہائی کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے معاملے پر محکمہ داخلہ اورقانون سے رائے طلب کی.

    محکمہ داخلہ اورقانون سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے عدالتی کمیشن یا جےآئی ٹی تشکیل دینے پرغور کیا جائے گا۔

    ذارئع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نےپیرول پررہا افراد کی فہرست اورتفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ ملزمان کو پیرول پر رہا کرانے والوں کی گرفتاری پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

  • نیب سندھ کا محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے دفتر پر چھاپہ

    نیب سندھ کا محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے دفتر پر چھاپہ

     کراچی: نیب سندھ کا محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے دفتر پر چھاپہ، سابق سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شہلوانی اور ڈائریکٹر منصور راجپوت کے خلاف ثبوت اور دستاویزات حاصل کیے۔

     ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ذوالفقار شاہ سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ اطلاعات کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے متعلقہ افسران سے ریکارڈ طلب کیا۔

     نیب ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی تین مختلف انکوائریاں نیب کے پاس ہیں، جس میں ٹی وی چینلز، اخبارات اور دیگر نشریاتی اداروں کے بجٹ میں غبن کیا گیا ہے اور یہ پیسے مارکیٹنگ کمپنی کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے ۔

     نیب ذرائع کے مطابق انوائرمنٹ کے حوالے سے ایک کمپیئن کے لئے 174 ملین روپے مختص کیے گئے یہ اشتہارات ٹی وی چینلز اور اخبارات کو نہیں دیے گئے ، ایک مارکیٹنگ کمپنی کے ذریعے یہ رقم ہڑپ کرلی گئی۔

     ایسی مختلف تین کمپلین نیب کے پاس ہیں جن کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس وقت کے سیکریٹری ذوالفقار شہلوانی سمیت دیگر افسران کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں اور جلد گرفتاری متوقع ہے ۔

  • پولیس تبادلوں، رینجرز ناراضی کا مسئلہ بظاہر سازش ہے،الطاف حسین

    پولیس تبادلوں، رینجرز ناراضی کا مسئلہ بظاہر سازش ہے،الطاف حسین

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پولیس افسران کے تبادلوں، حکومت سندھ اور رینجرز کے درمیان پائے جانے والے تحفظات پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

      الطاف حسین کا کہنا ہے کہ  ایسا لگتا ہے چوہدری اسلم کے قتل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی غرض سے سندھ میں پولیس کی تبادلوں اور رینجرز کے اعلیٰ افسران کی ناراضی کا مسئلہ چھیڑا گیا ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کی وجہ سے چوہدری اسلم اور انکے ساتھیوں کے قتل کی تحقیقات پسِ پردہ چلی گئی ہیں، عوام کا ذہن چوہدری اسلم کی شہادت سے ہٹا کر دوسری طرف لگانے کی سازش کی گئی ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت سندھ اور رینجرز مل کر تحقیقات کرتے تاکہ چوہدری اسلم کے قتل کی اصل وجوہات سامنے آتی، اور اس کے پیچھے کار فرما ہاتھ پکڑ میں آتے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری اسلم کی شہادت کے پیچھے دہشت گردوں سمیت اگر اندرونی ہاتھ بھی کارفرما تھے تو انکو بھی بے نقاب کیا جاتا، الطاف حسین نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔