Tag: حکومت سے علیحدگی

  • ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

    ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے فیصلے کی خبروں پر ڈاکٹر فاروق ستار نے اتحادی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت کے قیام کے وقت یہ طے ہوا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے، ن لیگ حکومت کی تشکیل کے وقت اپنے کئے وعدوں کا پاس کرے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یکطرفہ طور پر گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تو ایم کیو ایم پاکستان کا مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا۔

    متحدہ رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی کامران ٹیسوری کو ہٹانے سے متعلق قیاس آرائیاں ہوتی رہیں ہیں، بار بار ایسی قیاس آرائیوں سے ہیجان پیدا ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے واضح کر چکے ہیں کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا اور گورنر کی تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    اسحاق ڈار نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ نہیں لگایا جا رہا اور چند روز میں گورنر سندھ کے معاملے پر فیصلہ کر لیا جائے گا۔

  • ایم کیوایم پاکستان نے حکومت سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا

    ایم کیوایم پاکستان نے حکومت سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا

    اسلام آباد : ایم کیوایم پاکستان نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی مفادات پر پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم قیادت اور متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی ، پریس کانفرنس میں فضل الرحمان ، ایم کیوایم قیادت، بی اے پی رہنما ، شہباز شریف،ایازصادق،مفتاح اسماعیل،مریم اورنگزیب ، بلاول بھٹو ،یوسف رضا گیلانی ،خورشیدشاہ ودیگر موجود تھے۔

    ایم کیو ایم کے کنوینئر خالدمقبول صدیقی نے کہا آج تاریخی موقع ہے اور یہ ایک امتحان کا مرحلہ ہے، جس سے قومی قیادت کو گزرنا ہے، تقاضا ہے قومی قیادت پاکستانیوں کی خواہش کاآئینہ دار نظر آئے۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے متحدہ اپوزیشن کیساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ذاتی یا پارٹی مفاد کیلئے نہیں ، معاہدے اور مطالبے کی ایک ایک شق پاکستان کےعوام کیلئے ہے۔

    ایم کیو ایم کے کنوینئر نے مزید کہا کہ امید ہے ایسی جمہوریت ہوجس کےثمرات عام پاکستانیوں کی رہلیز پر پہنچیں، ہم سب نے ذاتی مفاد پر پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا ہے ، امید کرتا ہوں اس باردعوؤں ،وعدوں سے زیادہ ارادے اپنے پاس رکھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی انہیں امیدوں کیساتھ آپ کیساتھ شریک سفرہوئےہیں، ہمارے معاہدےکی ایک ایک شق عوام کیلئےہے، ہم نےتمام سیاسی مفادات پرپاکستان کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔