Tag: حکومت مخالف مارچ

  • مولانا کو بڑا دھچکا، آزادی مارچ کے حوالے سے پاکستان علما کونسل کا بڑا اعلان

    مولانا کو بڑا دھچکا، آزادی مارچ کے حوالے سے پاکستان علما کونسل کا بڑا اعلان

    گوجرانولہ: پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس کسی بھی انتشار اور فساد کی حمایت نہیں کریں گے اور نہ ہی آزادی مارچ کے لیے کسی طالب علم یا استاد کو کوئی چھٹی دی جائے گی۔

    گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، مسجد اور مدرسے ماضی میں کسی انتشار اور فساد میں شامل ہوئے اور نہ مستقبل میں ایسا ہوگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے لیے مدارس کے طالب علموں کو کوئی چھٹی نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کوئی بچوں کو زبردستی مارچ میں شریک کرسکتا ہے۔مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ انتشارپھیلانےوالوں کوعوام کے ساتھ مل کر روکیں گے اور 27 اکتوبر کو بھارت کےخلاف ملکی سطح پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: جامعہ بنوریہ نے فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کر دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز  جامعہ بنوریہ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کا اعلان کیا، مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اس سے دنیا کو اچھا تاثر نہیں جائے گا، مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں لہذا انہیں کوئی بھی شخص سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے۔ جامعہ بنوریہ کے مہتمم کا مزید کہنا تھا کہ تمام مدارس سے درخواست ہے کہ اپنے طلبہ کو مارچ یا دھرنے میں شریک نہ کریں۔

  • مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کا اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کا اعلان

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کئی دن کی ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد آخر کار آزادی مارچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا، فیصلہ کیا ہے 27 اکتوبر کو ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آزادی مارچ کی تاریخ سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ملک بھر سے اس مارچ میں قافلے شریک ہوں گے۔

    انھوں نے کہا ملک خطرناک صورت حال پر ہے بقا کا سوال پیدا ہو گیا ہے، ہم اب پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس حکومت کو گھر بھیج کر دکھائیں گے۔

    تازہ ترین:  فضل الرحمان بلاول بھٹو ملاقات بے نتیجہ، پی پی چیئرمین میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ

    مولانا نے کہا 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، آزادی مارچ میں کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے، آپ دیکھیں گے 15 لاکھ سے کم لوگ نہیں ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے، کوئی ضروری نہیں کہ بلاول بھٹو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتا۔

    انھوں نے مزید کہا ہماری اداروں سے تصادم کی پالیسی نہیں، اسلام آباد آنا پُر امن ہوگا، اداروں سے کسی قسم کا تصادم نہیں ہوگا، اداروں کا احترام کرتے ہیں، آزادی مارچ پرامن ہوگا۔

    واضح رہے کہ پریس کانفرنس سے قبل مولانا فضل الرحمان کی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اہم بیٹھک ہوئی تھی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں میں آزادی مارچ اور دھرنے اور ممکنہ لاک ڈان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تاہم یہ ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے درمیان کوئی فارمولا طے نہیں ہو سکا، بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔

  • جماعت اسلامی بھی حکومت کے خلاف،30 اکتوبر کو مارچ کا اعلان

    جماعت اسلامی بھی حکومت کے خلاف،30 اکتوبر کو مارچ کا اعلان

    لاہور : جماعت اسلامی حکومت کے خلاف عملی طور پر میدان میں آگئی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف 30 اکتوبر کو لاہور میں حکومت مخالف مارچ کا اعلان کردیا، لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ احتجاج کی نوبت وزیر اعظم نواز شریف کے رویے کی وجہ سے آئی۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 30 اکتوبر کو حکومت مخالف مارچ کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے رویے اور وعدہ خلافیوں نے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا ہے۔

    اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا، سراج الحق

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ٹی وی اور پارلیمنٹ میں اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا لیکن بعد میں مکر گئے، حکومت احتساب کے معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔

    یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کے چار شعبوں کی منتقلی کےخلاف جماعت اسلامی نے کمر کس لی

    لیاقت بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے 26 اکتوبر کو قانون دانوں کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

  • بنکاک:حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی،عوام مارچ جاری

    بنکاک:حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی،عوام مارچ جاری

    تھائی لینڈ میں حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ہزاروں مظاہرین حکومت مخالف مارچ میں شریک ہونا شروع ہوگئے۔

    بنکاک میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم شیناوترا کی برطرفی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، اگلے ہفتے مظاہرین کی جانب سے شہر بھر میں اہم شاہراؤں اور سرکاری دفاتر کو بلاک کرنے کی منصوبی بندی کی گئی ہے۔

    حکومت نے فروری میں انتخابات کا اعلان کیا ہے تاہم عوام نے ہونے والے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرتے دوبارہ منتخب ہونے میں کامیاب ہوجائینگی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بدعنوان قیادت نہیں چاہتے اس لئے احتجاج جاری رہے گا۔