Tag: حکومت مخالف مظاہروں

  • بنگلہ دیشی حکومت  کا امریکا میں حکومت مخالف مظاہروں میں پاکستانی طلبا کے ملوث ہونے کا دعویٰ، دفتر خارجہ کا ردعمل

    بنگلہ دیشی حکومت کا امریکا میں حکومت مخالف مظاہروں میں پاکستانی طلبا کے ملوث ہونے کا دعویٰ، دفتر خارجہ کا ردعمل

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا بنگلہ دیشی حکومت کے امریکا میں حکومت مخالف مظاہروں میں پاکستانی طلبا کے ملوث ہونے کے دعویٰ پر ردعمل سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بنگلہ دیشی حکومت کے امریکا میں حکومت مخالف مظاہروں میں پاکستانی طلبا کے ملوث ہونے کے دعویٰ کو مسترد کردیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دعوؤں کی تصدیق کےلیےکوئی رپورٹس نہیں، ڈھاکہ میں مشن نےبھی بنگلہ دیش میں پاکستان طلبا کو احتجاج سے دور رہنےکی ہدایت کی تھی۔

    ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے مانچیسٹر ایئرپورٹ پر تشدد کی رپورٹس دیکھی ہیں، ہمارا مشن ہاکستانی برادری اور انتظامیہ سے رابطہ میں ہے، ویڈیو میں موجود نوجوان دہری شہریت کے حامل تھے۔

  • کیف: یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی آگئی

    کیف: یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی آگئی

    یوکرائن میں مظاہروں پر پابندی کے نئے قانون کے خلاف حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی آگئی، پولیس سے جھڑپوں کے دوران متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

    یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں مظاہرین نے پولیس اور پارلیمنٹ کے راستے میں موجود تمام رکاوٹوں کو ختم کردیا، حکومت مخالف مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے حکومت کے خلاف ریلی میں شرکت کی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

    حکومت کیخلاف نکالی جانیوالی ریلی اس سال کی سب سے بڑی ریلی ہے، حکومت نے کچھ دن قبل مظاہروں کو ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی تھی، جسکی رو سے مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    دوسری طرف یوکرائن حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے اور ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا ۔
       

  • احتجاج روکنے کیلئے یوکرائن کی پارلیمنٹ نے قانون منظور کرلیا

    احتجاج روکنے کیلئے یوکرائن کی پارلیمنٹ نے قانون منظور کرلیا

    یوکرائن میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے یوکرائن کی پارلیمنٹ نے قانون منظور کرلیا۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس قانون کے تحت بیرون ملک سے مالی مدد حاصل کرنے والی غیر سرکاری تظیمیں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گی، قانون پر عمل نہ کرنے پر انہیں غیر ملکی ایجنٹ بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

    اس قانون کی منظوری پر اپوزیشن نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا، اس قانون کی منظوری کے لئے ابھی صدر کے دستخط باقی ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرائن کی پارلیمنٹ نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں گرفتار ہونے والے مظاہرین کی سزا معاف کرنے پراتفاق کیا تھا۔
       

  • بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

    بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

    بحرین کے دارالحکومت منامہ میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

    رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے بحرین کے جھنڈے اور قیدیوں کی تصاویر اٹھا رکھے تھے اور اس موقع پر وہ حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے۔

    دوسری جانب بحرینی حکومت کی جانب سے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے، یاد رہے کہ حکومت نے بحرین میں گزشتہ ماہ سے ملک بھرمیں مظاہرے اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  • ترکی:حکومت مخالف مظاہرے جاری، 36افراد کے خلاف مقدمہ درج

    ترکی:حکومت مخالف مظاہرے جاری، 36افراد کے خلاف مقدمہ درج

    ترکی میں جاری گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے الزام میں چھاتیس افراد کے خلاف الزام عائد کردیا ہے۔

    ترکی میں پراسیکیوٹرز کے فیصلے کے خلاف مظاہرین نے سخت احتجاج کیا، مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے پولیس کی بھاری تعداد موجود تھی، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے کاروائی کی تو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے مظاہرین کےخلاف آنسو گیس کا سخت استعمال کیا۔