Tag: حکومت مخالف مظاہرین

  • ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    ہانگ کانگ: ہزاروں جمہوریت پسندوں کی سرکاری ہیڈعمارتوں پردھاوا بولنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، پولیس اور مظاہرین کے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ہانگ کانگ میں دوماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں حکام کی جانب سے ردِ عمل ظاہر نہ ہونے پر مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔

    پولیس نے لاٹھی چارج اور پیپر اسپرے کا استعمال کیا جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئندہ انتخابات جہوری طریقے سے کروائیں جائیں۔

  • کیف: یوکرائن میں صدر کی رہائشگاہ کیجانب مظاہرین کا مارچ

    کیف: یوکرائن میں صدر کی رہائشگاہ کیجانب مظاہرین کا مارچ

    یوکرائن میں حکومت مخالف سینکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت کیف میں صدر وکٹر یانوکووچ کے خلاف کار ریلی کے ذریعے صدر کی رہائش گاہ کی جانب مارچ شروع کر دیا۔

    دارالحکومت کیف میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے، مظاہرین نے صدر وکٹر یانوکووچ کے خلاف کار ریلی نکالی، مظاہرین نے صدر کیخلاف نعرے بازی اور انکے استعفے کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے موجود ہے۔

    یوکرائن میں مظاہروں کا سلسلہ اس وقت سے جاری ہے، جب یوکرائن کے صدر نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے سے انکار کر دیا تھا۔
        

       

  • امریکی سینیٹ کی یوکرائن حکومت کے خلاف قرارداد منظور

    امریکی سینیٹ کی یوکرائن حکومت کے خلاف قرارداد منظور

    امریکی سینیٹ نے یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے پر یوکرائن کے خلاف پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی۔

    یوکرائن میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سینیٹرز نے یوکرائن حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف حکومتی طاقت کے استعمال پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ایک قرارداد کی منظوری دے دی۔

    جس میں ویزا پر پابندی اور ذمہ دار افراد کے اثاثے منجمد کرنے کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کو کہا گیا تھا، یوکرائن اور روس پہلے ہی امریکی اقدامات کو روس اور یوکرائن کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی کرنے کے مترادف قرار دے چکا ہے۔

    یوکرائن میں مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا تھا، جب یوکرائن کے صدر وکٹر یانوکووچ نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔