پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی، اس سلسلے میں بات چیت بھی ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت میں شامل ہونے پر گفت و شنید ہوئی ہے، تاہم ن لیگ کی پی پی سے پنجاب حکومت میں شمولیت پر ابھی بات نہیں ہوئی۔
حکومت میں پی پی کی شمولیت سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کی پیپلزپارٹی سے حکومت میں شمولیت پرچند ہفتے پہلے بات ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی
اس سے قبل بھی اس طرح کی خبریں آچکی ہیں کہ پیپلزپارٹی پر حکومت کا حصہ بننے کیلئے بیرونی، اندرونی دباو بڑھ رہا ہے، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کےلیے ماضٰ میں بھی رابطے کیے ہیں۔
پیپلزپارٹی کو براہ راست اور دوستوں کے ذریعے پیغامات بھجوائے جاتے رہے ہیں، حکومت بننے کے بعد سے ن لیگ نے شمولیت کیلئے پی پی سے متعدد بار رابطے کئے۔
پی پی زرائع کا کہنا تھا کہ ماضی میں آصفہ بھٹو کی حلف برداری کے دن بھی حکومت کا حصہ بننے کی آفر ملی تھی، جس میں پیپلزپارٹی کو وفاق، پنجاب حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی گئی۔
https://urdu.arynews.tv/shahbaz-sharif-invited-bilawal-bhutto-pm-house/