Tag: حکومت پر تنقید

  • حکومت قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کی تحریک لائے حمایت کریں گے، احسن اقبال

    حکومت قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کی تحریک لائے حمایت کریں گے، احسن اقبال

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کی تحریک لائے تو اس کی غیرمشروط حمایت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی نائب صدور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکومت ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا کے اختتام پر کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری کرنا چاہئے تھا، عمران خان کے دورہ امریکا پرکوئی اعلامیہ ہی جاری نہیں کیا گیا۔

    نون لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے نواز شریف سے جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لینے کے اعلان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ناخوشگوار صورت حال کی ذمہ داری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر ہوگی۔

    مزید پڑھیں: ہمیں گرفتاری سے نہ ڈراؤ، ہر قربانی دیں گے، احسن اقبال

    واضح رہے کہ دو روز قبل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں گرفتاری سے نہ ڈراؤ ہم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، حکمران خود کو گورباچوف ثابت کررہے ہیں، گورباچوف نے بھی اصلاحات کے نام پر روس کو تباہ کیا، ان کو اصلاحات کی الف ب بھی نہیں پتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے پاس کوئی معاشی ٹیم نہیں ہے، ان کے پاس صرف کردار کشی اور انتقام کا ایجنڈا ہے، ورلڈ بینک نے کہا تھا پاکستان کی اقتصادیات 2018 اور 19 میں 6 فیصد رہے گی، اب کیوں پاکستان کی ترقی 2.8 فیصد تک گر گئی ہے۔

  • ہمیں گرفتاری سے نہ ڈراؤ، ہر قربانی دیں گے، احسن اقبال

    ہمیں گرفتاری سے نہ ڈراؤ، ہر قربانی دیں گے، احسن اقبال

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گرفتاری سے نہ ڈراؤ، ہر قربانی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران خود کو گوربا چوف ثابت کررہے ہیں، گوربا چوف نے بھی اصلاحات کے نام پر روس کو تباہ کیا، ان کو اصلاحات کی الف ب بھی نہیں پتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو عملاً مفلوج کردیا گیا ہے، سی پیک کے پہلے فیز کے منصوبے مکمل ہوگئے ہیں، ہم نے برق رفتاری سے بجلی کمی پوری کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی تھی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ریلوے میں نئے سگنل لگنے تھے، ٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر تک بڑھانی تھی، ریلوے کے لیے 40 ارب کا بجٹ کم کرکے 16 ارب کردئیے، ایم ایل ون کے لیے بجٹ میں فنڈ ہی نہیں رکھے گئے ہیں، ایم ایل ون منصوبے پر شیخ رشید کسے بے وقوف بنارہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”پچیس جولائی کو حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”احسن اقبال” author_job=”رہنما مسلم لیگ ن”][/bs-quote]

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ضروری نہیں کہ جاری کھاتوں کا خسارہ نقصان دہ ہو، عمران خان پالیسیوں سے ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں، باجوہ صاحب سے کہوں گا حکومت انہیں غلط معلومات دے رہی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت کے پاس کوئی معاشی ٹیم نہیں ہے، ان کے پاس صرف کردار کشی اور انتقام کا ایجنڈا ہے، ورلڈ بینک نے کہا تھا پاکستان کی اقتصادیات 2018 اور 19 میں 6 فیصد رہے گی، اب کیوں پاکستان کی ترقی 2.8 فیصد تک گر گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں گرفتاری سے نہ ڈراؤ، ہم ہر قربانی دیں گے، کسی کو میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے نہیں دیں گے، ہمارے دور میں تحریک انصاف نے 200 سے زائد جلسیاں کیں، جلسوں کے دوران 24، 24 گھنٹوں کی کوریج لی، اب ہم پر جلسے کرنے پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہم پاکستان، عوام اور آئین کی حفاظت کریں گے اور 25 جولائی کو حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا، جس کی جڑیں عوام میں نہیں ہوں گی وہ زیادہ دیر چل نہیں پائے گا۔

  • بجٹ کی منظوری پر بلاول بھٹو کا شدید ردعمل، کل گوجر خان میں جلسے کا اعلان

    بجٹ کی منظوری پر بلاول بھٹو کا شدید ردعمل، کل گوجر خان میں جلسے کا اعلان

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ کو زبردستی پاس کرایا گیا، ہمارے دو ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پارلیمان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو بجٹ پاس کیا ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، موجودہ اسپیکر جیسے ایوان چلا رہے ہیں، ایسا آمروں کے دور میں بھی نہیں ہوا۔ آپ نے ہمارے دو ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے۔

    انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے دھاندلی کرکے بلز پاس کرائے، سندھ اور تھر پر حملہ کیا، میرے صوبے اور میرے تھر کا معاشی قتل ہورہا ہے، یہ ظالمانہ اقدام ہے۔

    مزید پڑھیں: قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کا خون چوسا جارہا ہے۔ کسانوں مزدوروں کا معاشی قتل ہورہا ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا اس بجٹ میں ایک بھی نوکری نہیں دی۔ عوام کب تک برداشت کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آپ غریبوں پر بوجھ ڈال کر امیروں کو ریلیف دے رہے ہیں، میں اس ظلم کے خلاف باہر نکل رہا ہوں، کل گوجر خان میں پیپلزپارٹی کا جلسہ ہے، جلسے میں بتاؤں گا کس طریقے سے ملک کا بیڑہ غرق کیا گیا ہے۔

  • قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس، حکومت پر تنقید

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس، حکومت پر تنقید

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بلایا، اپوزیشن لیڈر نے اجلاس میں کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، قومی ترقی بھی ختم ہوگئی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی 3 گنا اور ڈالر آسمان پر پہنچ گیا ہے، نا اہل حکومت نےعام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اپوزیشن بجٹ کو نام نہاد احتساب میں گم نہیں ہونے دے گی، عوام دشمن بجٹ کے خلاف سیاسی جماعتوں کا جمع ہونا خوش آیندہے، عوام کو اپوزیشن سے توقعات ہیں، سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اپنے نہیں پاکستان کے مفاد اور عوام کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت مخالفین کی گرفتاریوں میں مہنگائی کو چھپانا چاہتی ہے، مسئلہ نواز شریف یا آصف زرداری کی گرفتاری کا نہیں، سوال یہ ہے ملک اور قوم کس طرف جا رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ فیصلے پارلیمنٹ کرے گی یا پھر دوسرے ادارے؟

    اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بی این پی مینگل کے ارکان نے بھی شرکت کی، آغا حسن مینگل نے کہا کہ اگر 6 نکات پر اپوزیشن ان کا ساتھ دے تو وہ بھی ساتھ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی جائے، ہم اپوزیشن کے ساتھ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ بلاول بھٹو کا مؤقف تھا کہ بجٹ تقریر سنیں گے، عوام دشمن بجٹ ہوا تو احتجاج کریں گے۔

  • پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کی یرغمال بن چکی ہے: حمزہ شہباز

    پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کی یرغمال بن چکی ہے: حمزہ شہباز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈوبتی معیشت کے پیچھے نیب کا بڑا ہاتھ ہے، دوسری طرف پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کی یرغمال بن چکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے، حمزہ شہباز نے کہا کہ اس ملک کو نیب نے یرغمال بنا لیا ہے، غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگئی ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر چڑھ کر سہانے خواب دکھائے گئے تھے، آج قوم پوچھتی ہے کہاں ہے وہ نیا پاکستان۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ میٹرو بس کے پی کا تخمینہ ایک کھرب سے تجاوز کر چکا ہے، نیب خسرو بختیار سے کیسز سے متعلق نہیں پوچھتی، لیکن نواز شریف، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نظر آتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  عوام کو بتایا جائے کہ ان کا حق کہاں کہاں چھینا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

    ان کا کہنا تھا کہ احتساب تو مشرف نے 10 سال شریف خاندان کا کیا تھا، ہم دوغلے احتساب اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، اللہ نالائقوں کے شر سے پاکستان کو بچائے، نئے بجٹ میں 700 ارب کے نئے ٹیکس لگنے والے ہیں۔

    خیال رہے کہ حکومت پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے مسلسل تنقید جاری ہے، آج لاڑکانہ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو پتا ہونا چاہیے کہ ان کا حق کہاں کہاں چھینا جا رہا ہے، عوام کو اس بارے بتایا جائے، اسلام آباد میں بیٹھ کر فیصلے کٹھ پتلی کر رہا ہے جسے ہم برداشت نہیں کر سکتے۔

  • ملک جمہوری مسائل سے دوچار ہے، سندھ کو فنڈز نہیں مل رہے: بلاول بھٹو زرداری

    ملک جمہوری مسائل سے دوچار ہے، سندھ کو فنڈز نہیں مل رہے: بلاول بھٹو زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان جمہوری مسائل سے دوچار ہے، وفاق سندھ کو اس کا حق نہیں دے رہا، سندھ کو فنڈز ملیں تو اسپتالوں اور اسکولوں سمیت دیگر مسائل حل ہوں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی بحران ہے، مہنگائی کے سونامی میں عوام ڈوب رہے ہیں، پیپلز پارٹی بہادروں کی جماعت ہے ہر صورت حال کا مقابلہ کر رہی ہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ افسوس ہمارے وزیر اعظم کالعدم تنظیموں اور مودی کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے، وہ صرف اپوزیشن کے خلاف ایکشن لے سکتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے ہمارے 3 مطالبات ہیں، وفاقی حکومت 3 وزرا کو کالعدم تنظیموں سے گٹھ جوڑ پر ہٹائے۔

    یہ بھی پڑھیں: میں نے ایک بار پھر بلاول کو معاف کیا: شیخ رشید احمد

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے سیاسی مخالفین سے کہا کہ آپ سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے، یہ مجھے بھی اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے، مجھے الیکشن ہرانے کی منصوبہ بندی کافی وقت سے جاری تھی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 3 مرتبہ کے وزیر اعظم کو انتخابی مہم کے دوران بیٹی سمیت گرفتار کیا گیا، اور آصف زرداری کو ایک فون پر سزا دی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ آج ریلوے وزیر شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مجھ سے بچ کر کھیلیں، لوگ بیچ بچاؤ کروا رہے ہیں، میں نے ایک بار پھر بلاول کو معاف کیا۔

  • حکومت پر تنقید میں آئین سے تجاوز نہیں کریں گے، خواجہ آصف

    حکومت پر تنقید میں آئین سے تجاوز نہیں کریں گے، خواجہ آصف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید میں آئین سے تجاوز نہیں کریں گے، ہم دھرنوں کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں آج خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق نے اچھی تقریر کی ہے۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف کی رائے ضرور ہوتی ہے مگر فیصلے شہباز شریف کرتے ہیں: خواجہ آصف” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اچھی تقریر کی، اپوزیشن نے اپنا تعمیری کردار ادا کیا، ہم حکومت پر تنقید میں آئین سے تجاوز نہیں کریں گے، لیکن حکومت کو کیسے دوام دوں گا میں تو چاہوں گا حال برا ہو۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی رائے ضرور ہوتی ہے مگر فیصلے شہباز شریف کرتے ہیں، پارلیمانی اور انتظامی فیصلوں کے لیے شہباز شریف ہم سے مشورہ کرتے ہیں۔

    سابق وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات پر افسوس کا اظہار کر سکتا ہوں، اب سیاست صرف فائدے کے لیے ہو رہی ہے، جس نے بھی فائدے کے لیے سیاست کی وہ ساکھ کھو بیٹھتا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  موجودہ صورتحال میں وزیراعظم سے لازمی تعاون کریں گے، آصف زرداری


    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست صرف ان کی ذاتی فائدے کے لیے ہے، جب کہ خاندانی سیاست کا معاملہ پوری دنیا میں ہے، امریکا کی تاریخ خاندانی سیاست سے بھری پڑی ہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا دعویٰ غلط ہے کہ ہم حلف اٹھانا نہیں چاہتے تھے، ن لیگ بڑے دھچکوں کے باوجود اوپر آ رہی ہے، گزشتہ 5 سال دھرنے اور لاک ڈاؤن کیے گئے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ملاپ نے میثاق جمہوریت کو جنم دیا، نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات بالکل ہو سکتی ہے۔

  • عوام کو اب پاکستان پیپلزپارٹی کا دور یاد آئے گا، خورشید شاہ

    عوام کو اب پاکستان پیپلزپارٹی کا دور یاد آئے گا، خورشید شاہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کو اب پاکستان پیپلزپارٹی کا دور یاد آئے گا،ٹیکس کےنئےنظام سے لگتا ہے عمران خان کی حکومت ٹیکس لگانےکیلئے ہی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلدیاتی نظام خالصتاً صوبائی معاملہ ہے، حکومت پورے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے، وفاقی حکومت صرف پنجاب یا کے پی سے متعلق فیصلہ کرسکتی ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا عوام کو سہانے خواب دکھائے گئے کہ دودھ کی ندیاں بہا دیں گے، دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر پیسا واپس لاؤں گا، گیس، پٹرول و دیگر چیزوں پر ٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سسٹم ٹھیک کرنے کے لئے ایف بی آرچیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے، دنیا میں سب سے کم ٹیکس ریشو پاکستان کا ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کو اب پاکستان پیپلزپارٹی کا دوریادآئےگا، پیپلزپارٹی نے کبھی غریب کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کیں، منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہےعمران خان غریبوں پر ٹیکس لگانے آئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : عمران خان نے جو وعدے کئے 30سالہ کیریئرمیں نہیں سنے، خورشید شاہ

    یاد رہے چند روز قبل پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حکومت کو کام کرنے دیں، عمران خان نے جو وعدے کئے تیس سالہ کیریئرمیں نہیں سنے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہنا تھا ہم چاہتے ہے کہ ملک میں جمہوریت ہو، 5 سال مکمل کرنے کا سابقہ حکومت کو بھی موقع دیا تھا، موجودہ حکومت کو بھی موقع دیں گے کہ وہ اپنے وعدے پورےکرے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت نےعوام سےکیے وعدےپورے نہ کیے تو احتجاج کرینگے، 50 لاکھ گھروں کیلئے 5 ہزار کھرب کی رقم چاہیے۔