Tag: حکومت پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نےای گورننس پرمبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے آن لائن سروس کا آغاز ہوگیا، بلڈرز، ڈویلپرز، کے لیے اجازت نامے ایک کلک کے ذریعے میسر ہوں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کرائیں،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن پورٹل کا اجرا ہوچکا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ون ونڈو سروس کا دائرہ کار وسیع کر کے عوام کی دہلیز تک پہنچا دیاگیا ہے،اس سے پہلے یہی کام مہینوں اور اکثرسالوں میں مکمل ہوتے تھے۔

    بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹس کے منجمد فنڈ بحال کر دیے ہیں،پنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا،فنڈ کے استعمال میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے۔

  • حکومت پنجاب آج 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی

    حکومت پنجاب آج 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اپنی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے آج پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کاخصوصی اجلاس آج ہوگا جس میں صوبائی وزرا، مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اورسیکرٹریز شریک ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کی جائےگی۔

    سردار عثمان بزدار نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ 2 سال میں صوبے کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات کیے،پنجاب کو بہتر سے بہترین بنانے کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مختصر ترین مدت میں ریکارڈ پالیسیاں اور قوانین منظور کرائے، ہماری پالیسی میرٹ اور شفافیت ہے، کسی کو انحراف کی اجازت نہیں دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، ہر محکمے کی اوور ہالنگ کی جا رہی ہے۔

  • تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے بڑی خبر

    تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے بڑی خبر

    لاہور : حکومت پنجاب نے بھی تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا اور تعمیرات سے متعلق اجازت ناموں کا کاون ونڈو سسٹم متعارف کرا دیا، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے میں انقلابی اصلاحات سےکرپشن اور تاخیری حربوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب نے بھی تعمیراتی شعبے کےلیےخصوصی پیکیج کا اعلان کردیا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تعمیراتی شعبے سےمتعلقہ اجازت ناموں کا ون ونڈو سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے، متعلقہ این او سی اور نقشہ جات کی منظوری اب ای خدمت مراکز سے ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ای خدمت مراکز میں ضروری اجازت نامے بغیررشوت اور آسانی سےمل سکیں گے اور اب عوام کو اب فائلیں اٹھائے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سےمتعلقہ خدمات کےاین او سی کےلیے ٹائم فریم مقرر کر دیا ہے، مقررہ مدت میں این او سی اور اجازت نامے جاری کرنے کی پابند ی ہوگی اور رہائشی یا کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے نقشے کی منظوری 30 دن میں دینی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمرشلائزیشن یا لینڈ کنورژن کا این او سی 45 دن میں مہیا کیا جائے گا اور نئی ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری ڈیولپمنٹ اتھارٹیز سے 60 اورٹی ایم ایز سے 75 دن میں ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی میں ان خدمات کےلیےکئی کئی ماہ دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے تھے، تعمیراتی شعبے میں انقلابی اصلاحات سے کرپشن اور تاخیری حربوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ای گورننس سےمعمولات زندگی اورطرز زندگی کوبہتر بنایا جارہا ہے اور ہر سطح پر عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل ہیڈکوراٹرز میں ای خدمت مراکز میں ون ونڈوآپریشن شروع ہوچکا ہے، تعمیراتی شعبے سےمتعلقہ32 خدمات سمیت مجموعی طور پر 78 خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں، ایزآف ڈوئنگ بزنس کےلیےہمارے اقدامات معاشی بحالی کے ضامن ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں اور کاروباری حضرات کیلئے پنجاب کوموسٹ فیورٹ ڈیسٹی نیشن بنارہےہیں، دوسرےمرحلے میں اگست کےپہلے ہفتے سے خدمات کادائرہ ضلعی سطح تک بڑھائیں گے، جس سے 36اضلاع میں عوام تعمیراتی شعبے میں سہولت کیلئے ان خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے فرسودہ نظام کو عوام کی سہولت کےلیےآسان ترین بنادیا ہے، اقدام سے نہ صرف قیمتی وقت بچے گا بلکہ رشوت کا بھی خاتمہ ہو گا۔

  • حکومت پنجاب کے  لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے

    حکومت پنجاب کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے

    لاہور : حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے سیحی برادری کوگرجا گھروں میں اتوارکےدن عبادت کرنے اور آٹو موبائل انڈسٹری کھولنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کمیٹی انسداد کورونا کا اجلاس ہوا، جس میں مسیحی برادری کوگرجا گھروں میں اتوارکےدن عبادت کرنےکی اجازت کا فیصلہ کیا گیا۔

    پنجاب میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور آٹو موبائل انڈسٹری کھولنےکی اجازت دےدی گئی جبکہ موبائل انڈسٹری سےملحقہ تمام انڈسٹریزکوبھی کام کرنےکی اجازت دے دی ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا کہ انٹرسٹی بس کھولنےکافیصلہ 20فیصدکرائےمیں کمی ہوگی، ایس او پیزکےمطابق شاپنگ مالزبھی کھول دیئے جائیں گے، پاورلومزاوراس سےمنسلک انڈسٹریزکھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور آٹوموبائلز اوراس سےمتعلقہ انڈسٹریز بھی کھول دی جائیں گی۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ یہ تمام فیصلے کابینہ کمیٹی انسدادکورونااجلاس میں کیےگئےہیں، اجلاس کی قیادت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےکی، وزیرقانون،اطلاعات، وزیرخزانہ ، وزیر صنعت وتجارت نے شرکت کی۔

    انھوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کافیصلہ عوام کو ریلیف دینےکےپیش نظرکیاگیاہے، پنجاب میں مزید صنعتوں میں نرمی دینےکافیصلہ بھی کیا ہے اور کہا کہ لو رسک انڈسٹری، موبائل ہینڈسیٹس انڈسٹری کھولی جائیگی جبکہ ٹوموبائل انڈسٹری 7 دن کھلے گی۔

  • کورونا کا پھیلاؤ، مخیر حضرات کی جانب راشن اور امدادی سامان کی تقسیم پر پابندی عائد

    کورونا کا پھیلاؤ، مخیر حضرات کی جانب راشن اور امدادی سامان کی تقسیم پر پابندی عائد

    لاہور : حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے حطرے کے پیش نظر مخیر حضرات کی طرف سے راشن اور امدادی سامان کی تقسیم پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کی مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے مخیر حضرات کی طرف سے راشن اور امدادی سامان کی تقسیم پر پابندی عائد کر دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    صوبائی حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق مخیر حضرات پی ڈی ایم اے کے ذریعے راشن تقسیم کرسکیں گے ، انفرادی سطح پر راشن کی تقسیم کے لیے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پابندی راشن کی تقسیم کے دوران ہجوم اکٹھا ہونے کے پیش نظر عائد کی گئی، کسی بھی جگہ ہجوم اکٹھا ہونے سے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات انتہائی زیادہ ہیں۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے غریب و مستحق خاندانوں کے لیے امدادی رقم میں اضافے کی منظوری دی تھی ، امدادی رقم میں فی کس 8 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے اب 25 لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کو امداد کی رقم 4ہزار سے بڑھا کر12ہزار روپے فی کس دی جائے گی، مستحق افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد12 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، غریب و مستحق افراد 7 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی مدد کیلئےوفاقی اور پنجاب حکومت یکسو ہیں، وزیراعظم لاک ڈاؤن کےباعث متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں مالی امداد مستحق خاندانوں کاحق ہے اور حکومت مستحقین تک امدادی رقم شفاف طریقہ کار کے تحت پہنچائے گی۔

  • حکومت پنجاب آج کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کیلیے بڑا اعلان کرے گی

    حکومت پنجاب آج کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کیلیے بڑا اعلان کرے گی

    لاہور : حکومت پنجاب کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر معاشی طور پر متاثر افراد کے لیے 50 ارب سےزائد کے معاشی پیکج کی منظوری دے گی، جس میں پنجاب کے50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزارسے5ہزار روپے تک دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب معاشی طور پر متاثر افراد کے لیے آج معاشی پیکج کی منظوری دے گی ، وزیر خزانہ 50 ارب سے زائد کا معاشی پیکج منظوری کیلئے پیش کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے50لاکھ افرادکوماہانہ 3ہزارسے5ہزار روپے تک دیےجائیں گے، مستحق خاندانوں کو دی جانے والی امدادی رقم کا فیصلہ وزیراعلی ٰ پنجاب کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب میں ماہانہ امداداحساس پروگرام سے دی جائے گی، متعلقہ ضلعی افسران فہرست تیار کریں گے، ضلعی افسران کی ٹیم نقدی کی صورتحال میں پیسے پہنچائے گی۔

    ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبرکےسوشل سیکیورٹی فیس، ای اوبی آئی فیس 2ماہ کی معاف کرنے، ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹیوں کےٹیکس2 ماہ کےلیےمعاف کرنے اور پنجاب کےاسکولوں کی فیسوں میں 50فیصدکٹوتی کافیصلہ کیا گیا ہے۔

    پنجاب میں قرضوں کی ادائیگیاں مؤخرکرتےہوئےگریس وقت دینے، بجلی کےبلوں سےمتعلق ملز، بڑے اداروں کو 2ماہ کےبلز ایک سال میں تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سہولتوں کی فراہمی کے لیے12ارب رکھے گئے ہیں، پنجاب اکنامک پیکج کی منظوری آج صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

  • کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، عثمان بزدار

    کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، عثمان بزدار

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی بینک اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے 35 کروڑ ڈالرکے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پروگرام اور نئے ماسٹر پلانز میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹے 15 نومبرسے بند کر رہے ہیں، ٹائر جلانے والی فیکٹریاں سیل، فصلیں جلانے اورآلودگی پھیلانے پرجرمانے کر رہے ہیں۔

  • پنجاب کے اندر4 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیز قائم کر رہے ہیں، میاں اسلم اقبال

    پنجاب کے اندر4 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیز قائم کر رہے ہیں، میاں اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ ماہ میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب کے اندر 4 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیز قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ساڑھے 10ارب ڈالر قرضہ واپس کیا ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مشکل ریفارمز کیے، ریونیو میں 30 فیصد بہتری آئی، عوام کو مالی مشکلات کا ہمیں اندازہ ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ کچھ ماہ میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آئے گی، کوئی وزیر وسائل کا ناجائز استعمال نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے پاکستان کے لے کام کرنا ہے۔

    دنیا میں ہم نریندر مودی کا چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے، میاں اسلم اقبال

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کسی اور ایجنڈے پر دھرنا چاہتے ہیں، مولاناصاحب بچوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مدرسے کے بچوں کو ڈنڈوں کے ساتھ آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، بچوں کو اشتعال دلانے سے انارکی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر کسی کو نہیں روک رہے۔

  • حکومت پنجاب کا تیزاب گردی کی شکار لڑکیوں کے لیے وظیفے کا اعلان

    حکومت پنجاب کا تیزاب گردی کی شکار لڑکیوں کے لیے وظیفے کا اعلان

    گجرات: حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی شکار لڑکیوں کے لیے وظیفے کا اعلان کر دیا.

    یہ اہم اعلان ترجمان وزیر اعلی پنجاب شہباز گل نے گجرات میں تیزاب گردی کی شکار لڑکی کے گھر آمد کے موقع پر کیا. شہبازگل نےوزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سےورثا کو 5 لاکھ کا امدادی چیک بھی دیا.

    شہباز گل نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے سڑکیں پل نہیں بنائے، توجہ قرض اتارنے پر رہی، ایک سال انسان کی فلاح و بہبود کی پالیسی پر عمل لیا، آئندہ سال اس پر مزید توجہ دی جائے گی.

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی، تیزاب گردی کرنے والے  کے خلاف پراسیکوشن انجام تک پہنچائی جائے گی.

    مزید پڑھیں: کراچی میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ، شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    شبہاز گل نے کہا کہ تیزاب گردی روکنے کے لیے قانون سازی کر لی ، تیزاب گردی کا شکار بچیوں کوماہانہ وظیفہ دیا جائے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ملک کے کسی بھی حصے میں سانحات کے متاثرین کی مدد کرے گی، ہمارے توجہ ملک کی اور انسانوں کی فلاح پر مرکوز ہے.

  • پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے3ارب81کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

    پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے3ارب81کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

    لاہور : صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 3ارب 81کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصییلات کے مطابق حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 22 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی3 ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3ارب 81کروڑ 75 لاکھ 81ہزار روپے کی منظوری دی۔

    جبکہ ایگریکلچر اور فشریز وائلڈ لائف اینڈ فارسٹی سیکٹرز کی 3 ترقیاتی اسکیموں کل لاگت 58 ارب 24 کروڑ 13لاکھ 77 ہزار روپے کو پی ڈی ڈبلیو پی فورم کی سفارشات کے ساتھ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی۔

    اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

    صوبائی ورکنگ پارٹی کے 22ویں اجلاس میں جن 3 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی گئی ان میں کنوگوئی کے مقام پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے قیام (فیز I-) کیلئے 2 ارب 14 کروڑ 61 لاکھ 31 ہزار روپے۔

    مظفر گڑھ میں گنیش واہ کینال سے لے کر کچہری چوک (کل لمبائی 2 کلومیٹر) دو رویہ سڑک کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 44 کروڑ 37 لاکھ 72 ہزار روپے اور راولپنڈی میں راوت ہراکا دھودھیال روڈ(راوت تا جوڑیاں) لمبائی 36 کلومیٹر (فیز Iترمیمی) کی تعمیر و مرمت، کشادگی و بحالی کیلئے ایک ارب22کروڑ76لاکھ 78 ہزار روپے شامل ہیں۔