Tag: حکومت کی انتقامی کارروائیوں

  • تحریک انصاف کا حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

    لاہور : تحریک انصاف نے حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

    عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج زمان پارک میں طلب کر لیا ہے ، جس میں عمران خان سینئر رہنماؤں سے موجوہ صورتحال پرحکمت عملی پرمشاورت کریں گے۔

    پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ حکومتی انتقامی کارروائیوں پر پارٹی آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں پارٹی کے سینئر وکلا بھی شریک ہوں گے، جن سے حکومت کی جانب سے الیکشن میں تاخیر کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں کے ردعمل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

    عمران خان نے اجلاس کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت دے دی ہے۔