Tag: حکومت کے خلاف

  • تحریک انصاف کا ملک بھر میں حکومت کے خلاف پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

    لاہور: تحریک انصاف نے ملک بھر میں حکومت کے خلاف پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان نے صوبوں میں حکومت کیخلاف احتجاج کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کیلئے سرگرم ہیں۔

    تحریک انصاف نے ملک بھر میں حکومت کے خلاف پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف نے صوبوں میں حکومت کیخلاف احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

    عمران خان کی جانب سے احتجاج میں مہنگائی اور معاشی صورتحال اور جلد انتخابات کا بیانیہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہر یوسی سے ایک ایک ہزار ممبر فارم فل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کے ساتھ ڈور ٹو ڈور مہم بھی جاری رکھی جائے گی۔

    ہر یوسی سے ایک ہزار کارکنوں پر مشتمل متحرک ٹیم بنائی جائے گی، دو ہفتےبعد عمران خان نے خود بھی احتجاج میں شریک ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

  • عمران خان کی معاشی ٹیم کی جانب سے حکومت کے خلاف تیار وائٹ پیپر کے نکات سامنے آگئے

    لاہور : عمران خان کی معاشی ٹیم کی جانب سے حکومت کے خلاف تیار وائٹ پیپر کے نکات سامنے آگئے، جس میں کہا گیا ہے کہ عام آدمی کی مشکلات میں پہلے سے دو سو فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وفاقی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کے معاملے پر عمران خان کی معاشی ٹیم کی جانب سے تیار وائٹ پیپر کے نکات سامنے آگئے۔

    وائٹ پیپر میں تمام اندرونی اور بیرونی معاشی پالیسیوں کو سامنے لایا گیا ہے اور مہنگائی میں پچھلے 8ماہ میں کتنا اضافہ ہوا،وائٹ پیپر میں اعدادوشمار شائع کئے گئے ہیں۔

    وائٹ پیپر کے مطابق اہم اشیا میں 45 فیصد اضافہ اور عام آدمی کی مشکلات میں پہلے سے دو سو فیصد اضافہ ہوا۔

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور شارٹج سے امپورٹ میں کمی آئی، ناکام معاشی پالیسیوں سے پاکستان کی انڈسٹری کو سخت دھچکا لگا۔

    عمران خان کی معاشی ٹیم نے بتایا کہ پچھلے آٹھ ماہ میں لاکھوں ہنر مند افراد بے روز گار ہوئے، غیر دانشمندانہ اقدامات سےزراعت کو بھی نقصان کا سامنا رہا۔

    وائٹ پیپر میں کہنا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں کسانوں کوسخت معاشی مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی عوام کی جیبوں پراضافی بوجھ پڑا۔

    وائٹ پیپر کے مطابق حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی گئی تاہم وائٹ پیپرکی مزید تفصیلات پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اپنے خطاب میں بیان کریں گے۔

  • نوازشریف کااعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنسزپرحکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

    نوازشریف کااعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنسزپرحکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

    لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنسز پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جو عدلیہ بحالی تحریک میں شامل نہ ہوا قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے خاندان کے افراد ، پارٹی رہنماﺅں اور کاررکنوں سے ملاقات میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر عدلیہ بچاﺅ تحریک کااعلان کر دیا۔

    نواز شریف نے کہا کہ اب انہیں قید وبند کی کوئی پرواہ نہیں، وکلا کے ساتھ مل کر عدلیہ بچاﺅ تحریک کا آغاز کیا جائے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گلی گلی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر پہرہ دو اور میرا پیغام پہنچا دو اگر اب حکومت کے خلاف مہنگائی اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف آواز نہ اٹھائی تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا نوازشریف نے مریم نواز کو بطور نائب صدر شاندار کارکردگی پر شاباش دی اور کہا عدلیہ بحالی تحریک میں ن لیگ نے بھرپور کردار ادا کیا ، ضرورت پڑی تو لیگی کارکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    مزید پڑھیں : ن لیگ کے جو لوگ نکل نہیں پا رہے ان کی جگہ جیل میں کفارہ ادا کر رہا ہوں، نواز شریف

    نوازشریف نےکہا پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے، تحریک انصاف نے کئی ماہ اسلام آباد مفلوج کیےرکھا ، آج پی ٹی آئی سے چھوٹا سا احتجاج بھی برداشت نہیں ہو سکا۔

    نوازشریف نے لیگی قیادت کو عید کے بعد مہنگائی کے خلاف باہر نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ووٹ کوعزت دو کے بیانیے کی پاداش پرجیل کاٹ رہا ہوں۔

    یاد رہے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ججز کے خلاف ریفرنسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہاتھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو 14 جون کا نوٹس جاری کیا ہے ،جلد وزیر قانون بریفنگ دیں گے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پاکستان عوامی تحریک کا حکومت کے خلاف بڑا احتجاج، تیاریاں جاری

    سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پاکستان عوامی تحریک کا حکومت کے خلاف بڑا احتجاج، تیاریاں جاری

    لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف احتجاج کی تیاریاں جاری ہے، کرسیاں پہنچا دی گئیں، لائٹیں لگ گئیں جبکہ حکومت نے کنٹینرز لگا کر مال روڈ کو بند کردیا، ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کل احتجاج کاآخری مرحلہ شروع ہوگا،احتجاج دھرنےمیں بھی بدل سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے حکومت مخالف احتجاج کیلئے مال روڈ پر تیاریاں جاری ہے، کرسیاں پہنچا دی گئیں اور لائٹیں بھی لگ گئیں، مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے بینیرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

    علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کل احتجاج کاآخری مرحلہ شروع ہوگا،احتجاج دھرنےمیں بھی بدل سکتا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے بھی کمرکس لی، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے بھی احتجاج میں بھرپورشرکت کااعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی احتجاج سے نمٹنے کیلئے کنٹینرز لگا کر مال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون نے قومی قیادت کو اکٹھا کردیا ہے اور ایسا ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ 17 جنوری کو شہباز شریف کا قاتل چہرہ دنیا کو دکھائیں گے اور سترہ جنوری کے احتجاج سے زینب سمیت دیگر معصوم بچیوں کو بھی انصاف ملے گا اور ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین بھی انصاف لے سکیں گے، مجھ سمیت تمام کارکنان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں شہباز شریف اور رانا ثنا کے استعفے لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


    مزید پڑھیں : 17 جنوری سے احتجاج شروع ہوگا، حکومتی خاتمے تک تحریک نہیں رکے گی: طاہر القادری


    یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے میاں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کیلئے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کہا تھا اب استعفے مانگے نہیں، لیے جائیں گے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 17 جنوری سے احتجاجی تحریک شروع ہوگی، ہمارے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں، ہم ظلم کا خاتمہ کریں گے حکومت کے خاتمے تک اب یہ تحریک نہیں رکے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔