Tag: حکومت

  • لانگ مارچ کے شرکاء سے کس طرح نمٹنا ہے؟ حکومت کی حکمت عملی سامنے آگئی

    لانگ مارچ کے شرکاء سے کس طرح نمٹنا ہے؟ حکومت کی حکمت عملی سامنے آگئی

    اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں، ریڈ زون کی باقاعدہ طور پر توسیع کردی گئی جبکہ پولیس اور ایف سی کی تربیت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون کی باقاعدہ طور پر توسیع کردی گئی۔

    ریڈ زون کا دائرہ زیروپوائنٹ تک بڑھا دیا گیا اور نقشہ بھی جاری کردیا، ریڈ زون میں پولس ،رینجرز اور فوج تعینات ہوگی اور لانگ مارچ کے شرکاء کو ریڈ زون داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے پولیس نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

    لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے پولیس اور ایف سی کی تربیت جاری ہے ، جس میں لانگ مارچ کے شرکا سے کس طرح نمٹنا ہے، بتایا جارہا ہے۔

    اسلام آباد کے باہر سے جو بھی دستے آرہے ہیں ان کو تربیت دی جارہی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظر ریڈ زون جانے والے مختلف راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔

  • حکومت تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے تیار، 9 رکنی کمیٹی تشکیل

    حکومت تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے تیار، 9 رکنی کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے9 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے حوالےسے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں ، کمیٹی لانگ مارچ سےمتعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلئے قائم کی گئی ہے۔

    اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔

    کمیٹی میں ایازصادق، خواجہ سعدرفیق اورقمر زمان کائرہ ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول، اے این پی کے میاں افتخار، مولانااسد اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئےہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

    شہباز شریف نے واضح کیا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں نہیں لینےدیں گے۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف

    اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ، حکومت موجودہ اسمبلیوں کی مدت مکمل کرنا چاہتی جبکہ پی ٹی آئی انتخابات کرانے پر زور دے رہی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف ہوا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں قبل از وقت انتخابات، میثاق معیشت اور اہم ایشوز پر مشاورت کی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت موجودہ اسمبلیوں کی مدت مکمل کرنے پر اصرار کررہی جبکہ تحریک انصاف نے مارچ یا اپریل میں انتخابات کرانے پر زور دیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    یاد رہے 17 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ بیک ڈور رابطے جاری ہیں، سیاسی جماعتیں کھبی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتی۔

    بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، چار سال ہاتھ نہیں ملایا اور اب کہتے ہیں بات کریں۔

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام پر  ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام پر ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

    اسلام آباد : حکومت نے ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 69.49 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 7 روپے فی لیٹر مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے تیل کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا۔

    حکومت کی جانب سے ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں69.49 فیصد کا اضافہ کردیا گیا، ڈیلرز مارجن کی نئی شرح کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

    ڈیزل پر ڈیلر مارجن 4 روپے 13 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے فی لیٹر مقررکردیا گیا ہے، مارجن میں اضافے سے عوام ڈیزل پر2 روپے 87 پیسے کے مزید ریلیف سے محروم ہوگئی۔

    حکومت اگر ڈیلر مارجن میں اضافے نہ کرتی تو ڈیزل 3 روپے 38 پیسے فی لیٹر مزید سستا ہوسکتا تھا تاہم مارجن میں اضافے کے باعث حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل51 پیسے فی لیٹر سستا کیا۔

    اس سے قبل حکومت پٹرول پر پہلے ہی 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر ڈیلرزمارجن بڑھاچکی ہے، وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر مارجن بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

    گذشتہ روز حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت میں چھ روپے باہتر پیسہ اضافہ کردیا تھا۔

    جس کے بعد پٹرول 233 روپے91 پیسے فی لٹر ہوگیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں صرف اکیاون پیسے فی لٹرکمی کی گئی ،جس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے44 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح مٹی تیل ایک روپے سڑسٹھ پیسے کمی سے 199 روپے 40 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے کے بعد 191 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی ہ

  • حکومت کی عمران خان کے 9 حلقوں سے انتخاب لڑنے پر اعتراضات اٹھانے کی تیاری

    حکومت کی عمران خان کے 9 حلقوں سے انتخاب لڑنے پر اعتراضات اٹھانے کی تیاری

    اسلام آباد : حکومت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے 9 حلقوں سے انتخاب لڑنے پر اعتراضات اٹھانے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 9 حلقوں سے انتخاب لڑنے کے معاملے پر حکومتی اتحادی نے اعتراضات اٹھانے کی تیاری کرلی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر حکومتی اتحاد کے امیدوار اعتراضات اٹھائیں گے، 17سے 20 اگست کے درمیان الیکشن کمیشن میں اعتراضات دائر کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ، اثاثہ چھپانے اور صادق اور امین نہیں رہنے کے اعتراضات دائر ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پرفیصلے کوبھی اعتراضات کاحصہ بنایا جائے گا، 62 ون ایف کے تحت بھی اعتراضات داخل کرائیں جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ اوردیگر امیدوار اپنے متعلقہ حلقوں سے عمران خان پر اعتراضات داخل کریں گے، اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحادیوں کی کے قانون مشیروں نے کام مکمل کرلیا ہے۔

  • حکومت کا عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ،عمران خان کی نا اہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی رٹ دائر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن فیصلہ پر قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا، عمران خان کی نا اہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی رٹ دائر کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا اور وزارت قانون کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری رٹ تیار کی جائے۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز میں عمران خان کی نا اہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی رٹ سپریم کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکمراں اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا تھا ، جس میں پی ٹی آئی کیخلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے کرنے پر اتفاق ہوا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں اورپی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی۔

    سیاسی اورقانونی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، قانونی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کیخلاف کاروائی تجویز کرے گی، سیاسی کمیٹی سیاسی محاذپراقدامات تجویزکرے گی، قانونی کمیٹی کی رائے پرکابینہ سےمنظوری لی جائے گی۔

    خورشید شاہ کو سیاسی کمیٹی جبکہ اعظم نذیرتارڑکو قانونی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

  • حکومت نے بجلی مزید 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

    حکومت نے بجلی مزید 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

    اسلام آباد : حکومت نے بجلی مزید 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ، اطلاق جولائی کے بلوں پر ہوگا تاہم کے الیکٹرک صارفین مستثنی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نےعوام پربجلی گرادی ، نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سی پی پی اے جی نے7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے27 جون 2022 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ اس سے قبل اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا جبکہ مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3روپے 91پیسے جولائی میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔

    اضافے کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پر ہوگا تاہم فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کااطلاق ڈسکوز کےتمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا لیکن کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔

  • تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ، حکومت کا اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر غور

    تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ، حکومت کا اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر غور

    اسلام آباد : حکومت تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر غور کررہی ہے جبکہ راستوں کی بندش اور ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں ڈی آئی جیز،ایس ایس پیزاوراسپیشل برانچ حکام نے شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنےسےمتعلق ممکنہ سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ، جس کے تحت راستوں کی بندش اور ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایف سی اور رینجرز سمیت دیگر صوبوں سے نفری طلب کرنے سمیت موٹر وے، سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کیلئے مانیٹرنگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس میں سفارشات بھی تیار کرلی گئیں تاہم حتمی منظوری وزارت داخلہ دےگی، پولیس اور انتظامیہ نے سفارشات میں مظاہرین کو روکنے کی گائیڈ لائنز مانگ لیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کاحتجاج پر امن ہوگا،حکومت نے غیرقانونی قدم اٹھایا تو مظاہرین کو روکنا مشکل ہوجائےگا،ان کی ساری منصوبہ بندی رائیگاں جائے گی۔

  • مشکل فیصلے نہیں ہو رہے تو نگراں حکومت کے حوالے کردیں: مزمل اسلم

    مشکل فیصلے نہیں ہو رہے تو نگراں حکومت کے حوالے کردیں: مزمل اسلم

    اسلام آباد: ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اسحٰق ڈار کے پاس کوئی پالیسی ہے تو وہ لے کر آجائیں، مشکل فیصلے نہیں ہو رہے تو نگراں حکومت کے حوالے کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بیف، چکن، مٹن، آلو اور پیاز سمیت دیگر سبزیاں انتہائی مہنگی ہوگئیں۔

    مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بہت سی چیزوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسے بھی حالات رہے ہم نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف نے غلط کیا ہے، اسحٰق ڈار کے پاس کوئی پالیسی ہے تو وہ لے کر آجائیں، مشکل فیصلے نہیں ہو رہے تو نگراں حکومت کے حوالے کردیں۔

    مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مفاد کو پیچھے رکھ کر ملکی مفاد میں فیصلے کیے جائیں۔

  • حکومت کا آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں  ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس میں رائے لی جائے گی کہ وفاداریاں تبدیل کرنے پر نااہلی زندگی بھرہوگی یا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کررہے ہیں، جس میں آرٹیکل 63 اے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائے گی۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ رائے لی جائیگی پارٹی ممبرہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوتوووٹ کی کیاقانونی حیثیت ہوگی اور وفاداریاں تبدیل کرنے پر نااہلی زندگی بھرہوگی یا نہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا ریفرنس میں رائے لی جائے گی کہ کیا ایسے ممبران کودوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟ اور سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے گی کہ ریفرنس روزانہ سن کر فیصلہ کیا جائے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے منحرف ارکین کے حوالے سے کہا تھا کہ ایک پارٹی چھوڑنے اور دوسری میں جانے کیلئے قانون موجود ہے، اسپیکر کو پارٹی سربراہ کے خط کے بعد رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اراکین نے خود کہہ دیا ہے انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے، ان اراکین کیخلاف کارروائی ہوگی ،نااہلی بھی تاحیات ہوگی۔