Tag: حکومت

  • او آئی سی اجلاس : حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

    او آئی سی اجلاس : حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد : حکومت اور اپوزیشن نے او آئی سی اجلاس تک سیاسی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کرلیا،اجلاس تک بڑے سیاسی ایونٹس نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان او آئی سی اجلاس کے لیے بیک ڈور رابطے ہوئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطوں میں او آئی سی اجلاس تک سیاسی کشیدگی کم کرنے پر دونوں نے اتفاق کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوا کہ او آئی سی اجلاس تک بڑے سیاسی ایونٹس نہیں ہوں گے تاہم سیاسی ملاقاتیں جاری رہیں گی لیکن کشیدگی کم ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی میں کمی اہم شخصیات کے کہنے پر ہوئی۔

    گذشتہ روز حکومت کی جانب سے عدم اعتماد پر ووٹنگ او آئی سی اجلاس کے بعد رکھنے کی وجہ سامنے آئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے دوست ممالک کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلامی ممالک کے اجلاس کے دوران دوست ممالک اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے ، اس دوران بیک ڈور رابطوں کے ذریعے سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالاجاسکے، جس سے سیاسی پارہ نیچےآئے گا اور معاملات حل کی طرف جاسکیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کا کہنا تھا کہ 22 اور 23 تارٰ یخ بہت اہم ہے، اس دوران بڑی ملاقاتیں ہوں گی ، جس کے بعد 24 اور 25 مارچ کو بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

  • تحریک عدم اعتماد: حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام ،24 سے 48 گھنٹے اہم قرار

    تحریک عدم اعتماد: حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام ،24 سے 48 گھنٹے اہم قرار

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے 24 سے 48 گھنٹے اہم قراردے دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام ہوگئے ، جس کے بعد ق لیگ نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے 24 سے 48 گھنٹے اہم قراردے دیئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اکثریت نے مرکزی اور پنجاب حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ حکومتی کمیٹی کے اسد عمر اور پرویز خٹک سے ملے۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے بتایا کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کوتبدیل کرنے کیلئے مان گئے، جس پر ق لیگ وزرا نے کہا کمیٹی ممبران نے بتایا وزیراعظم پنجاب میں تبدیلی پرراضی ہوگئے ، ہم نےپوچھاکب ؟وزرا کا جواب تھا تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد۔

    حکومتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ آپ عدم اعتماد ناکام بنانے میں مدد کریں ہم آپ کووزارت اعلیٰ دیں گے ، جس پر ق لیگ وزرا نے کہا کیسے یقین کرلیں عدم اعتماد کے بعد حکومت کمٹمنٹ پورا کرتی ہے، حکومت ہمیں لولی پاپ دےرہی ہے اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہمارے مطالبات سنجیدہ لیں۔

    ق لیگ کے وزرا کے سخت موقف کے بعد بات چیت آگے نہ بڑھ سکی ، ذرائع نے کہا حکومتی وزرا نے تمام صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔

    ق لیگ کا کہنا ہے کہ 48گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے پارٹی میں حتمی فیصلے کیلئے دباؤبڑھ رہاہے، ق لیگ آج اپنےمشاورتی اجلاس میں مزیداہم فیصلے کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق ق لیگ قیادت تحریک عدم اعتمادکے معاملے پر اپوزیشن سے رابطے میں ہے۔

  • الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور

    الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور

    اسلام آباد : پارلیمنٹ میں حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ، اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی رہی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، ممبران پارلیمنٹ میں گرما گرمی دیکھ کر سیکیورٹی عملہ پہنچ گیا۔

    ایوان میں انتخابات اصلاحات ترمیمی بل کی ایوان سے شق وار منظوری کا سلسلہ جاری رہا۔

    بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کی ترمیم پیش کی، جس کے بعد انتخابی نظام میں تبدیلی کے حوالے سے حکومت کا الیکشن ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا گیا ۔

    پارلیمنٹ میں حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا بل اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کیا گیا۔

    اس کے علاوہ عالمی عدالت انصاف نظرثانی بل 2021 ، مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل2021 اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل بھی 2021مشترکہ اجلاس سے منظور کرایا گیا۔

    وزیراعظم سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجاکرخوشی کا اظہار کیا جبکہ اپوزیشن نے کاپیاں پھاڑدیں اور ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے باہر چلے گئے۔

  • حکومت اتحادی جماعتوں کے الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق تحفظات دور کرنے کو تیار

    حکومت اتحادی جماعتوں کے الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق تحفظات دور کرنے کو تیار

    اسلام آباد : حکومت اوراتحادی جماعتوں کے وفدکی اہم ملاقات آج ہوگی، جس میں اتحادی جماعتوں کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پربریفنگ دی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اتحادی جماعتوں کے الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق تحفظات دور کرنے کو تیار ہے ، اس سلسلے میں حکومت اوراتحادی جماعتوں کے وفدکی اہم ملاقات آج ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اتحادی جماعتوں کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پربریفنگ دی جائےگی، حکومتی وفد اتحادی جماعتوں کے دیگر تحفظات بھی دور کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی شبلی فراز اتحادی اراکین کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ڈیمو دیں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں حکومت کاقانون سازی سمیت ہرسیاسی میدان میں ساتھ دیں گی۔

    یاد رہےوفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر اتحادی ‏جماعت ق لیگ کے تحفظات دور کر دیے، اب اہم قانون سازی ‏میں ق لیگ حکومت کاساتھ دےگی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں انتخابی اصلاحات اوراتحادیوں کےتحفظات پر مشاورت کی جائے گی۔

    واضح رہے حکومتی اتحادیوں ایم کیوایم اورق لیگ نے ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ دینے سے انکار کر دیا ‏تھا جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں اتحادیوں نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    حکومت نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بلا لیا۔ اس اجلاس میں وزیراعظم شرکت نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی شبلی فراز اتحادی اراکین کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ڈیمو دیں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے ای وی ایم پر ایم کیوایم اور ق لیگ سمیت اتحادیوں کے تمام تحفظات دورکیے جائیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ق لیگ کے تحفظات دور کر دیے گئے۔ قانون سازی میں ق لیگ حکومت کا ساتھ دے گ

  • کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد تک رسائی، حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ

    کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد تک رسائی، حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے رجسٹرڈ افراد تک رسائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کال سینٹرز کے فوری قیام کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے رجسٹرڈ افراد تک رسائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا رجسٹرڈ بزرگ افراد تک رسائی خصوصی کال سینٹرز سے ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کال سینٹرز نو شو پالیسی کے تحت تمام اضلاع میں قائم ہوں گے ، یہ کال سینٹرز ویکسینیشن کیلئے رجسٹرڈافرادسے رابطےکریں گے، رابطے میں رجسٹرڈافرادسےویکسین نہ لگوانےکی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق این سی اوسی نے کورونا کال سینٹرز کے فوری قیام کی منظوری دیتے ہوئے کال سینٹرزکوسوالات کےخدوخال فراہم کردیے ہیں۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کال سینٹر عملہ بزرگ شہریوں سے 5سوالات پوچھےگا، عملہ رجسٹرڈ افراد سے ویکسینیشن نہ کرانے کی وجوہات جانےگا اور رجسٹرڈافرادسےویکسینیشن پر تحفظات معلوم کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق کال سینٹرزرجسٹرڈ بزرگ افراد کو ویکسینیشن کیلئے قائل کریں گے جبکہ کورونا کال سینٹرز یومیہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔

  • حکومت کا موسم سرما میں گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے اہم اقدام

    حکومت کا موسم سرما میں گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے اہم اقدام

    اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے اہم اقدام شروع کردیا، حکومت وصول کردہ بولیوں پر غور کے بعد دسمبر میں ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے دسمبر سے ایل این جی خریداری کی تیاری شروع کردی ہے، دسمبر میں ایل این جی کے 6 کارگوز کے لیے عالمی کمپنیوں کی مہنگی ترین بولیاں وصول کی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری کمپنی پی ایل ایل نے دسمبر کے لیے بولیاں طلب کر رکھی تھیں، پی ایل ایل نے ایل این جی کے 6 جہازوں کی بولیاں طلب کی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے خام تیل کی قیمت کے 15.87 سے 19.30 فیصد تک بولیاں دیں، حکومت بولیوں پر غور کے بعد دسمبر میں ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی سابق حکومت کے معاہدوں کے تحت خریدی جارہی ہے، ایل این جی خام تیل کی قیمت کے 11.62 سے 13.37 فیصد تک خریدی جا رہی ہے۔

  • حکومت  کا نیشنل سیونگ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

    حکومت کا نیشنل سیونگ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے نیشنل سیونگ کے بچت کھاتوں کی چیکنگ کا فیصلہ کرلیا ، بچت کھاتوں کے لیے رقم کہاں سے آئی ،منافع کہاں گیا ، ہر کھاتا جانچا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیشنل سیونگ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا کہ بائیو میٹرک ،رقم کہاں سے آئی ، منافع کہاں گیا ،ہر کھاتا جانچا جائے گا۔

    نیشل سیونگ میں بھی منی لانڈرر ڈھونڈنے کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی بچت اکاؤنٹ ہولڈرز کی رسک اسسمنٹ کی جائے گی اور کھاتے اداروں کی مکمل تصدیق کی جائے گی اور کھاتے داروں کے منافع کے اصل حق دار کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق تمام کھاتے داروں کے لیے کمپوٹرائز شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مشکوک ٹرانزیکشن نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔

    یاد رہے حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے کلعدم تنظیموں اور منسلک افراد کی نشاندہی کیلئے سپروائزری بورڈ تشکیل دے دی تھی۔

    سپروائزری بورڈ نیشنل سیونگ رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے گا اور قومی بچت اسکیموں میں مشکوک سرمایہ کاری کو بحق سرکار ضبط اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہو گی جبکہ سپروائزری بورڈ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیلئے اسسمنٹ رپورٹ مرتب کرے گا۔

  • حکومت کا  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے بڑا فیصلہ

    حکومت کا ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے درمیانی مدت کے یورو بانڈز اور بین الاقوامی سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ، ان بانڈز کی مدت ایک سال ہوگی ۔

    تفصیلات کےمطابق حکومت نے ایک سال  کی مدت کے لئے درمیانی مدت کےیوروبانڈزاوربین الاقوامی سکوک بانڈزکے اجراکا فیصلہ  کیا ہے،  فیصلہ ملکی ذرمبادلہ کےذخائرمیں اضافےکےلئے کیا گیا۔

    وزارت خزانہ نے بانڈز کے اجرا کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لئے مالیاتی اداروں سے تجاویز طلب کر لی ہیں ،  اس سلسلے میں دلچسپی رکھنے والے مالیاتی ادارے چھبیس اکتوبر تک اپنی تجاویز فنانس ڈویژن میں جمع کرا سکتے ہیں ۔

    گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بلیو اکانومی پالیسی باعث قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور روزگارکے مواقع نکلیں گے۔

    عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی بنانے پر وزارت بحری امور کو مبارک باد دیتے ہوئے پالیسی ہمارےشعبہ جہازرانی کو پھر سے زندگی دے گی، یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان جہاز رانی کی پوری صلاحیت بروئے کار لائیں گے۔

  • حکومت کا دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے  کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان

    حکومت کا دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کل سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی اور کہا چھٹی سےآٹھویں جماعت تک کی کلاسزکا آغاز کل سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیرتعلیم شفقت محمود ، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزرائے تعلیم و سیکرٹریز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں اسکول کھولنے کے دوسرے فیز سے متعلقہ امور پرغور کیا گیا ، جس کے بعد این سی او سی نے کل سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنےکی اجازت دیتے ہوئے کہا کل چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا آغاز ہوگا ، دوسرے مرحلے میں اسکول طےشدہ شیڈول کےمطابق کھولے جائیں گے۔

    بعد ازاں پنجاب اور خیبر پختونخواہ نے کل سے چھٹی سے 8ویں کی کلاسوں کے آغاز کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    یاد رہے حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ 15 ستمبر سے یونی ورسٹیاں اور کالجز کھولے جائیں گے، 15 دن تک حالات ٹھیک رہے تو تمام انسٹی ٹیوشنز کو کھول دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 15 ستمبر سے یونی ورسٹیاں اور کالجز کھولے جائیں گے، ہائر ایجوکیشن کے انسٹی ٹیوشنز کھلیں گے، نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں کلاسوں کی بھی اجازت ہوگی، 7 دن دیکھیں گے پھر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جائزے کے بعد 23 ستمبر کو چھٹی، ساتویں، 8 ویں جماعت کو اجازت دی جائے گی، ایک ہفتہ مزید حالات کا جائزہ لیا جائے گا، جائزے کے بعد 30 ستمبر کو پرائمری اسکولز بھی کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔

  • حکومت نے ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوا بل پاس کرانے کی ٹھان لی

    حکومت نے ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوا بل پاس کرانے کی ٹھان لی

    اسلام آباد: حکومت نے ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوا بل پاس کرانے کی ٹھان لی، اس حوالے سے قومی اسمبلی کااجلاس 7ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوابل ہر صورت پاس کرانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کااجلاس 7ستمبرکی شام 4بجےطلب کرلیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آئندہ ہفتےبلائے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی واتحادی اراکین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے رابطے جاری ہے ، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کےچیف وہپ عامرڈوگر نے حکومتی واتحادی اراکین سے رابطے کرکے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم سےحکومتی واتحادی سینیٹرزکی ملاقات آج ہو گی، جس میں وزیراعظم سینیٹرزکوایف اےٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پرہدایت دیں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا تھا ، جس میں شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی میں اپوزیشن کےکردارپرگفتگو کی۔

    وزیراعظم نے ایف اےٹی ایف پراپوزیشن کاکردارقوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے، پاکستان بلیک لسٹ میں شامل ہو، اپوزیشن نےحکومت کوبلیک میل کرنےکیلئےقانون سازی روکی۔
    .
    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف سےمتعلق اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پرہیں، ہرجمہوریت میں اپوزیشن کاملک کےلیےاہم کردارہوتاہے، اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانےکیلئےملک کونقصان پہنچارہی ہے، اپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ذاتی مفادکی ترامیم چاہتی ہے۔