Tag: حکومت

  • حکومت کرونا سے اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے، شاہ محمود قریشی

    حکومت کرونا سے اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا سے اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وائرس ایک ایسا چیلنج ہے جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس وائرس سے 199 ممالک متاثر ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اس وائرس کا مقابلہ کر رہا ہے، حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل سہولتوں کی فراہمی میں بتدیج بہتری آ رہی ہے،چین ترجیحی بنیاد پر ہماری مدد کر رہا ہے ان کا شکرگزار ہوں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ ہے، مختلف ممالک کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں، جن ممالک کے وسائل محدود ہیں عالمی دنیا ان کا قرض ری اسٹرکچر کریں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشین بینک کے قرضے ری شیڈول کرانا چاہتے ہیں، یہ رقم کرونا وائرس سے پیدا بحران کی وجہ سےصحت پر خرچ ہوگی،حکومت پورپی یونین، جی77 اور جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہے۔

    ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر پابندیاں ختم کرانے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، پابندیوں کی وجہ سے ایران رقم ہونے کے باوجود وینٹی لیٹر نہیں خرید سکتا۔

  • کروناوائرس: برطانوی حکومت کا اہم اعلان

    کروناوائرس: برطانوی حکومت کا اہم اعلان

    لندن: برطانوی حکومت نے کروناوائرس کے پیش نظر مختلف ممالک میں پھنسے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کا اعلان کردیا، برطانیہ سمیت کئی ملکوں کے شہری مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے برطانوی شہریوں کو مختلف ممالک سے واپس لایا جائے گا، چارٹرڈ فلائٹس پر ساڑے 7 کروڑ پاؤنڈز خرچ کیے جائیں گے۔

    لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں برطانوی شہری مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    علاوہ ازیں امریکا کے بھی ہزاروں شہری مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں البتہ اب تک ٹرمپ انتظامیہ نے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کوئی کوئی حکمت عملی واضح نہیں کی۔

    کروناوائرس: امریکی حکومت پر سوالات اٹھ گئے

    اپنے حالیہ بیان میں امریکی قانون دانوں کا کہنا تھا کہ جو امریکی شہری دیگر ملکوں میں پھنسے ہوئے ہیں ان کی مدد کے لیے سفارت اور قونصل خانوں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ حکمت عملی نہیں اپنائی جارہی۔

    امریکی ڈیموکریٹک قانون سازوں نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو خصوصی خط لکھا جس میں انہوں نے کروناوائرس سے متاثرہ ممالک میں پھنسے شہریوں کے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی

    پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی

    اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹرکی کمی کر دی گئی،پنجاب اور اسلام آباد میں آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی کی قیمت 9 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 84.50 فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا کہ پنجاب،خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی سی این جی قیمتوں میں کمی کی کوششیں جاری ہیں اور سلسلے میں حکومت سے بات چیت چل رہی ہے امید ہے کہ جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔

    ریلیف پیکج: وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاشی پیکج کے تحت وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی ک بعد اس کی نئی قیمت 96 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 77 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

  • عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں،حکومت کی ہدایت پر عمل کریں، مولانا طارق جمیل

    عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں،حکومت کی ہدایت پر عمل کریں، مولانا طارق جمیل

    لاہور: معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں، حکومت کی ہدایت پر عمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پوری دنیا پر یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش آئی ہے، یہ آزمائش عالمی وبا کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں،حکومت کی ہدایت پر عمل کریں، اٹلی کی صورت حال بدترین ہوچکی، باقی ممالک بھی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ مصافحہ اور اجتماعات سے یہ وبا پھیل رہی ہے تو اس سے بچا جائے، مسجد میں باجماعت نماز سے یہ وبا پھیلتی ہے تو گھروں میں نماز پڑھیں۔

    انہوں نے کہا کہ مختصر درخواست ہے دنیا اس وقت سنگین صورت حال کی لپیٹ میں ہے، نبیﷺنے بارش کے وقت کہا تھا کہ اعلان کرو گھروں میں نماز پڑھیں۔

    معروف مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ ہم صورت حال کو آسان نہ سمجھیں اپنی اور دوسروں کی مدد کریں، احتیاط کریں باقی زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 730 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کروناوائرس: وفاق نے گلگت بلتستان حکومت کو مدد فراہم کردی

    کروناوائرس: وفاق نے گلگت بلتستان حکومت کو مدد فراہم کردی

    گلگت: کروناوائرس سے لڑنے کے لیے گلگت بلتستان حکومت نے وفاق کی مدد سے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان حکومت کو کرونا کے خلاف مدد فراہم کر دی۔ گلگت بلتستان کو ایک ہزار حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کو 17تھرموگنز اور 781 وی ٹی ایم بھی فراہم کی گئی ہیں۔

    وفاقی کی جانب سے فراہم کی گئی مدد میں 350کرونا ٹیسٹ کے لیے کٹس بھی شامل ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان کو حفاظتی سامان اور آلات این آئی ایچ نے فراہم کیے۔

    پنجاب: کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 5 ارب روپے مختص

    واضح رہے کہ کروناوائرس ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھی کرونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پانچ ارب روپے مختص کر دیے ہیں، اس سے قبل صوبائی حکومت نے 23 کروڑ 60 لاکھ کی رقم مختص کی تھی۔

    ادھر وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ انشا اللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا اور پاکستانی بطور قوم متحد ہو کر وائرس کو شکست دیں گے، کرونا سے ڈرنے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے۔

  • کروناوائرس: بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ

    کروناوائرس: بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ

    کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے ’کوویڈ 19 فنڈ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرخزانہ ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے کہ حکومت بلوچستان 1 ارب روپے کروناوائرس سے متعلق قائم فنڈ میں جمع کرائے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا ایک مہینے کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے جبکہ افسران اور ملازمین بھی حصہ ڈالیں گے، مخیر حضرات سے فنڈ کے ذریعے مدد کی اپیل کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 247 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔

    کرونا وائرس، پاکستانی ماہرین نے اہم کامیابی حاصل کرلی

    طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہر تھوڑی دیر بعد جراثیم کش سینیٹائزر سے بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔

    ادھر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ حکومت پاکستان کے زیر انتظام ادارے نے اپنا سینیٹائزر (ہینڈ واش) تیار کرلیا۔

  • ایک سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر 372 ارب روپے خرچ

    ایک سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر 372 ارب روپے خرچ

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے رواں مالی سال مختلف نوعیت کے منصوبوں پر قومی خزانے سے 372 ارب روپے کی رقم خرچ کی، مزید 200 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جانے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کے ریلیز ہونے والے فنڈز کی تفصیلات جاری کردی گئی، رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے 8 ماہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی مد میں 465 ارب کے فنڈز کا اجرا کیا گیا۔

    حکومت نے وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 193 ارب کے فنڈز جاری کیے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 145 ارب کی رقم جاری کی گئی، سیکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کے لیے 38 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔

    دستاویزات کے مطابق صوبہ پختونخواہ میں ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی 23 ارب رقم جاری کی گئی، کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 30 ارب کے فنڈز جاری کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے لیے 21 ارب، گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 13 ارب اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے لیے 22 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ رواں مالی سال حکومت نے پی ایس ڈی پی کی مد میں 701 ارب مختص کیے ہیں۔

    572 ارب روپے سے زائد منصوبوں کے لیے حکومتی خزانے سے رقم خرچ ہوگی، 128 ارب کی رقم کے منصوبے بیرونی امداد سے مکمل کیے جائیں گے، حکومت نے قومی خزانے سے منصوبوں کے لیے 372 ارب رقم خرچ کی ہے جبکہ بیرونی امداد کے منصوبوں کے لیے اب تک 92 ارب 73 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے۔

  • ٹرمپ سے ملاقات کے بعد غیرملکی عہدیدار میں کروناوائرس کی تصدیق

    ٹرمپ سے ملاقات کے بعد غیرملکی عہدیدار میں کروناوائرس کی تصدیق

    براسیلیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد برازیلین عہدیدار کروناوائرس کا شکار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے برازیلین عہدیدار فیبیوونگرٹرن میں کروناوائرس کی تصدیق کردی۔ انہوں نے 7 مارچ کو امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

    فیبیوونگرٹرن نے امریکی صدر کے ساتھ عشائیے میں شرکت کی تھی۔ بعد ازاں برازیلین عہدیدار نے ٹرمپ سے ملاقات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

    خیال رہے کہ مذکورہ عہدیدار نے برازیل کے صدر جے بولسرنارو کے ہمراہ فلوریڈا کا خصوصی دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

    دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دونوں ممالک کے صدور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤ کا اظہار بھی کیا تھا۔

    فیبیوونگرٹرن میں کروناوائرس کی تصدیق کے بعد دیگر اعلیٰ حکام کو خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔ البتہ حکومت ملک میں کروناوائرس کو روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

  • لیگی ارکان بھی حکومت کی حمایت میں بول پڑے

    لیگی ارکان بھی حکومت کی حمایت میں بول پڑے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ یقین ہے موجودہ حکومت ملک کومضبوط اور خوشحال بنائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے 3 ناراض اراکین اسمبلی ایم پی اے نشاط ڈاہا، اظہرعباس چانڈیو، فیصل نیازی چوہدری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ن لیگی اراکین کی پارٹی سے ناراضی،سیاسی صورت حال و دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن اراکین بھی مل سکتے ہیں، اپوزیشن سے عوامی خدمت کے لیے آنے والے کو خوش آمدید کہیں گے۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لوگ سمجھ رہے ہیں عمران خان مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں، سیاسی وذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کے لیے سوچ رہے ہیں۔

    دوسری جانب لیگی ایم پی اے نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ صرف ہم 3 ہی نہیں پارٹی سےاور بھی لوگ ناراض ہیں۔ لیگی ارکان اسمبلی نے کہا کہ یقین ہے موجودہ حکومت ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائےگی۔

    نوازشریف خود لوٹے ہیں، لیگی ایم پی اے

    یاد رہے کہ دو روز قبل اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں ن لیگ کےناراض رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ نوازشریف خود لوٹے ہیں۔

  • حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوز ہے، وزیراعظم

    حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوز ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوز ہے، فی الحال قومی مسائل اور چیلنجز پر مل کر قابو پانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے نیشنل پالیسی پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے مزید پھیلاو سے بچاؤ کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں تجویز دی گئی کہ بلوچستان سے منسلک بارڈر پر شدید خطرہ ہے، مکمل سیل کر دیا جائے۔ وزراء اور اراکین کی جانب سے اجلاس میں بجلی کی قیمتیوں میں اضافے اور سیکرٹری توانائی کے عدم تعاون کا معاملہ اٹھایا گیا۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری توانائی بات نہیں سن رہے۔

    وزیراعظم نے ارکان کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے صوبوں میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوز ہے، فی الحال قومی مسائل اور چیلنجز پر مل کر قابو پانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے ترقیاتی مسائل کا بھی علم ہے، جلد اسے حل کیا جائے گا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں بھارت کی اصلیت دنیا کو دکھائی تھی،کشمیر میں مزید 2 آرڈیننس آنے سے بھارت کا چہرہ پھر بےنقاب ہوگیا۔

    وزیراعطم کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پرظلم ہو رہا ہے،دنیا کوخاموشی توڑنا ہوگی، اقلیتوں پر مظالم کے بعد بھارت دنیا میں تنہا ہوتا جا رہا ہے۔

    افغانستان سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے کئی معاملات پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں، افغانستان،پاکستان کی ثقافت،سیاست بھی ایک جیسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کا کریڈٹ پاکستان کو ملے گا۔