Tag: حکومت

  • حکومت کا کرونا وائرس کی تشخیصی صلاحیت بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ

    حکومت کا کرونا وائرس کی تشخیصی صلاحیت بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کی درآمد کا فیصلہ کرلیا ہے ، جس کے بعد قومی ادارہ صحت کو30 کرونا ٹیسٹنگ  کٹس موصول ہوگئی ہے ، ایک ٹیسٹنگ کٹ سے کرونا کے 50 تشخیصی ٹیسٹ ممکن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرونا وائرس کی تشخیصی صلاحیت بڑھانے کے لیے کرونا ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ادارہ صحت کو30 کرونا ٹیسٹنگ کٹس موصول ہوگئی ہے، پاکستان کو کرونا ٹیسٹنگ کٹس ڈبلیوایچ او ایمرو نے فراہم کی۔

    ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت کو 10ہزار کرونا ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل ہے، رواں ماہ ادارہ صحت کو100 کرونا ٹیسٹنگ کٹس موصول ہوں گی، ایک ٹیسٹنگ کٹ سے کرونا کے 50 تشخیصی ٹیسٹ ممکن ہیں، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے کرونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، گلگت میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت رواں ماہ فراہم کی جائےگی، گلگت سے کرونا ٹیسٹ کیلئے نمونے این آئی ایچ بھجوائے جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی، ڈاکٹر مرزا کی تصدیق

    گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام پروگرام پاورپلے میں میزبان ارشد شریف کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی او اس میں‌ اضافے کا امکان ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 25 مشتبہ کیسز ہیں، کراچی میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں وائرس ایران، لندن، عراق اور دبئی سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے پہنچا۔

    اکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 24 گھنٹوں میں دگنی ہوگئی البتہ ہمارے لیے صورت حال حیران کن نہیں ہے کیونکہ وائرس دنیا کے 106 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

  • ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئےگا، وزیراعظم عمران خان

    ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئےگا، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئےگا، حکومت آٹا،چینی، دال اورگھی کی خریداری میں مدد کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کہا گیا کہ 25 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو راشن کی خریداری میں معاونت کی جائےگی، حکومت آٹا، چینی،دال اورگھی کی خریداری میں مدد کرے گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے آئندہ بجٹ میں راشن خریداری کے لیے رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا وزیراعظم نے وزارت خزانہ اور معاشی ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئےگا، پہلی حکومتیں ایسے طبقے کا احساس نہیں کرتی تھیں، موجودہ حکومت ایسےسفید پوش طبقے کا سہارا بنےگی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق اور صوبے مل کر فیصلے پر عملدرآمدکریں گے۔

    عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم کا بڑا حکم

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں 15 سے20 فیصد تک کمی کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کھانے پینےکی اجناس غیر قانونی طور پرذخیرہ نہیں ہونی چاہئیے اور قیمتوں میں ردو بدل کر کے زائد پیسہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

  • پاکستان کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کا مشن، حکومت کا بڑا اعلان

    پاکستان کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کا مشن، حکومت کا بڑا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کے 23ممالک کے سائنسدان کراچی آئیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ کراچی میں 2 مارچ کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سرجوڑیں گے، یہ چیلنج کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ تمام انسانیت کا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تعاون سے ہی اس بڑے چیلنج کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب ایران میں کروناوائرس سے اموات اور دو درجن سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستان الرٹ ہوگیا ہے۔ تفتان بارڈر سمیت ٹرانزٹ گیٹ، راہداری اور پاسپورٹ گیٹ بھی بند کردیے گئے۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ انٹری پوائنٹس پرعالمی ہیلتھ ریگولیشن پرعمل ہورہا ہے تاحال پاکستان میں کروناوائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان خود کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں نہایت مہلک وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔

  • حکومت کا  50 ہزار طلباءو طالبات کے لئے بڑا اعلان

    حکومت کا 50 ہزار طلباءو طالبات کے لئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت نے50  ہزار طلباء طالبات کی اسکالرشپ کیلئے5 ارب روپے مختص کئے ہیں  ، وزیراعظم چاہتے ہیں طالبعلم وسائل نہ ہونےپرتعلیم سےمحروم نہ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینئرڈ کالج برائے خواتین کے 83ویں کانووکیشن سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ایچ ڈی کرنے والے کو بھی نوکری نہ ملے تو نظام تعلیم میں کچھ مسئلہ ضرور ہے ۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاکستان میں ریسرچ کامعیار اعلی درجے کا ہے ، 19 جنوری کو پہلی بار ملک میں یوم تحقیق منایا گیا۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت ہائر ایجو کیشن کے فنڈز میں کمی نہیں کرے گی ، حکومت نے50  ہزار طلباء طالبات کی اسکالر شپ کیلئے5 ارب روپے مختص کئے ہیں، وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں کہ کوئی لائق طالب علم وسائل نہ ہونے کی بنا پر تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہئے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والوں کو ملک اور معاشرے کو خدمت کرکے واپس بھی لوٹانا چاہیئے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی11اگست کی تقریر میں واضح کردیا تھا کہ ہر شہری کو مذہبی آزادی ہوگی، آئین پاکستان تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے، جس کے لئے ریاست اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

  • حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی،وزیراعظم

    حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر آپشن پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت پٹرول گیس کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اجلاس ہوا۔ معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو خصوصاً کم آمدنی والوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، حکومت کو احساس ہے تنخواہ دارطبقہ مشکلات کا شکار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے جہاں تک ممکن ہوسکے ریلیف فراہم کیا جائے، ماضی کے حکمرانوں کے معاہدوں کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے،حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر آپشن پر غور کیا جائے گا، قیمتوں میں کمی لانے کی غرض سے جامع روڈ میپ جلد مرتب کیا جائے، تجاویز دیں تاکہ قابل عمل سفارشات پر عمل درآمد کیاجاسکے۔

    بجلی گیس کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ کمی لانے کے لیے آج دوسرا اجلاس تھا، گزشتہ روز اجلاس میں عام آدمی کو ریلیف کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیاگیا تھا۔

  • حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف دے گی، فردوس عاشق

    حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف دے گی، فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف دے گی، یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے ذریعے 10 ارب کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 2 ہزار یوتھ اسٹورز بھی یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے ذریعے کھولیں گے، یوتھ اسٹورز سے نوجوانوں کو روزگار کےمواقع ملیں گے، یوتھ اسٹورز کے لیے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعےسرمایہ دیاجائے گا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورملک بھر میں چھوٹے ہوٹلز کو کنٹرول ریٹ پر اشیا دیں گے، راشن کارڈ کا اجرا رمضان سے پہلے کر دیا جائےگا، راشن کارڈ سے مستحق افراد کو 25 سے 30 فیصد رعایت دی جائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ کابینہ نے چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لیے چینی کی درآمد پر پابندی اٹھالی، چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، دالوں کی درآمد پر ٹیکس ختم کرنے کاجائزہ لیاجا رہا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کے معاہدے عوام کو سانپ کی طرح ڈس رہے ہیں، حکومت نے ان معاہدوں کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاہدے پبلک کر کےعوام کوحقائق سےآگاہ کیا جاسکےگا۔

  • حکومت کا ٹڈی دل کے حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا ٹڈی دل کے حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹڈی دل کے حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کر لیا، چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں خسرو بختیار، حفیظ شیخ، فردوس عاشق اعوان، چیئرمین این ڈی ایم اے، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ترتیب دیے گئے نیشنل ایکشن پلان پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان میں وفاقی، صوبائی اورضلعوں کی سطح پر ذمہ داریوں کا تعین ہوگا، ٹڈی دل کے تدارک کے لیے وفاق کی سطح پراقدامات سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی جس کے سربراہ چیئرمین سیکریٹری فوڈ سیکورٹی ہوں گے۔

    اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان منظور کیا گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زراعت اورکسانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • حکومت نے جیل میں بھی میرا پیچھا کیا ،6 ماہ تک فرش پر سویا، رانا ثنا اللہ

    حکومت نے جیل میں بھی میرا پیچھا کیا ،6 ماہ تک فرش پر سویا، رانا ثنا اللہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے جیل میں بھی میرا پیچھاکیا،6 ماہ تک فرش پر سویا، مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا اور ہر طرح کی اذیت دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ حکومت مجھے قتل کرنا چاہتی تھی، اطلاعات ملی تھیں کہ یہ لوگ مجھے ٹارگٹ کرسکتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے مارنے کے لیے کسی اورکو بھیجنا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ لندن اجلاس میں کسی نے حمایت کے لیے کہا تو پورے وثوق سے نہیں کہہ سکتا،ایکٹ میں ترمیم کے لیے جلدبازی کی جس سے اپنے لوگ ناراض ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری اپنا اجلاس بلانے کے بجائے اپوزیشن سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔

    سابق صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت نے جیل میں بھی میرا پیچھاکیا،6 ماہ تک فرش پر سویا، مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا اور ہر طرح کی اذیت دی گئی۔

    نوازشریف نے ساڑھے7 ارب کا بانڈ نہیں 50 روپے کا اسٹامپ پیپر دیا، رانا ثنا اللہ

    واضح رہے کہ آج لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ساڑھے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز نہیں دیے صرف 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر لکھا کہ واپس آؤں گا، اب حکومت اسٹامپ پیپپرکا تعویز بنا کر گلے میں ڈال لے تاکہ سکون ملے۔

  • سی این جی ڈیلرز کی حکومت کو ایک ہفتے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا کی دھمکی

    سی این جی ڈیلرز کی حکومت کو ایک ہفتے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا کی دھمکی

    کراچی : کراچی میں سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کوایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کے مختصر وقت کیلئے کُھلنے اور بند ہونے کاسلسلہ جاری ہے، سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کوایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا اگر صورتحال تبدیل نہ ہوئی توایک ہفتے بعداسلام آباد میں دھرنادیں گے۔

    ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیرمین عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ سدرن گیس کی انتظامیہ نے صورتحال بہتر ہونے کے لیے ایک ہفتہ کاوقت دیا ہےتاہم سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ واضح جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔

    چیرمین عبد السمیع خان نے مزید کہا سی این جی کی عدم فراہمی کو بیس دن ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے متعدد ٹرانسپوٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ، دھرنے شرکت کے حوالے سے ٹرانسپوٹروں کو نمایندوں کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔

    دوسری جانب سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوخط لکھا ، جس میں کہا گیس مسائل اوردیگر پریشانیوں پر وزیراعلی کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں، صوبے بھر میں گیس کےمسائل ہیں، وزیراعلی سندھ نوٹس لیں۔

    خط میں کہا گیا ہمارے کاروبار متاثر ہورہے ہیں، ملاقات کیلئے وقت دیا جائے۔

    خیال رہے شدید سردی میں گیس کا بحران شدید ہوگیا ہے جبکہ گھریلو صارفین شدید مشکل میں ہیں، کراچی سمیت سندھ میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند ہے۔

  • سال نو غریب عوام پر قہربن کر ٹوٹ پڑا، آٹے کی قیمت میں اضافہ

    سال نو غریب عوام پر قہربن کر ٹوٹ پڑا، آٹے کی قیمت میں اضافہ

    لاہور: نیا سال غریب عوام پر قہربن کر ٹوٹ پڑا، آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹے کی فی کلو قیمت 60 روپے سے بڑھا کر 64روپے کردی گئی ہے، گندم کی قیمت میں 7روپے فی کلو اضافے پر قیمت بڑھانا پڑی۔

    ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آٹے کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ ایسویس ایشن اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت نےگیس، بجلی اور ٹیکسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے جس کے باعث ایسے اقدامات سامنے آرہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھاپے مارنے اور بھاری جرمانے عائد کیے جانے کے خلاف ہڑتال بھی کیا تھا۔

    بلوچستان میں آٹے کی قلت، قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ، حکومت کا نوٹس

    لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ آٹا چکی مالکان کو ایک کلو چکی کا تیارکردہ آٹا 42روپے میں فروخت کرنے پر مجبور کر رہی ہے جو کے فلور ملوں کے تیار کردہ آٹے کے لیے مقررہ قیمت ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی آٹے کی قلت ہوچکی ہے، شہری مہنگی قیمت میں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، غریب عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ایکشن لے۔