Tag: حکومت

  • کوشش ہوگی، عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو: بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    کوشش ہوگی، عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو: بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کوشش ہوگی، عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد کیا. دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی.

     بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے موجودہ صورت حال پر بات چیت ہوئی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا الگ سیاسی نظریہ ہے، مگر ہماری تاریخ بھی آپ سب لوگوں کے سامنے ہے، ملک میں پارلیمانی نظام پیپلزپارٹی اورجے یو آئی نےمل کر بنایا.

    انھوں نے کہا کہ جب مشرف کے خلاف احتجاج ہوا، تب بھی ہم مل کر ساتھ چلے تھے، ہمارے سامنے اس وقت چیلنج عوام دشمن بجٹ ہے، کوشش ہونی چاہیے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہونے دیں، پاکستانیوں نے یہ بجٹ نہیں بنایا، یہ باہر کا بنایا ہوا بجٹ ہے.

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارےمؤقف میں اتنا فرق نہیں، پیپلز پارٹی کا مؤقف یہی رہا کہ پارلیمان کومدت پوری کرنی چاہیے، جب سےعوام دشمن بجٹ کو دیکھا ہے، دلی دکھ ہوا ہے.

    اس حکومت کا خاتمہ ہی ملک کی خوش حالی کا راستہ ہے: مولانا فضل الرحمان


    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عزت بخشنے پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بلاول بھٹو نے جو باتیں کیں، ان کی تائید کرتا ہوں، سیاسی جماعتیں جعلی الیکشن پر پہلے دن سے متفق ہیں، حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے.

    انھوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سےغریب آدمی راشن بھی نہیں خرید سکتا، یہ ملک اورغریب دشمن بجٹ ہے، یہ پاکستان کا بجٹ نہیں، بجٹ براہ راست آئی ایم ایف نمائندے نے بنایا ہے، ڈالرکی قیمت آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے. ملکی تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں چڑھا، جتنا اس دور میں چڑھ گیا.

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس حکومت کا خاتمہ ہی ملک کی خوش حالی کا راستہ ہے، یہ لوگ ملک پرحکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے، جون کےآخری عشرہ میں اپوزیشن کی اے پی سی ہوگی، اے پی سی کے فیصلے کے بعد میدان میں نکلیں گے.

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی ایم ہو یا پیپلزپارٹی، کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو رہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ کے مزید ارکان کی گرفتاری کے امکانات ہیں، ان ہاؤس تبدیلی سمیت کسی بھی آپشن پر غورکیا جا سکتا ہے.

  • اجلاس چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر حکومت ہی احتجاج کر رہی ہے: خواجہ آصف

    اجلاس چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر حکومت ہی احتجاج کر رہی ہے: خواجہ آصف

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اجلاس چلانا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، مگر حکومتی ارکان ہی احتجاج کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    [bs-quote quote=”وزرا کی فرسٹریشن اتنی بڑھ گئی کہ وہ مارنے کی باتیں کررہے ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”خواجہ آصف”][/bs-quote]

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں حکومت ارکان احتجاج کرتے رہے، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اسمبلی کو نہیں چلنے دو۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ یہ نواز شریف اور شاہدخاقان دورکے افراد کو حکومت میں لے آئے، مگر پورٹ فولیو سے غلطیاں ختم نہیں ہوتیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آج اجلاس دوبارہ سے ہنگامے کی وجہ سےمتزلزل ہوا، وزرا کی فرسٹریشن اتنی بڑھ گئی کہ وہ مارنے کی باتیں کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: قومی اسمبلی:‌ شہباز شریف کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی، اجلاس ملتوی

    خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی ہوئی، ارکان کے نعروں کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا.

    اسپیکر ، اسد قیصر ارکان اسمبلی کو خاموش رہنے کی ہدایت کرتے رہے، البتہ اپوزیشن کی جانب سے شور شرابے کا سلسلہ جاری رہا.

    اسپیکر ،اسد قیصر نے واضح کیا کہ ارکان خاموش نہیں ہوئے، تو اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا.

  • حکومت نے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے، فردوس عاشق اعوان

    حکومت نے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدرکو لوگوں کو درپیش مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اور وہ محض اپنے ذاتی مفادات کے لیے سیاست کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور شریف خاندان نے اپنے ادوار حکومت میں 24 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے لیکن قومی معیشت میں بہتری لانے کی بجائے انہوں نے محض اپنے خاندانوں کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس میں اضافہ کیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی فلاح وبہبود اور معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مریم نواز کا جلسے سے خطاب ’’چوری اوپر سے سینہ زوری ‘‘ کے مترادف ہے، مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے۔

  • گرفتاریاں اپوزیشن کا کام آسان کر رہی ہیں: مولانا فضل الرحمان

    گرفتاریاں اپوزیشن کا کام آسان کر رہی ہیں: مولانا فضل الرحمان

    ملتان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کی منتخب حکومت وجود میں آنی چاہیے.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناتجربے کاری ثابت ہو چکی ہے، ہماراروپیہ ڈالر کے مقابلے میں گرگیا.

    [bs-quote quote=”معیشت پر قومی ایکشن پلان ترتیب دینا ہوگا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”مولانا فضل الرحمان”][/bs-quote]

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ماہ کے آخر  میں مشترکہ پلان ترتیب دیں گے، گرفتاریاں اپوزیشن کا کام آسان کر رہی ہیں، عام حالات میں اس طرح کی گرما گرمی نہیں ہوتی، بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے گرفتاریاں کی جارہی ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ  ریاستی ادارے حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دیں، 19 جون کو شوریٰ، رواں ماہ کے آخرمیں اے پی سی ہوگی، اے پی سی سمیت ملین مارچ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کا ہم سے زیادہ وفادار اور خیر خواہ کوئی نہیں ہوسکتا، مولانا فضل الرحمان

    انھوں نے کہا کہ مذہبی جماعتیں سب متحد ہیں، اخترمینگل اپوزیشن میں ہوں گے، پاکستان کوازسرنوبیانیہ تشکیل دینا ہوگا.

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معیشت پر قومی ایکشن پلان ترتیب دینا ہوگا، نیب نےحکومت کے خلاف تحریک شروع کردی ہے.

  • سوڈان: حکومت کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال، 13 ہلاک

    سوڈان: حکومت کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال، 13 ہلاک

    خرطوم: سوڈان میں حکومت مخالف مظاہرے پرتشدد رنگ اختیار کر گئے، 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف مظاہرین پر انتطامیہ نے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی کارروائی میں‌ 13 افراد کی ہلاکت، جب کہ درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.

    خیال رہے کہ ٹریڈ یونین الائنس (ایس پی اے) اپریل سے سوڈان میں مظاہرے منعقد کر رہی ہے، جمہوریت پسندوں کا مطالبہ ہے کہ اقتدار سول انتظامیہ کے حوالے کیا جائے۔

    سابق صدر عمر البشیر کے عہدے سے برطرف ہونے کا سبب بھی یہی مظاہرے بنے. البتہ عمر البشیر کے ہٹنے کے بعد ملٹری کونسل نے اقتدار سنبھال لیا .

    مزید پڑھیں: سوڈان: ‌‌‌جمہوریت پسندوں کی دو روزہ ہڑتال شروع، نظام زندگی درہم برہم

    عبوری ملٹری کونسل اور جمہوریت پسندوں کے درمیان مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا، جس کے بعد مظاہروں میں شدت آگئی.

    تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سوڈان کی صورت حال پر فوری کارروائی نہیں کی، تو حالات خانہ جنگی کی سمت جاسکتے ہیں.

  • سابق افغان صدر کا طالبان کے ساتھ معاہدے کا دعویٰ غلط نکلا

    سابق افغان صدر کا طالبان کے ساتھ معاہدے کا دعویٰ غلط نکلا

    کابل: سابق افغان صدر حامد کرزئی نے غلطی سے طالبان کے ساتھ معاہدے کا دعویٰ کر دیا، جس پر ترجمان کی جانب سے وضاحت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے غلطی سے طالبان کے ساتھ فائربندی معاہدے کا اعلان کر دیا، تاہم طالبان نے اس کی تردید کی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرزئی کی ٹیم کی جانب سے بھی اس غلطی کا اعتراف کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سابق صدر کی فیس بک پوسٹ میں حوالہ گزشتہ برس عیدالفطر پر کابل حکومت اور طالبان کے درمیان طے پانے والے سیز فائر معاہدے کا دیا گیا تھا۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بیان کے چند ہی منٹ بعد ایسی کسی بھی ڈیل کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو امید ہے کہ اس غلطی کا شکار میڈیا اور سوشل میڈیا کے صارفین نہیں ہوں گے۔

    حامد کرزئی سمیت کئی افغان سیاست دانوں نے روسی دارلحکومت میں طالبان رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں، جس سے یہ تاثر ابھرا کہ واقعی ڈیل ہوچکی ہے، تاہم اس بیان کی طالبان نے ہی تردید کردی۔

    سابق افغان صدر کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر کرزئی پر سخت تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

    افغانستان میں قیام امن کیلئے بین الاقوامی افواج کا انخلاء ضروری ہے، طالبان

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ماسکو میں روس افغانستان سفارتی تعلقات میں استحکام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے سیاسی امور کے نگران ملا برادر اخوند نے کہا تھا کہ افغانستان میں قیامِ امن سے متعلق کسی بھی معاہدے پر اتفاق کیلئے بین الاقوامی افواج کا انخلاء انتہائی ضروری ہے۔

  • عید کے بعد اے پی سی حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی: شاہد خاقان عباسی

    عید کے بعد اے پی سی حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی: شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اے پی سی میں طے ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طےہوگا، سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طورپر احتجاج کریں گی.

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ احتجاجی تحریک کی قیادت شہباز شریف اور دیگر رہنما کریں گے، شہباز شریف عید کے بعد پاکستان آئیں گے، بجٹ سیشن کے دوران قومی اسمبلی میں موجود ہوں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کا بیانیہ ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلے، ادارے آئین میں رہ کر اپنا اپنا کام کریں، کسی ادارے پر اعتراض نہیں.

    بہ طور وزیر اعظم کتنی تنخواہ وصول کی؟


    سابق وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم کی تنخواہ ایک لاکھ پینتس ہزارروپے ہے، ایم این اے کا الاؤنسز شامل کر کے تین لاکھ روپے کے قریب تنخواہ ملتی ہے.

    انھوں نے بتایا کہ جتنا عرصہ وزیراعظم رہا، کل انیس لاکھ روپے ملے تھے، وزیراعظم بننے کے بعد مقدمات پر ساٹھ لاکھ روپے وکلا کو دینے پڑگئے۔

  • گزشتہ حکومت ہمارے لیے بارودی سرنگیں لگا کر گئی: پی ٹی آئی معاشی ٹیم کی پریس کانفرنس

    گزشتہ حکومت ہمارے لیے بارودی سرنگیں لگا کر گئی: پی ٹی آئی معاشی ٹیم کی پریس کانفرنس

    لاہور: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت ہمارےلیے بارودی سرنگیں لگا کر گئی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے حکومت کی معاشی ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نےگردشی قرضوں کے 450 ارب کنویں میں ڈال دیے.

    انھوں نے کہا کہ 6 سے7 ماہ میں 81 ارب کی اضافی وصولیاں کیں، نیپرا نے 3.84 فی یونٹ اضافے کا کہا، مگر ہم نے 1.27 روپے فی یونٹ اضافہ کیا، غریب صارفین کو مستثنیٰ قرار دیا.

    گزشتہ دور حکومت میں رمضان میں‌ لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، آج پاکستان کے 80 فی صد فیڈرز پر صفر لوڈشیڈنگ ہے.

    اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ بے نامی قانون 2017 میں پاس ہوا، لیکن اس پرعمل درآمد نہیں ہوا.

    انھوں نے کہا کہ بے نامی ایکٹ کے تحت جائیداد ضبط اور سزا بھی ہو سکتی ہے، ہمارا بنیادی مقصد کاروباری افراد کا اعتماد بحال کرنا ہے.

    کاروباری طبقے کو ٹیکس ادائیگی کے لئے سہولتیں دیں گے، کاروباری لوگوں کواثاثے ظاہرکرنے کا موقع دیا گیا، یکم جولائی سےبےنامی اثاثوں کےخلاف ایکشن ہوگا.

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے اس موقع پر کہا کہ گوادرکو نیشنل گرڈ سے منسلک کر رہے ہیں، 2023 تک ساڑھے6 فی صد گروتھ ٹارگٹ ہے.

    اس موقع پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی. ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کے بعد سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہ سال ملکی معیشت کے استحکام کا سال ہے۔

  • حکومت کو مہنگائی ورثے میں ملی، عمر ایوب

    حکومت کو مہنگائی ورثے میں ملی، عمر ایوب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بجلی وپٹرولیم عمرایوب خان نے کہا کہ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حکومت تمام شعبوں میں اصلاحات کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

    عمرایوب نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مہنگائی ورثے میں ملی اور اب وہ اس پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے بجلی وپٹرولیم نے کہا کہ حکومت ملک میں قابل تجدید توانائی لانے کے لیے پالیسیاں مرتب کررہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ن لیگ دورمیں بجلی چوری روکنے کے لیے موثرپالیسی مرتب نہیں کی گئی‘ عمرایوب

    یاد رہے کہ 8 مارچ کو وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ن لیگ دورمیں پاورسیکٹرکے لیے غلط فیصلے لیے گئے جس سے نقصان پہنچا۔

  • موجودہ حکومت بھی پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے: سراج الحق

    موجودہ حکومت بھی پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے: سراج الحق

    کراچی: امیر  جماعت اسلامی، سراج الحق نے کہا ہے کہ آج ہمارے تمام وسائل پر دشمن کا قبضہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ ملک لسانیت کی بنیادپرنہیں کلمےکی بنیاد پربنا تھا.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللہ کا دین ملک میں نافذ ہو جاتا، تو  یہ ملک کبھی دولخت نہ ہوتا، حکمرانوں نے واشنگٹن کی طرف دیکھا.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے، یہ حکومت بھی ماضی کے نظام کا حصہ ہے، سابق دور حکومت میں جو لوگ حاکم تھے، آج بھی وہی ہیں.

    سراج الحق نے کہا کہ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، مگر ابتدائی دورمیں ہی بے روزگارکر دیا، 10 سال میں حکومتوں نے جو قرضے لیے موجودہ حکومت نے 10 ماہ میں لیے ہیں.

    مزید پڑھیں:ؒ آج میں جس مقام پر ہوں، یہ ماں کی دعاؤں کا اثر ہے: سراج الحق

    امیر سراج الحق نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں.

    یاد رہے کہ 14 مئی 2019 کو سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔