Tag: حکومت

  • وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

    وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

    اسلام آباد: اسد عمر کے استعفے سے شروع ہونے والی خبروں‌ کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا، وزیر اعظم ہاؤس نے اہم بیان جاری کر دیا، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل کر دیے گئے.

    وزیر اعظم آفس کے مطابق فوادچوہدری کوسائنس و ٹیکنالوجی کا قلم دان دیا گیا ہے، غلام سرور کو ایوی ایشن کی وزارت دی گئی، جب کہ میاں محمد سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا.

    اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا، شہریارآفریدی سیفران کے وزیرمملکت ہوں گے، اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کا قلمدان دےدیا گیا، جب کہ اسد عمر کی جگہ فی الحال عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر کیے گئے ہیں.

    فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی مقرر کی گئی ہیں، ظفر اللہ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر کیا گیا ہے.

    خیال رہے کہ آج وفاقی وزیر  اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تحریک انصاف کے رہنما نے آج ایک ٹویٹ کیا، جس میں انھوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب کابینہ میں کوئی وزارت اپنے پاس نہیں رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں: کیا اسد عمر کے بعد وزیر پیٹرولیم بھی استعفے کا اعلان کر دیں گے؟

    ٹویٹر پیغام میں انھوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کے عمل میں وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ میں خزانہ کے بجائے توانائی کی وزارت سنبھالوں۔ تاہم میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ مجھے کابینہ میں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔

    اس استعفے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں کئی اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں کابینہ میں اہم تبدیلیاں سامنے آئیں۔

  • شامی صدر بشار الاسد حکومت کے زیر کنٹرول علاقے زبوں حالی کا شکار

    شامی صدر بشار الاسد حکومت کے زیر کنٹرول علاقے زبوں حالی کا شکار

    دمشق : شام میں بشار کی فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں میں زندگی ملک کے ان دیگر شہروں سے مختلف ہے جہاں سیرین ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف)انقرہ نواز عسکری گروپوں یا جہادی تنظیموں کا کنٹرول ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شامی حکومت کی فورسز اکثر شہروں کے مرکزی حصوں کا کنٹرول رکھتی ہیں، ان میں حلب، حمص، حماہ، لاذقیہ، طرطوس، درعا، دیر الزور، سویدا اور دارالحکومت دمشق شامل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں پٹرول کے بحران میں اضافے کے ساتھ ساتھ شامی حکومتی فورسز کے زیر کنٹرول دیگر علاقوں کے اکثر لوگ روز مرہ زندگی کے لیے ضروری خدمات کی قلت کے شاکی نظر آتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مذکورہ رپورٹ بشار حکومت مخالف ممالک کا منفی پروپیگنڈہ بھی ہوسکتا ہے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    عمر کی چوتھی دہائی میں موجود ایک خاتون نے عرب خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حمص اب وہ شہر نہیں رہا جس کو وہ طویل عرصے سے جانتی تھی، خاتون کا کہنا تھا کہ جنگ نے اس کی شکل اور یادگار نشانیوں کو ہی بدل ڈالا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ بجلی کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک منقطع رہتا ہے اور بعض دن ہم بجلی کے بغیر ہی گزارتے ہیں، علاوہ ازیں بعض دفعہ روٹی اور بچوں کا دودھ میسر آنے میں بھی دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

    ناقدین و تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ داعش کی حکومت کے خاتمے کےلیے لڑی جانے والی جنگ کے دوران متعدد ممالک نے اپنے مفاداد کی خاطر شامی حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے بھی کیے تھے۔

    تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ بشار حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کی زبو حالی اور انقرہ کی حمایت یافتہ فورسز اور جہادی تنظیموں کے زیر کنٹرول علاقوں کی خوشحالی سے متعلق رپورٹ بھی پروپیگنڈے پر منبی ہو۔

  • قرضوں اور امداد کے باوجود حکومت ریلیف دینے میں ناکام رہی: سراج الحق

    قرضوں اور امداد کے باوجود حکومت ریلیف دینے میں ناکام رہی: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اربوں ڈالر کے قرضے اور  امداد ملنے کے باوجود ریلیف دینے میں ناکام رہی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار کردیا ہے.

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ صورت حال کا ازالہ نہ کیا گیا، تو عوام اٹھ کھڑے ہوں گے، حکومت نے بجلی، گیس تیل کی قیمتیں بڑھا دیں، دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کچھ نہیں کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دی سکی، آئی ایم ایف سے قرضے کے لئے بجلی، گیس، تیل کی قیمتیں بڑھائی گئیں، عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوجائے گا.

    مزید پڑھیں: عالمی سامراج مسلم دنیا کو دو گروپوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، سینیٹر سراج الحق

    یاد رہے کہ 9 اپریل 2019 کو سینیٹر سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ پانچ سال کے لیے حلف اٹھایا تھا۔ تقریب میں دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے.

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری نظام کا تحفظ کر ے گی۔ موجودہ حکومت بے بس ہے۔  ملک میں دو نظام اور دو عدالت نہیں چل سکتیں۔

  • حکومت کا زائد قیمتیں وصول کرنے والی ادویہ ساز کمپنیوں کا اسٹاک قبضے میں لینے کا حکم

    حکومت کا زائد قیمتیں وصول کرنے والی ادویہ ساز کمپنیوں کا اسٹاک قبضے میں لینے کا حکم

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مقررہ قیمتوں سے زائد قیمت وصول کر نے والی ادویات کا اسٹاک قبضے میں لینے کا حکم جاری کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    اس ضمن میں وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈریپ کے سربراہ اور فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک کمپنی کے ویئر ہائس پر چھاپہ مارا اور ادویات کی قیمتوں کا جائزہ لیا،  زاید قیمت وصول کرنے والی کمپینوں کا اسٹاک قبضے میں لینے کا حکم جاری کردیا۔

    وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ پورے ملک میں غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: حکومت عوام کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ کرے گی، عامر محمود کیانی

    عامر کیانی نے کا کہنا کہ ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی، خلاف ورزی کرنے والوں کے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مہم کی میں خود نگرانی کروں گا.

    انھوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی اضافے میں ملوث کمپنیوں کا اسٹاک قبضے میں لیا جا رہا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔

  • حکومت کو پتا ہی نہیں کہ پاکستان کو کس سمت لے کر جانا ہے: احسن اقبال

    حکومت کو پتا ہی نہیں کہ پاکستان کو کس سمت لے کر جانا ہے: احسن اقبال

    لاہور: ن لیگ کا کہنا ہے کہ نیب کے چھاپے نے چادر اور چاردیواری کےتقدس کوپامال کیا.

    ان خیالات کا اظہار احسن اقبال اور مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کےگھرچھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    [bs-quote quote=”نیب کے چھاپے نے چادراورچاردیواری کےتقدس کوپامال کیا
    ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”احسن اقبال”][/bs-quote]

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کو پتا ہی نہیں کہ پاکستان کو کس سمت لے کر جانا ہے، یہ کہتے تھے کہ ہمارے آتے ہی حالات اچھے ہو جائیں گے، اب ان کے وعدے اور دعوے کہاں گئے.

    مسلم لیگ کے سینئر رہنما نے کہا کہ اگلے3 سال ریکوری اورگروتھ کا کوئی امکان نہیں، یہ ہمیں 5.8 فی صد گروتھ سے3 فیصد پر لے آئے ہیں، غریب آدمی کی چیخیں نکل گئی ہیں، اپوزیشن کی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے آواز کو دبانا چاہتے ہیں.

    حکومت نےآتے ساتھ ہی اپنے انتقامی ایجنڈےپرعمل کیا، شہبازشریف کو گرفتارکیا گیا، جو نیب میں پیش ہو رہے تھے، دوران تفتیش شہبازشریف کو گرفتارکیا گیا، کیس کوعدالت نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا.

    مزید پڑھیں: قوم چاہتی ہے کہ طاقتوروں کا احتساب ہو: ندیم افضل چن

    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان شہبازشریف کودیکھ کر نروس ہوجاتے ہیں، یہ ملک عمران خان کی جاگیرنہیں ہے.

    یاد رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ماڈل ٹاؤن 96 ایچ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، مزاحمت کے پیش نظر حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئی.

  • حکومت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایوان کو بریفنگ دے: اپوزیشن کا مطالبہ

    حکومت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایوان کو بریفنگ دے: اپوزیشن کا مطالبہ

    لاہور: مسلم لیگ ن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایوان کو بریفنگ دے.

    تفصیلات کے مطابق آج شہبازشریف کی زیرصدارت مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حکومت سے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایوان کو بریفنگ دینے کا مطالبہ کیا.

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  اگر حکومت سمجھتی ہے کہ فوجی عدالت رہنی چاہییں، تو اجلاس بلالے۔

    انھوں نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے این آر او مانگا ہے، نہ ہی وہ دے سکتے ہیں، ایک دن عمران خان خود این آر او مانگیں گے.

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم کےاقدامات کاجائزہ لے گی، پھر متفقہ رائے اپنائی جائے گی، اپوزیشن نے مشترکہ کمیٹی بھی معاملات کے لئے بنائی ہے، انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

    مزید پڑھیں: ملک کوفوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے‘ فواد چوہدری

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی اسمبلی کو مفلوج کردیا ہے، معیشت دیوالیہ ہونےکا شکار ہے، دیوالیہ اٹھارویں ترمیم یااین ایف سی کی وجہ سے نہیں، حکومت این ایف سی میٹنگ بلا لے اور معاملہ حل کر دے.

    کسی ڈیل کے قائل ہیں، نہ ہی اس حوالے سے کچھ چاہتے ہیں، اسپیکرقومی اسمبلی پرحکومت اورپی ٹی آئی کا دباؤ ہے، جس کی وجہ سےایوان کوچلا نہیں سکتے، اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرسکتا. اسپیکرقومی اسمبلی ایوان میں کوئی ڈیبیٹ تک نہیں کراسکتے، قانون میں کسی بھی تبدیلی کے لئے اسمبلی میں بحث ضروری ہے.

  • حکومت معیشت مستحکم بنانےکےلیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، علی محمد خان

    حکومت معیشت مستحکم بنانےکےلیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ حکومت معیشت مستحکم بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی اشاریوں میں بہتری نظر آرہی ہے۔

    وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ پاکستان ریلوے، اسٹیل ملز، قومی ایئرلائن، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اصلاحات لائی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں۔

    ملک میں امن کے حوالے سے وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کے باعث ہی ملک میں امن بحال ہوا ہے۔

    عمران خان کے حوصلے سے معیشت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی، محمود خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کرپشن سے بھر پور نظام ملاجس سے معاشی مسائل پیدا ہوئے، عمران خان کے حوصلے سے جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔

  • حقیقی تبدیلی کے لئے قیام پاکستان جیسی جدوجہد کی ضرورت ہے: سراج الحق

    حقیقی تبدیلی کے لئے قیام پاکستان جیسی جدوجہد کی ضرورت ہے: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لئے قیام پاکستان جیسی جدوجہد کی ضرورت ہے.

    ان خیالات کا اظہار امیر جماعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں.

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنے رویے پرغور کرے اور عوام سے کئے وعدوں کو پورا کرے.

    انھوں نے پی ٹی آئی حکومت کا آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کوبھی ملک و قوم کی ترقی وفلاح سے کوئی غرض نہیں.

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت محض اپنےاقتدارکو برقراررکھنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے.

    یاد رہے کہ 25 مارچ 2019 کو سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سودی نظام کے خاتمہ کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کریں گے، حکومت کو الیکشن سے پہلے کیےگئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: حکومت کو الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا، سراج الحق

    خیال رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں کے پی کے میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی اتحادی تھے، البتہ الیکشن سے قبل جماعت اسلامی اتحاد سے الگ ہوگئی اور مذہبی جماعت کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کا حصہ بن گئی، البتہ یہ اتحاد متوقع نتائج حاصل نہیں کرسکا.

  • حکومت نے غیرملکی افراد کے لیے این اوسی  کی شرط ختم کردی

    حکومت نے غیرملکی افراد کے لیے این اوسی کی شرط ختم کردی

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے غیرملکی افرادکےلیےاین اوسی کی شرط ختم کردی گئی ، وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم کاوژن ہےکہ سیاحوں کےلیے پاکستان کوجنت بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایک اورسنگ میل عبورکرلیا، غیر ملکی افراد کے لیے این اوسی کی شرط ختم کردی گئی، وزیراعظم کاوژن ہےکہ سیاحوں کےلیےپاکستان کوجنت بنایاجائے اور اس وژن کےتحت این اوسی کی شرط ختم کرنا بڑا اقدام ہے۔

    یاد رہے  14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے  سیاحوں کے لیے  نئی ویزا پالیسی کااجرا کیا تھا ، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا اور   175 ملکوں کے لیے آن لائن ویزا جاری ہوگا۔

    حکومت پاکستان کی جانب سےویزا فیس میں بھی کمی کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کر دیا

    افتتاحٰ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاآن لائن ویزا نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے، سیاحت کے نئے مواقع دریافت کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا برطانیہ سے آنے والے لوگ ہمارے سیاحتی مقام کو بہت پسند کرتے ہیں، ہمارے ناردرن ایریاز سوئٹزرلینڈ سے زیادہ ہیں، سیاحت پر ٹاسک فورس فرینڈلی ٹورازم کیلئے کام کرے گی۔

  • زرداری، فضل الرحمان ملاقات، حکومت پر کڑی تنقید

    زرداری، فضل الرحمان ملاقات، حکومت پر کڑی تنقید

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میں‌ اہم ملاقات ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں اپوزیشن کے دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا.

    اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی.

    انھوں‌نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپوزیشن کےخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے.

    اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں سیاسی انتقام ہے.

    مزید پڑھیں: لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلےگی، بلاول بھٹو زرداری

    انھوں‌نے کہا کہ حکمرانوں میں گلی، محلہ چلانے کی اہلیت نہیں ملک کیسے چلا سکتے ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شیئریک چیئرمین آصف علی زرداری نیب کے سامنے پیش ہوئے. اس وقت پر پی پی کے جیالوں نے شدید احتجاج کیا. پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے خاصی بدمزگی ہوئی.