Tag: حکومت

  • حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ

    چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے اور ان میں توازن برقرار رکھنے کے لیے حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ فیصلہ وزارت غذائی تحفظ نے کیا ہے جس کے تحت 5 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کی جائے گی۔ یہ فیصلہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے اور وزارت کے مطابق جب ملک میں چینی کا اضافی اسٹاک موجود ہوگا تو اس کی قیمتوں میں بھی توازن برقرار رہے گا۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی وافر مقدار موجود نہیں۔ حالیہ پالیسی کے تحت تمام زرعی اجناس کو ڈی ریگولیٹ کیا جا چکا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اجناس کی درآمد، برآمد اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ فورسز کے مطابق ہوتا ہے۔ تمام زرعی اجناس کی خرید و فروخت کا دارومدار سیزن پر منحصر ہے۔ زرعی اجناس کی خرید وفروخت کو مالی سال سے منسلک کرنا غلط ہے۔

    وزارت غذائی تحفظ کے مطابق گزشتہ سیزن میں چینی وافر ذخائر موجود ہونے کی وجہ سے برآمد کی گئی تھی اور ماضی کی طرح چینی کی برآمد پر کسی بھی قسم کی سبسڈی نہیں دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ چینی ہر گھر کی ضرورت ہے۔ رواں برس یہ رمضان المبارک سے قبل 140 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔ تاہم اس کے بعد اس کی قیمت بلند ہوتے ہوتے 180 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔

    شوگر ملز مالکان نے حکومت کے مطالبے پر چینی کی قیمت کم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد حکومت نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور سٹہ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/govt-decided-to-take-strict-action-against-sugar-speculators-and-hoarders/

  • حکومت کا ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچاو کیلئے اہم فیصلہ

    حکومت کا ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچاو کیلئے اہم فیصلہ

    حکومت نے ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچاو کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے میڈیکل ڈیوائسز رولز 2017 میں ترمیم کر لی گئی۔

    میڈیکل ڈیوائسز رولز میں ترمیم ڈریپ ایکٹ 2012 سیکشن 23 کے تحت ہوئی کمپنیز کو ہنگامی حالات میں اسپتالوں کو میڈیکل ڈیوائسز فراہمی کا پابند کر دیا گیا، جنگ اور ہنگامی حالات میں سول، فوجی اسپتالوں کو میڈیکل ڈیوائسزکی سپلائی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    ترمیم کے مطابق کمپنیز سول، فوجی اسپتالوں کو میڈیکل ڈیوائسز کی ترجیحی فراہمی کی پابند ہونگی، وزارت صحت نے میڈیکل ڈیوائسز رولز میں ترمیم کی ہدایت دی تھی۔

    حکومت نے ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل ڈیوائسز لسٹ میں ساڑھے تین ہزار سے زائد آئٹم شامل ہیں، سرجیکل فیس ماسک سمیت سٹی اسکین مشین میڈیکل ڈیوائسز میں شامل ہیں۔

    ادویات کی سپلائی سے متعلق قانون سازی میں اہم ترمیم کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈرگ رولز 1976 میں ترمیم کا حکم نامہ تیار کر لیا۔

    جنگ اور ہنگامی حالات میں ادویات قلت سے بچاؤ کیلیے قومی حکمت عملی تیار کے تحت فارما کمپنیز کو ہنگامی حالات میں اسپتالوں کو میڈیسنز فراہمی کا پابند کر دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/medicines-shortage-strategy/

  • حکومت کا 15 ہزار 352 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر

    حکومت کا 15 ہزار 352 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر

    اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال 15 ہزار 352 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

    بجٹ دستاویز کے مطابق میپکو کے 2 ہزار 605 دیہات، گیپکو کے 8 ہزار707 دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی، کیسکو کے 1080، پیسکو میں 1641 دیہات کو بجلی فراہمی کا تخمینہ دیا گیا ہے۔

    آئیسکو میں 200، لیسکو199، فیسکو میں 800 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا تخمینہ جبکہ آئندہ مالی سال 18 لاکھ 61 ہزار 320 نئے بجلی کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    میپکو میں 4 لاکھ 83 ہزار347 اور فیسکو میں 3 لاکھ 46 ہزار 126 نئے بجلی کنکشن دئیے جائیں گے، لیسکو میں 3 لاکھ 87 ہزار 377، گیپکو میں 2 لاکھ 80 ہزار 111  نئے صارفین شامل کئے جانے کا تخمینہ دیا گیا ہے۔

    جبکہ پیسکو میں ایک لاکھ 20 ہزار اور آئیسکو میں ایک لاکھ 95 نئے صارفین شامل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، کیسکو میں 22 ہزار 538 حیسکو 20 ہزار 481 اور سیپکو میں 5440 نئے کنکشن دیئے جائیں گے۔

  • پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق حکومت نے کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

    پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق حکومت نے کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

    پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے اس بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار میں بریفنگ دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس ہوا جس میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی نے کراچی انڈسٹریل پارک سے متعلق بریفنگ دی۔

    حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے انڈسٹریل ایریا میں 5000 ایکڑ پر پارک قائم کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹیل ملز کو صرف سات ہزار ایکڑ زمین درکار ہے۔ اضافی زمین پر زون بنایا جا رہا ہے۔

    رواں برس جنوری میں وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان پاکستان اسٹیل ملز کی فاضل زمین پر انڈسٹریل پارک بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسٹیل ملز بند کرنے کی مخالفت کر دی تھی جب کہ گزشتہ دنوں اسٹیل ملز کے ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے بن قاسم ریلوے ٹریک بند کر دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/board-of-directors-opposed-pakistan-steel-mill-closure/

  • ایام حج، غلاف کعبہ کو 3 میٹر بلند کردیا گیا

    ایام حج، غلاف کعبہ کو 3 میٹر بلند کردیا گیا

    حرمین الشریفین انتظامیہ نے ایامِ حج سے پہلے غلافِ کعبہ کو زمین سے تین میٹر اونچا کردیا گیا ہے۔

    انتظامیہ حرمین شریفین کے مطابق غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اونچا رہے گا، اس اقدام کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔

    ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے دوران اسکے ٹکڑے کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سال 1445 ہجری کے حج کو تاریخ میں سب سے زیادہ ہجوم والے حج کے اجتماعات میں شمار کیا جارہا ہے۔

    العربیہ اردو کے مطابق شاہ عبدالعزیز کی حکومت کے آغاز کے ساتھ ہی حج کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حج کے راستوں اور ان کی حفاظت پر زبردست کنٹرول حاجیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ بنا۔

  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

    حکومت نے ایک بار پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، حکومت نے یکم مئی سے پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

    پٹرول مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، پٹرول کی نئی قیمت252 روپے63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/petroleum-products-prices-likely-major-drop/

  • پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

    پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارت کے معتصبانہ اقدامات مسلسل جاری ہیں، بھارتی حکمران اپنے فوائد کےلیے پاکستان کے ساتھ جنگی صورتحال پیدا کرنے کےلیے کوشاں ہیں، کشیدہ صورتحال کے بعد ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس 5 مئی بروز پیر طلب کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کےلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ایک دو روز میں وزارت پارلیمانی امور صدر کو اجلاس بلانے کی سمری بھیج دے گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فوجی اور دہشت گرد کی آڈیو جاری کردی

    قومی اسمبلی اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی پر قرارداد منظور ہونے کا امکان ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی پر بحث کرائی جائے گی۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں اہم معاملات پر بحث اور قانونی سازی بھی کیے جانے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ہفتے تک جاری رہےگا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-man-appeals-for-kids-heart-treatment-after-returning-from-india/

  • حکومت کی جانب سے پراپرٹی کے خریداروں کیلئے خوشخبری

    حکومت کی جانب سے پراپرٹی کے خریداروں کیلئے خوشخبری

    کراچی: وفاقی حکومت نے  پراپرٹی کی خرید فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی FED  ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان حسن بخشی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی خرید فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی FED ختم کرنے کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

    حسن بخشی نے ساتھ ہی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236C اور 236K کے ٹیکسوں میں بھی کمی کا مطالبہ  کیا ہے، حکومت کو 7E کے تحت رئیل اسٹیٹ پر عائد ٹیکسز میں نرمی کی تجویز  دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کا پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم کرنے کا فیصلہ تعمیراتی صنعت کے لیے حوصلہ افزا قدم ہے، پاکستان میں تعمیراتی شعبوں کو چلانے اور روزگار بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی ہوں گی۔

    حسن بخشی نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ٹاسک فورس کی سفارشات نہایت اہم ہیں، اگر آئی ایم ایف انہیں تسلیم نہیں کرتا تو وزیراعظم قومی مفاد میں اس معاملے پر پیشرفت کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کا تسلسل تبھی ممکن ہے جب ہم خطے کی  معاشی دوڑ میں آگے رہیں، ضروری ہے ہم اپنی انڈسٹری کو سہولیات اور مراعات دیں تاکہ ملک بین الاقوامی سطح پر مسابقت کرسکے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • حکومت کا تھر کے کوئلے سے کھاد بنانےکا منصوبہ

    حکومت کا تھر کے کوئلے سے کھاد بنانےکا منصوبہ

    ملک بھر کے کاشتکاروں کو ضرورت کے مطابق کھاد فراہم کرنے کے لیے حکومت نے تھر کے کوئلے سے کھاد بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تھر کے کوئلے سے کھاد بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ فوجی فرٹیلائزر اس منصوبے پر سرمایہ کاری کرے گی۔

    وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ اور معاون پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قاسم نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے بتایا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تھر کے کوئلے سے کھاد تیار کرے گی۔ اس منصوبے پر فوجی فرٹیلائزر سرمایہ کاری کرے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ سمیت ملک بھر کے کاشتکاروں کی ضرورت کے مطابق کھاد تیار کی جائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کاشتکاری کیلیے سستی اور معیاری کھاد دستیاب ہو گی۔

    فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے وفد نے شرکا اجلاس کو اس منصوبے پر بریفنگ دی اور کمپنی کے ایم ڈی نے سندھ حکومت سے منصوبے کے مختلف مراحل میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔

    اس موقع پر حکومتی وفد نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا جب کہ معاون پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قاسم نوید قمر نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، عوام کیلیے صحت اور تعلیم مزید مہنگی

    حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، عوام کیلیے صحت اور تعلیم مزید مہنگی

    حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے غربت کی چکی میں پستے عوام کے لیے زندگی کی بنیادی ضرورت صحت اور تعلیم مزید مہنگی ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونےوالی حکومتی دستاویز کےمطابق ایک ماہ کے دوران صحت کی سہولتیں 14.76 فیصد جب کہ تعلیم کی سہولتیں 7.96 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    دستاویز کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں شہروں میں صحت کی سہولتیں مجموعی طور پر 14.76 فیصد جب کہ دیہات میں یہ اضافہ 12.84 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ماہ کے دوران دواؤں کی قیمت میں 15.26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈینٹل سروسز 27.20 فیصد، ڈاکٹر کی فیس 14.80 فیصد بڑھی جب کہ میڈیکل ٹیسٹ ایک ماہ میں 15.53 فیصد مہنگے ہوئے۔

    ماہانہ بنیادوں پر تھراپی کا ساز وسامان 94.92 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی عرصے میں اسپتال سروسز 12.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    ایک ماہ کے دوران شعبہ تعلیم میں بھی مہنگائی ہوئی اور دیہات میں اس مدت کے دوران تعلیم کی سہولتوں میں ریکارڈ 25.88 فیصد اضافہ ہوا۔ نصابی کتب 8.99 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    شہروں میں بھی تعلیمی سہولتیں 7.96 فیصد مہنگی ہوئیں۔ شہروں میں اس مدت کے دوران کتابیں 4.64 اور اسٹیشنری 7.86 فیصد مہنگی ہوئی۔