Tag: حکومت

  • سوئیڈن کاایران میں خواتین اہلکاروں کےحجاب پہننےکا دفاع

    سوئیڈن کاایران میں خواتین اہلکاروں کےحجاب پہننےکا دفاع

    اسٹارک ہوم :سوئیڈش حکومت نے ایران کے دورے پر اپنی خواتین اہلکاروں کے حجاب پہننے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق گذشتہ ہفتے سوئیڈن کی وزیرِ تجارت این لِند کی قیادت میں ایک تجارتی وفد نے ایران کا دورہ کیا تھا،جہاں ان کے حجاب پہننے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔

    سوئیڈش حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں دنیا کی پہلی حقوقِ نسواں کے لیے مخصوص طور پر کام کرنے والی حکومت ہے۔

    s1

    سوئیڈن کا ایران کے دورے پر خواتین اہلکاروں کے حجاب پہننے پر موقف ہےکہ ایسا نہ کرنا مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہوتی۔وزیرِ تجارت این لِند نےمقامی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کو تیار نہیں تھیں۔

    s2

    سوئیڈن کی لبرل پارٹی کے چیف یان جورکلند کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فیمنسٹ یعنیٰ حقوقِ نسواں کی خارجہ پالیسی کے لیے انتہائی نقصان دے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران قانون سازی کے ذریعے خواتین کےساتھ ناانصافی کرتا ہے۔

    s3

    یاد رہے کہ 2015 میں سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ نے سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ کی وفات کےموقعے پرملک کے دورے کے دوران حجاب نہیں پہننا تھا۔

    s4

    واضح رہےکہ سوئیڈن کے وزیراعظم سیفن لوفن بھی ایران میں موجود تھے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسانی حقوق کے معاملے کو ایرانی صدر حسن روحانی سے سامنے اٹھایا تھا۔

  • ٹیکس چوری کےخلاف اقدامات‘آئی ایم ایف نےتفصیلات مانگ لیں

    ٹیکس چوری کےخلاف اقدامات‘آئی ایم ایف نےتفصیلات مانگ لیں

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس نظام میں مبینہ کرپشن اورٹیکس چوری کے خاتمہ کےلیے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اورعالمی مالیاتی ادارے درمیان مذاکرات رواں ماہ کےاختتام پر متوقع ہیں۔جس کے لیےآئی ایم ایف نے حکومت سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں اضافے کےلیےکئےگئےاقدامات کی تفصیلات مانگ لیں۔

    عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان یہ مذاکرات آرٹیکل فور کےتحت ہونگے،جس میں آئی ایم ایف کو ٹیکس چوری اور ان کےخلاف کارروائی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ محصولات وصولی کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔

    خیال رہےکہ مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام کےبعد ملکی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر میں کمی،تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ

    واضح رہےکہ دو روز قبل اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی تھی، جس کےمطابق پاکستان کےبیرونی کھاتےدباؤ کا شکار ہوگئےہیں۔زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

  • برازیل میں پرتشددمظاہرے‘122افراد ہلاک

    برازیل میں پرتشددمظاہرے‘122افراد ہلاک

    برازیلیا: برازیل میں ایک ہفتے سے جاری پرتشدد مظاہروں میں122افراد ہلاک ہوگئے ہیں،جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہاہے۔

    تفصیلات کےمطابق برازیل کی ریاست ایسپیریٹو سانٹومیں حکومت نے ڈیوٹی نہ کرنے والےپولیس افسران کوخبردارکیاہےکہ ان کے خلاف بغاوت کےالزامات کے تحت مقدمات چلائے جاسکتے ہیں۔

    ایسپیریٹو سانٹو میں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے پولیس افسران گزشتہ ایک ہفتے سےہڑتال پرہیں،جس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں سیکورٹی خلا پیدا ہوگئی ہے۔

    ایسپیریٹو سانٹو کی مقامی پولیس یونین کے ترجمان نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 122 ہوگئی ہے۔

    برازیل کے صدر مچل ٹیمر کی حکومت کا کہنا تھا کہ موجودہ افراتفری کو روکنے میں مدد کے لیے وفاقی پولیس اور فوج کے سینکڑوں مزید اہلکار ریاست کے میٹروپولیٹن علاقے ویٹوریا بھیجے جائیں گے۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ بدامنی کی صورت حال کے آغاز میں ایک ہزار 200 دستے تعینات کیے گئے تھے،جن کی تعداد بڑھا کر3 ہزار کی جائے گی۔

  • رومانیہ میں لاکھوں افراد حکومت کےخلاف سڑکوں پرآگئے

    رومانیہ میں لاکھوں افراد حکومت کےخلاف سڑکوں پرآگئے

    بخاراسٹ: رومانیہ کی حکومت کی جانب سے بدعنوانی کے جرائم میں قید درجنوں سرکاری عہدیداروں کی رہائی کے حکم نامے کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق رومانیہ کے دارالحکومت بخاراسٹ میں حکومتی عمارتوں کے سامنے تقریباََڈھائی لاکھ افراد سڑکوں پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں،مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ حکومت اینٹی کرپشن کے قانون میں اصلاحات کا فیصلہ واپس لے۔

    حکومت کے خلاف مظاہرےمیں شامل افراد نے پولیس پر فائر کریکر پھینکے جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

    خیال رہےکہ دو روز قبل حکومت کی جانب سے کرپشن میں جرم میں قید درجنوں سرکاری اہلکاروں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیاگیاتھا۔

    سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے وزیراعظم سورن گریندیاں کی سربراہی میں نظریاتی طور پر بائیں بازو کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جیلوں میں بھیڑ کو کم کرنا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم سورن گریندیاں کے ناقدین کا کہناہےکہ وہ بدعنوانی کے جرائم میں سزا یافتہ اپنے ساتھیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    واضح رہےکہ بدھ کے روز رومانیہ کے دارالحکومت بخاراسٹ یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب یورپی یونین نے رومانیہ کو بدعنوانی کے خلاف مہم میں پیچھے ہٹنے کے خلاف تنبیہ کی تھی۔

  • مودی کی حکومت ختم کرکے قومی حکومت قائم کی جائے‘ممتا بینرجی

    مودی کی حکومت ختم کرکے قومی حکومت قائم کی جائے‘ممتا بینرجی

    کلکتہ: بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتی صدر سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ مودی کی حکومت کو ختم کرکے قومی حکومت قائم کرے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ بنگال ممتابینرجی نے صدر پرناب مکھرجی سے کہا کہ اگر ریاست اور ملک کو بچانا ہے تو مودی سرکار کو گھر بھیج کر قومی حکومت قائم کر دی جائے۔

    ممتا بینرجی کا کہناہےکہ مودی حکومت نااہل ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ صدر ہی واحد شخص ہیں جو ان حالات میں ریاست کو بچا سکتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ بنگال ممتا بینرجی کا کہناتھا کہ مودی جس تھالی میں کھاتا ہے اُسی میں چھید کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے اگر مودی کی جگہ ایل کے ایڈوانی، راجناتھ سنگھ یا ارون جیٹلے حکومت چلائیں اورمخصوص حالات میں بھارت میں 2 سال کے لئے صدارتی حکومت قائم کرنے کے بھی حق میں ہوں۔

    ممتابینرجی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی تبدیلی کی وجہ سے ان کے صوبے کے ایک کروڑ 70 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے۔

    وزیراعلیٰ بنگال نے کہا کہ پرانے نوٹوں پر پابندی کے باعث کسان طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوا جب کہ اشیائے ضرورت کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں اور ہم قحط سالی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:مغربی بنگال میں فوج کی تعیناتی پرممتابینرجی کاشدیداحتجاج

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ٹول بوتھس پرفوجی اہلکاروں کی تعیناتی پرشدید احتجاج کیا تھا۔

  • سپریم کورٹ کا15مارچ سےمردم شماری کاآغازکرنےکاحکم

    سپریم کورٹ کا15مارچ سےمردم شماری کاآغازکرنےکاحکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نےحکومت کو 15مارچ 2017 تک مردم شماری کرانےکا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں فل بنچ نے مردم شماری میں تاخیر کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

    سپریم کورٹ نے سماعت کے دوارن حکم دیا کہ حکومت 15مارچ 2017تک مردم شماری شروع کرائے اور اسے دو مہینے کے اندر اندر 15مئی تک مکمل کرے۔

    سماعت کے دوران جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے بغیر الیکشن کا انعقاد ملک کے ساتھ مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف مردم شماری کرانے کی تاریخ دیں یا خود آکر بتائیں۔

    جسٹس انور ظہیر جمالی نے سماعت کے دوران کہا کہ آج حکومت کہہ رہی ہے فوج کے بغیرمردم شماری نہیں ہوسکتی پھرکل الیکشن کمیشن کہے گاکہ فوج کے بغیرالیکشن نہیں ہوسکتے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ عوام کی تعداد کسی کو معلوم ہی نہیں ہےملکی پالیسیاں ہوا میں بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 7دسمبر کو وزیراعظم کا دستخط شدہ بیان عدالت میں جمع کروائیں۔

    واضح رہے کہ عدالت میں حکومت نے مردم شماری کرانے کے لیے مئی 2017سے جون تک کے لیے تین ماہ کا وقت مانگا تھا۔

  • حلب: باغیوں کےاسکول پرحملےمیں7 بچوں سمیت1خاتون ہلاک

    حلب: باغیوں کےاسکول پرحملےمیں7 بچوں سمیت1خاتون ہلاک

    دمشق: شام کےشہرحلب میں حکومتی زیرِ اختیار علاقے میں باغیوں کی جانب سے ایک سکول کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں 7بچے اور ایک خاتون ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق باغیوں کی جانب سے حلب میں اسکول پر حملے میں 8افراد ہلاک اور 32افراد زخمی ہوئےہیں۔باغیوں نے یہ حملہ حکومت کی جانب سے کئی دنوں سے جاری بمباری کے جواب میں کیا۔

    s1

    اقوام متحدہ نےحلب کی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ شام کے شہرحلب میں صورتحال قابو سےباہر ہوگئی۔اور عالمی طاقتوں کومعاملے کی سنگینی سے خبردارکردیاہے۔

    s2

    s3

    رواں ہفتے کے آغازسےحکومتی اورروسی بمباری کے نتیجےمیں اب تک کم از کم دوسوچالیس افرادلقمہ اجل جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

    s4

    مشرقی حلب میں بمباری کےنتیجےمیں طبی سہولیات کابھی بحران پیداہوگیاہے۔مقامی ذرائع کے مطابق مشرقی حلب میں تمام طبی مراکزاوراسپتال یا تو تباہ ہوگئےہیں یارسدنہ ہونے کےباعث ناکارہ ہوگئےہیں۔

    s5

    واضح رہےکہ گزشتہ روز باغیوں کی شیلنگ کے نتیجےمیں مغربی حلب میں اسکول کے آٹھ بچےجاں بحق ہوگئے تھے۔ اقوام متحدہ کاکہناہےکہ حلب میں صورتحال بےقابو ہورہی ہے اوروقت ہاتھ سے نکلتاجارہاہے۔

    s6

  • ارجنٹینا میں حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف عوام کا احتجاج

    ارجنٹینا میں حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف عوام کا احتجاج

    بیونس آئرس: ارجنٹینا کے دارالحکومت میں حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    تفصیلات کےمطابق ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہزاروں افراد نے معا شی عدم استحکام،حکومت کی ناقص پا لیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کےخلاف ایوان صدر تک مارچ کیا۔

    حکومت مخالف ریلی میں مظاہرین نےبینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر حکومت مخالف نعرےدرج تھے،ریلی کےشرکاء سے خطاب میں حزب اختلاف کے رہنما نے غریبوں کو کھانے پینے کی اشیاء پر زیادہ سے زیادہ سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا۔

    مزید پڑھیں:چلی میں پنشن سسٹم کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

    یاد رہے کہ اس سےقبل چلی کےدارالحکومت سان تیاگومیں شہری فرسودہ پنشن نظام کے خلاف سراپا احتجاج بن گئےتھے۔دارالحکومت کی سڑکوں پراحتجاج کرتےہوئےشہریوں نےپنشن سسٹم میں اصلاحات کامطالبہ کیاتھا۔

    واضح رہے کہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کارکنوں کواپنی آمدن کا ایک بڑاحصہ اے ایف پی میں جمع کرانا پڑتا ہےجبکہ ریٹائرمنٹ پران کو اس کے خاطر خواہ فوائد نہیں دیےجاتے۔

  • مردم شماری نہیں کرانی تو شماریات کا ادارہ بند کریں،سپریم کورٹ

    مردم شماری نہیں کرانی تو شماریات کا ادارہ بند کریں،سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کا کہناہے کہ پورا ملک ایک قیاس پر چل رہا ہے اگرمردم شماری نہیں کروانی توشماریات کاادارہ ہی بندکردیں۔

    تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے مردم شماری میں تاخیراز خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

    اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا فوج کی عدم دستیابی کی وجہ سے مردم شماری نہیں کرائی جاسکی تاہم اگر فوج دستاب ہوئی تو مارچ یا اپریل 2017ءتک مردم شماری کا آغاز کر دیا جائے گا۔

    چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ حکومتی تحریر محض دکھاوا ہیں،حکومت واضح اور ایک تاریخ بتائے ۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ سارے کام فوج نے کرنے ہیں تو اداروں کی کیا ضرورت ہے؟۔

    سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے مارچ اور اپریل 2017ءکی دی گئی مشروط حکومتی تاریخ مسترد کر دی۔

    دوران سماعت چیف جسٹس امیر ہانی نے ریمارکس دیے کہ ترمیم کریں اور مردم شماری کی شق ہی ختم کردیں۔بینچ نے ریمارکس دیے کہ مردم شماری کانہ ہونا گزشتہ حکومتوں کے ساتھ موجودہ حکومت کی بھی ناکامی ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فل بینچ نے مردم شماری کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

  • پولینڈ کے سابق صدر کی 6سال بعد قبرکشائی

    پولینڈ کے سابق صدر کی 6سال بعد قبرکشائی

    وارسا: پولش حکام کا کہناہے کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ سمیت 2010 طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی قبرکشائی کی گئی تاکہ پوسٹ مارٹم کرکے حقائق کو سامنے لایا جاسکے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیش حکومت کی جانب سے پولینڈ کے سابق صدر لیخ کاچنسکی اور ان کی اہلیہ کی قبرکشائی کی گئی ہےاور اس کا مقصد اس بات کی تصدیق کرنا ہے کہ واقعی وہاں کاچنسکی ہی کو دفن کیا گیا تھا۔

    p3

    گزشتہ سال قدامت پسند پارٹی کے حکومت میں آنے کےبعد حکومت میں کئی سینیئر عہدیداروں نے پچھلی حکومت اور ماسکو میں قائم کمیٹی کی تحقیقات کو چیلنج کیا تھا۔

    p1

    p4

    خیال رہے کہ پولستانی انتظامیہ اور ماسکو تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں سابق صدر کے طیارے کے حادثے کی وجہ گہری دھند کو قراردیا گیا تھاجس کی وجہ سے طیارہ روس میں گر کرتباہ ہوا اور اس میں سوار 96افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔

    p5

    یاد رہے کہ 2015 نومبر میں اقتدار میں آنے کے بعد وزیردفاع انتونیونے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو اس حادثےکی دوبارہ سے تحقیقات کرے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ حادثے میں طیارے کےملبے پر دھماکہ خیز مواد کےنشانات تھے۔

    p7

    دوسری جانب پولینڈ کے وزیردفاع کی جانب سے طیارے حادثے کے متعلق خدشات کو ماسکو تحقیقاتی ٹیم نے مسترد کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق صدر لیخ کاچنسکی2010ء میں اس وقت طیارے کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے جب وہ ایک بڑے وفد کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے روس جا رہے تھے۔

    p8