Tag: حکومت

  • یوم شہداء پرکارکنان بڑی تعداد میں ماڈل ٹائون پہنچیں ، پرویز الٰہی

    یوم شہداء پرکارکنان بڑی تعداد میں ماڈل ٹائون پہنچیں ، پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ دس اگست کو ماڈل ٹاون میں یوم شہداء کے پروگرام میں مسلم لیگ ق کے کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

    مسلم لیگ ہاوس لاہور میں پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ ہر صورت ہوگا اور کارکن اپنا سامان اور راشن وافر مقدار میں لے کرآئیں کیونکہ حکومت کے خاتمہ تک ہم اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے،انہوں نے کہا کہ چودہ شہداء کا خون کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں اور ملزمان کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچنا ہوگا،چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ انقلاب مارچ اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان دس اگست کو کیاجائے گا۔

  • حکومت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کیخلاف منفی پروپیگنڈا شروع کردیا

    حکومت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کیخلاف منفی پروپیگنڈا شروع کردیا

    حکومت نے ڈاکٹرز طاہرالقادری کے خلاف عوام کی رائے تبدیل کرنے کےلئے منفی پراپیگنڈا شروع کردیا۔انقلابی مارچ کیسے روکا جائے؟عوام کےذہنوں سےڈاکٹرطاہرالقادری کی انقلابی سوچ کو کیسے نکالا جائے۔ حکومت نے طاہر القادری کے خلاف منفی پروپیگنڈہ شروع کردیا۔لیگی ارکان طاہرالقادری کی تقاریرکوتوڑ مڑوڑ کے پیش کرکےان کا سیاق و سباق تبدیل کرنے میں مشغول ہوگئے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سولہ شہادتوں پر نم آنکھوں کے ساتھ غم سے بھرے دل کے ساتھ طاپرالقادری مقدمہ اندراج کا مطالبہ کررہے ہیں۔ طاہرالقادری صوبائی وزیرپنجاب رانا مشہودنےسفیدجھوٹ کہاکہ طاہرالقادری کو جاں بحق کارکنان سے ہمدردی نہیں، طاہرالقادری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ یوم شہداپر قانون کا احترام کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سلام کریں۔

    رانا مشہود کاکہناہے طاہر القادری نےکارکنوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہدایت کی ۔ عام پاکستانی کی حالت زارپر افسوس کرتے ہوئےطاہرالقادری نے کہا کہ مغربی ممالک میں کتے کو پاکستانی شہری سے زیادہ حقوق حاصل ہیں ، مسلم لیگ ن کے طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ طاہر القادری نےمغربی کتے کو پاکستانی سے بہتر قرار دیا  طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج نہ ہونے پرتنقیدکی ۔ صوبائی وزیر پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے طاہر القادری جمہوری اور آئینی نظام کے خلاف تقریر کرتے ہیں

  • ماڈل ٹاوٗن کارروائی کا حکم رانا ثناء نےدیا، شہبازشریف

    ماڈل ٹاوٗن کارروائی کا حکم رانا ثناء نےدیا، شہبازشریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹائون کی ذمہ اری رانا ثنا ء اللہ پر ڈال دی، وزیر علی کے بیان کے بعد عدالتی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔

    جسٹس علی باقرنجفی پرمشتمل عدالتی کمیشن نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی تحقیقات مکمل کرلیں،کمیشن کی سفارشات حکومت پنجاب کوبھجوائی جائیں گی،کمیشن کے روبرو وزیراعلیٰ پنجاب کابیان حلفی پڑھ کرسنایاگیا، جس میں کہاگیاتھاکہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کافیصلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس ہوا،ٹی وی کے ذریعے واقعے کاعلم ہوا جس پرپرنسپل سیکرٹری کی سرزنش کی اورمنہاج القرآن کے باہر سے پولیس ہٹانے کا حکم دیالیکن کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ سیکریٹریٹ کے باہرفائرنگ سے لوگ شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی ماڈل ٹاون ہٹانےکاحکم دیا۔

    لاہورکی مقامی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کامقدمہ شریف برادارن سمیت اکیس افراد کےخلاف چلانےکی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے گرفتار پانچ پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس پی سیکیورٹی علی سلمان اورگن مین کی ضمانتوں میں توسیع کی درخواست نوا گست تک منظورکرلی۔

  • حکومت نے عیدالفطرکی تعطیلات کا اعلان کردیا

    حکومت نے عیدالفطرکی تعطیلات کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے عیدالفطرکی تعطیلات کا اعلان کردیا، سرکاری ملازمین کو چھ چھٹیاں ملیں گی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق انتیس جولائی سے یکم اگست تک عیدالفطر کی چار دن کی تعطیلات ہوں گی، البتہ سرکاری ملازمین اس سال عید کے موقع پر چھ چھٹیوں کا لطف اٹھائیں گے، کیوں کہ ہفتہ اور اتوار سرکاری چھٹی جو ہوتی ہے جبکہ عیدالفطرکا چاندد یکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اٹھائیس جولائی کو ہوگا۔

  • حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن دبانے میں کامیاب نہ ہونگے، پرویز الٰہی

    حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن دبانے میں کامیاب نہ ہونگے، پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران ماڈل ٹائون سانحہ کو دبانے مین کامیاب نہیں ہوں گے ۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک ماہ پورا ہونے پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک ماہ گزر گیا سانحہ کی ایف آئی آر کٹی نہ شہباز شریف کا استعفیٰ سامنے آیا، مظلوم اور پریشان حال لواحقین انصاف کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، چودھری پرویز نے کہا کہ سانحہ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف خود ملوث ہیں اور انہی کے حکم پر بے گناہ افراد کو خون میں نہلایا گیا تھا۔،