Tag: حکومت
-
کالعدم تحریک طالبان نے کارروائیاں روکنے کا اشارہ دیدیا
کالعدم تحریک طالبان نے مذاکرات کیلئے پر امن ماحول بنانے کیلئے کارروائیاں روکنے کا اشارہ دیدیا ہے، حکومت نے بھی طالبان سے مذاکرات کیلئے سیاسی قیادت کو ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، آج کابینہ کے اجلاس میں طالبان سے مذاکرات سمیت دیگر آپشنز پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد اور مرکزی رہنما اعظم طارق کے مشترکہ تفصیلی بیان میں کہا گیا کہ اگر حکومت مذاکرات کے لیے ماحول کو پرامن اور بااعتماد بناتی ہے تو طالبان اپنی کارروائیوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔
حکومت نے بھی طالبان سے مذاکرات پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو رابطوں کا ٹاسک دے دیا ہے، وزیراعظم نواز شریف نے دورہ سوئٹزر لینڈ بھی منسوخ کردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے، پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، وزیراعظم نواز شریف نے بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں آج اہم ترین فیصلے ہوں گے، طالبان سے ہوں گے مذاکرات یا پھر ہوگی جنگ، فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔
-
بجلی چوروں کو پکڑنا حکومت کا قومی ایجنڈا ہے، عابد شیر علی
وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے بجلی چوروں کو پکڑنا حکومت کا قومی ایجنڈا ہے۔ خیبرپختونخوا میں بجلی چوروں کی نشاندہی حقائق پر مبنی ہے۔
بجلی چوروں کے خلاف مہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، اربوں روپے کی بجلی چوری روک کر نئے ڈیم بنائے جا سکتے ہیں ، خیبرپختونخوا میں لائن لاسز پاکستان پر بہت بڑا ظلم ہے ۔
پنجاب میں ارب پتی بجلی چور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بلوچستان کا کوٹہ د وگنا اور ٹیوشن فیس معاف کر دی ہے۔
-
جمعیت علمائے اسلام ف کا حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج جے یو آئی کے دو وزرا حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ جے یو آئی کو تین سے چار وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم درانی آج حلف اٹھا سکتے ہیں ، جن کی وزارتوں کا اعلان بھی حلف برداری کے ساتھ متوقع ہے۔ جے یو آئی ف کو تین سے چار وزراتیں دی جاسکتی ہے۔
جے یو آئی نے وزارت مواصلات اور وزارت ہاؤسنگ کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماوں نے حکومت میں شمولیت اور طالبان کے ساتھ مذکرات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔