Tag: حکومت

  • ہائی کورٹ نے بھینسوں کی لڑائی پر پابندی لگا دی

    ہائی کورٹ نے بھینسوں کی لڑائی پر پابندی لگا دی

    بھارتی ریاست آسام میں گوہاٹی ہائی کورٹ نے ریاست بھر میں بھینسوں کی لڑائی پر پابندی عائد کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز (پی ای ٹی اے، پیٹا) کی جانب سے دائر ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گوہاٹی ہائی کورٹ نے آسام میں بھینسوں کی لڑائی پر پابندی عائد کر دی۔

    پیٹا کی طرف سے دائر درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قدیم رسم کو ادا کرتے ہوئے کئی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔

    پیٹا نے اپنی درخواست میں کہا تھا خوفزدہ اور شدید زخمی بھینسوں کے ساتھ مار پیٹ کی گئی، انہیں بھوکا رکھا گیا اور نشہ دے کر کھانے کے لیے لڑنے پر مجبور کیا گیا۔

    بھارت کی ہائی کورٹ نے جاری کردہ ایک حکم میں آسام میں تمام ضلعی انتظامیہ کو بھینسوں کی لڑائی پر عارضی پابندی عائد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    ہائی کورٹ نے آسام حکومت کو حکم دیا کہ وہ اس معاملے پر کی گئی کارروائی کے سلسلے میں رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

    دوسری جانب بی جے پی زیرقیادت آسام حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریاست میں بھینسوں کی لڑائی کی اجازت دینے کے لیے نیا معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کیا۔

    خیال رہے کہ بھارت کی اس ریاست میں بیہو تہوار کے موقع پر ایک ضروری مشق کے طور پر بھینسوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے۔

  • سوئی ناردرن نے صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور ٹیکس نافذ کردیا

    سوئی ناردرن نے صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور ٹیکس نافذ کردیا

    لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور ٹیکس نافذ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس کی بلوں پر ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سے شامل کیے گئے ہیں اور فکسڈ چارجز نومبر کے گیس بلوں میں شامل کرکے بل جاری کیے گئے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ 0.9 ہیکٹا میٹر گیس استعمال والے پروٹیکٹڈ صارفین ماہانہ 400 روپے فکسڈ چارجز دیں گے جب  کہ 1.5 ہیکٹا میٹر تک استعمال والے نان پروٹیکٹڈ  صارفین 1000 روپے اضافی بل دیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ زائد گیس استعمال والے صارفین ماہانہ 2 ہزار روپے اضافی فکسڈ رقم  ادا کریں گے جبکہ جس صارف کا گیس کا استعمال صفر ہوگا وہ بھی 400 روپے فکسڈ چارجز دینے کا پابند ہوگا۔

  • خواجہ سراؤں کی تعلیم کیلئے حکومت کا احسن فیصلہ

    خواجہ سراؤں کی تعلیم کیلئے حکومت کا احسن فیصلہ

    لاہور میں ٹرانسجینڈر اسکول میں خواجہ سراؤں کی تعلیم کیلئے حکومت نے احسن فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ٹرانسجینڈر کیلئے 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کردیا یہ ماہانہ وظیفہ صرف اسکول میں رجسٹرڈ ہونے والے خواجہ سراوں ملے گا۔

    رجسٹرڈ جواجہ سراؤں کو پانچ ہزار روپے وظیفہ اور پانچ ہزار روپے کرایہ کی مد میں دیا جائے گا، خواجہ سراؤں کو وظائف کے حصول کیلئے صرف 80 فیصد حاضری برقرار رکھنا ہوگی۔

    گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول برکت مارکیٹ میں ٹرانسجینڈرز کی کلاسسز کا سلسلہ ایک سال سے جاری ہے جہاں خواجہ سراؤں کیلئے مفت تدریسی، درسی کتب اورکھانا بھی دیا جارہا ہے۔

  • حکومت کا قومی بچت اسکیموں کے منافع کے حوالے سے اہم فیصلہ

    حکومت کا قومی بچت اسکیموں کے منافع کے حوالے سے اہم فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے مختلف سیونگ اسکیموں کے منافع میں کمی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 18 فیصد سے کم کر کے 16 اعشاریہ 4 صفر فیصد کردی گئی اور شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کامنافع 21.72 فیصد سے کم کر کے 20.80 کر دیا۔

    پنشن بینیفٹ اکاؤنٹ، بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ، شہدا فیملی ویلفیر اکاؤنٹ کا منافع 16.32 سے کم کر کے 16.08 فیصد کردیا اسی طرح ریگولرانکم سرٹیفیکیٹ 16.08 سے کم کرکے 15.12فیصد کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ، سیونگ اکاؤنٹ ریٹ کے منافع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  • پیپلز پارٹی کیساتھ حکومت بنانے سے بہتر ہے ن لیگ حکومت ہی نہ بنائے: حنیف عباسی

    پیپلز پارٹی کیساتھ حکومت بنانے سے بہتر ہے ن لیگ حکومت ہی نہ بنائے: حنیف عباسی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اب اتحادی حکومت نظر نہیں آرہی، پیپلزپارٹی کیساتھ حکومت بنانے سے بہتر ہے ن لیگ حکومت نہ بنائے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ اگر پہلے جیسی اتحادی حکومت ہوئی تو نوازشریف اپنا وژن مکمل نہیں کرسکیں گے، شہبازشریف سے متعلق بلاول کی باتیں اخلاق سے گری ہوئی ہیں، آصف زرداری اور بلاول دونوں شہبازشریف کو  بڑا بھائی کہتے رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا حساب، انگور کھٹے والا ہے، آپ نے شو باز کہا ہے تو پھر آپ بھی سندھ کو ٹھیک کر کے شو بازی کر لیں، پورے سندھ میں پینے کا صاف پانی نہیں، انہوں نے  سندھ والوں کو صحت اور تعلیم بھی نہیں دی۔

    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسکول،کالجز میں جانور بندھے ہیں، وڈیروں نے زمینوں پر قبضہ کرلیا، ہم لاڈلے نہیں، بس انصاف دیر سے ملا، پی پی سے کہتا ہوں محنت کر حسد نہ کر۔

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلاول نے وزیراعظم کو کہا ہمیں لاڑکانہ اور کراچی  ٹھیک کرکے دیں، بلاول نےاسمبلی میں کہا ہمیں سندھ میں شہبازشریف چاہیے۔

    سابق معاون خصوصی حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب میں ہم جیتیں گے، بلوچستان میں بھی ن لیگ حکومت بنارہی ہے، کے پی میں مولانا کے ساتھ اتحادی حکومت بنائینگے، سندھ میں پی پی سے ٹکر کا مقابلہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کی وزارتوں میں مداخلت نہیں کی اور آپ ان کی کارکردگی دیکھ لیں، بلاول بھٹو کی وزارت خارجہ میں کیا کارکردگی رہی، ممی ڈیڈی وزیر خارجہ لگا دیں گے تو کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

    مسلم لیگ کن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت  کے لوگ ق لیگ سے اتحاد کے حق میں نہیں، گجرات کی ایک 2 نشستوں  پر اختلاف تھا اب سیٹ ایڈجسٹمنٹ لیڈر شپ کا فیصلہ ہوگا۔

    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا کر ملک نہیں چل سکتا لیکن  9 مئی والے عناصر کو نکال دیں، اگر 9 مئی والوں کو بھی لیول پلئینگ فیلڈ دینی ہے تو کالعدم تنظیموں کو بھی ہونی چاہیے، شیخ رشید کی بات کا یقین نہیں،کسی کام کا چلہ نہیں کاٹا، جھوٹ بولتا ہے۔

    حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ پرویزالہٰی اتنے مضبوط نہیں، انکو تو کسی نے پریس کانفرنس کا کہا ہی نہیں۔

  • حکومت نے نجکاری پروگرام کی پیش رفت سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا

    حکومت نے نجکاری پروگرام کی پیش رفت سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام کی پیش رفت سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام کی پیش رفت سے آگاہ کردیا، حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر تیزی سےکام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری پر مثبت انداز سے کام آگے بڑھ رہا ہے، پی آئی اے کی نجکاری فروری 2024 کے آخر تک متوقع ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت 27 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، جس میں فنانشل، ریئل اسٹیٹ کے 4،4 ادارے کے پروگرام شامل ہیں اس کے علاوہ انڈسٹریل سیکٹر کے 4، توانائی شعبے کے 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہوا بازی شعبے کا ایک ہی ادارہ پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل ہے، نجکاری پروگرام میں پاکستان اسٹیل، اسٹیٹ لائف انشورنس، بلوکی، حویلی بہادر، گدو اور نندی پور پاور پلانٹس بھی اس کا حصہ ہیں۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ تمام سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ بھی نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔

  • خواجہ آصف کا حکومت سے نکلنے کے بعد نگران حکومت کو مشورہ

    خواجہ آصف کا حکومت سے نکلنے کے بعد نگران حکومت کو مشورہ

    پسرور: سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے حکومت سے نکلنے کے بعد نگران حکومت کو مشورہ دیدیا۔

    سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں حکومت کو مشورہ دیا کہ ہزاروں ارب ٹیکس اور بجلی چوری ہوتی ہے، یہ چوری آدھی ہو تو بھی مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ کہ گزشتہ سال 4 ارب کی بجلی فروخت ہوئی، جس میں سے صرف 3 ارب ریکوری ہوئی ایک ہزار ارب کا بوجھ غریب آدمی پر ڈالا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ 50 فیصد بجلی چوری کو بچالیا جائے تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے، بجلی چوری روک دی جائے تب یہ مسئلہ حل ہوگا، شہروں کے درمیان میں ایک ایسا طبقہ ہے جو بجلی چوری کرتا ہے ملک کا دوسرا مسئلہ ٹیکس چوری بھی ہے، ٹیکس چور ٹی وی پر آکے لیکچر دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، مہنگائی ایک مسئلہ ضرور ہے، نئی حکومت آئے گی تو مہنگائی پر قابو پالے گی لیکن اس وقت نگران حکومت کوشاں ہے کہ مہنگائی سے نجات ملیں۔

    سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے یوم دفاع کی تقریب سے خطاب ملک کے وجود کیلئے خطرہ بننے والوں کیخلاف عوام، فوج سیسہ پلائی دیوار بن جائینگے، شہدا چونڈہ کی یادگاریں ہمیں اس جنگ کی یاد دلاتی ہے، قربانیاں دی گئیں جس کے نتیجہ میں ملک کو بچایا گیا۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری فوج اور پولیس قربانیاں دے رہی ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ تباہی کی طرف جاتی ہیں۔

  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کی سی اے اے ملازمین کے ساتھ مذاکرات ناکام

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کی سی اے اے ملازمین کے ساتھ مذاکرات ناکام

    اسلام آباد: پاکستان سوال ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورحکومت کی سی اے اے ملازمین سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

    اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر یونین اور آفیسرز ایسوسی ایشن کا احتجاج اب بھی جاری ہے ملازمین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں، بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔

    سی اے اے ملازمین کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ نہیں ہونے دیں گے، مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی اس تحریک کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

    سی اے اے ملازمین کام چھوڑ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کے لاونجز میں جمع ہیں اور ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں اس احتجاج کے باعث ائیر لائنز اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر مشتاق احمد کا سخت ردعمل

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر مشتاق احمد کا سخت ردعمل

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول بم سے پی ڈی ایم حکومت میں شامل جماعتوں کا عوام دشمن چہرہ مزید بے نقاب ہو گیا۔

    عوام کے لیے اہم خبر ! حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اچانک بڑے اضافے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا معاشی قتل ہے، غریبوں کے جیب پر ڈاکہ ہے، یہ ناقابل برداشت بوجھ ہے، عوام کی کمر توڑ دی ہے، ٹیکسز، مہنگائی، ائیرپورٹس بندرگاہیں شاہراہیں، قومی اثاثے بیچے جارہے ہیں۔

    سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوال کیا کہ حکومت اشرافیہ اور افسر شاہی کی مراعات کم کیوں نہیں کرتی؟ کب تک عوام یہ بوجھ برداشت کرتے رہیں گےکب تک یہ ظلم برداشت کرینگے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے اچانک پیٹرول کی قیمت میں تقریباَ 20 روپے اضافے کا اعلان کردیا ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

  • حکومت کا سول ایوی ایشن اتھارٹی سے متعلق بڑا فیصلہ

    حکومت کا سول ایوی ایشن اتھارٹی سے متعلق بڑا فیصلہ

    کراچی: حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو ائیرپورٹ اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سےقانون سازی سے متعلق فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی سے سی اے اے کی تقسیم کا باضابطہ قانون آج منظور کروایا جائےگا۔

    قومی اسمبلی سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی بل اور پاکستان سول ایوی ایشن بل 2022 آج منظورکروایا جائے گا، دونوں قوانین سے متعلق قانون سازی آج ہونے والے قومی اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    مجوزہ بلوں کے ساتھ اضافی ترامیم کو بھی بل کا حصہ بنایا جائے گا، وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق دونوں بل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔